• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سندھی فش

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
سندھی فش
ستمبر کا مہینہ آتے ہی گھر میں مچھلیوں کی آمد شروع ہوجاتی ہے مچھلی کھانے کے شوقین لوگ رنگ برنگی ڈشز سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور یہ سلسلہ اپریل تک جاری رہتا ہے خیر ہم وقفے وقفے سے مختلف فش ڈشز شئیر کرتے رہیں گے
اجزاء
مچھلی (کوئی بھی ) ایک کلو موٹے قتلے کٹوالیں (رہو ہو تو اچھا ہے)
تیل ؛ایک کپ
پیاز: 3عدد گول چھلوں میں کاٹ لیں
ہری مرچیں: کٹی ہوئی 6سے 8 عدد
ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے )4 عدد
لال مرچ پاؤڈر :آدھا چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر :آدھا چائے کا چمچ
نمک :حسب ذائقہ
لیموں کا رس:ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ :ایک چائے کا چمچ پسا ہوا
سرکہ: ایک چائے کا چمچ
ہاٹ چلی ساس:2 کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا گارنش کے لئے
ترکیب

مچھلی میں سرکہ نمک اور ہاٹ چلی ساس ڈال کر گھنٹے کے لئے میرینیٹ ہونے رکھ دیں
۔ایک پین میں تیل گرم کریں اور مچھلی کو ہلکا تل لیں پھر اسی تیل میں پیاز ڈال کر ہلکی فرائی کرلیں خیال رکھیں پیاز گلابی نہ ہو پھر اس میں ٹماٹر گرم مصالحہ ہری مرچیں نمک لال مرچیں ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ ٹماٹر گل جائیں پھر مچھلی ڈال کر 10 منٹ کے لئے دم پہ رکھ دیں اور اس میں لیموں کا رس بھی شامل کردیں ،مزیدار سندھی فش تیار ہے ہرے دھنیئے کی گارنش کرلیں اور چاولوں کے ساتھ گرما گرم سرو کریں ۔
 

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
سب مصحالوں کے ساتھ اگر املی کا پیسٹ (میرینیٹ کے لئے)بھی شامل کرلیں تو مزہ دوبالا ہوجائے گا
 
Top