• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سنن ابن ماجه

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
138- بَاب مَن اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ فَبَقِيَ مِنْ جَسَدِهِ لُمْعَةٌ لَمْ يُصِبْهَا الْمَائُ كَيْفَ يَصْنَعُ؟
۱۳۸-باب: غسل جنابت میں بدن کا کوئی حصہ خشک رہ جائے تو کیا کرے؟​


663- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَإِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالا: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنْبَأَنَا مُسْتَلِمُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الرَّحَبِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ اغْتَسَلَ مِنْ جَنَابَةٍ، فَرَأَى لُمْعَةً لَمْ يُصِبْهَا الْمَائُ، فَقَالَ بِجُمَّتِهِ فَبَلَّهَا عَلَيْهَا.
قَالَ إِسْحَاقُ فِي حَدِيثِهِ : فَعَصَرَ شَعْرَهُ عَلَيْهَا۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۶۰۲۸، ومصباح الزجاجۃ: ۲۵۱)، وقد أخرجہ: حم (۱/۲۴۳) (ضعیف)
(سند میں ابو علی الرحبی ''حسین بن قیس'' ہیں جن کی حدیثیں بہت زیادہ منکر ہیں)
۶۶۳- عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے غسل جنابت کیا تو معمولی سی جگہ خشکی دیکھی، تو اپنے بالوں سے اس مقام کو ترکردیا۔
اسحاق بن منصور نے اپنی حدیث میں کہا کہ آپﷺ نے اس پر اپنا بال نچوڑ دیا۔


664- حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيدِاللَّهِ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ،عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: جَائَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ ﷺ، فَقَالَ: إِنِّي اغْتَسَلْتُ مِنَ الْجَنَابَةِ، وَصَلَّيْتُ الْفَجْرَ، ثُمَّ أَصْبَحْتُ فَرَأَيْتُ قَدْرَ مَوْضِعِ الظُّفْرِ لَمْ يُصِبْهُ الْمَائُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: < لَوْ كُنْتَ مَسَحْتَ عَلَيْهِ بِيَدِكَ أَجْزَأَكَ >۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۱۰۵، ومصباح الزجاجۃ: ۲۵۲) (ضعیف جدًا)
(سند میں سوید بن سعید صدوق ہیں، اندھے ہونے کے بعد دوسروں سے احادیث کی بہت زیادہ تلقین قبول کرنے لگے ،حتی کہ ابن معین نے ان کو حلال الدم قرار دیا ،نیز محمد بن عبید اللہ العرزمی ضعیف اور متروک ہیں)
۶۶۴- علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی اکرمﷺ کے پاس آیا، اور اس نے عرض کیا کہ میں نے غسل جنابت کیا، اور فجر کی صلاۃپڑھی پھر جب صبح ہوئی تو میں نے دیکھاکہ بدن کے ایک حصہ میں ناخن کے برابر پانی نہیں پہنچا ہے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: '' اگر تم اس پر اپنا گیلا ہاتھ پھیر دیتے تو کافی ہوتا ''۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
139- بَاب مَنْ تَوَضَّأَ فَتَرَكَ مَوْضِعًا لَمْ يُصِبْهُ الْمَائُ
۱۳۹ -باب: وضو میں کوئی جگہ سوکھی چھوڑدی توکیا کرے؟​


665- حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلا أَتَى النَّبِيَّ ﷺ وَقَدْ تَوَضَّأَ وَتَرَكَ مَوْضِعَ الظُّفْرِ لَمْ يُصِبْهُ الْمَائُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ ﷺ: <ارْجِعْ فَأَحْسِنْ وُضُوئَكَ >۔
* تخريج: د/الطہارۃ ۶۷ (۱۷۳)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۴۸)، وقد أخرجہ: حم (۳/۱۴۳، ۱۴۶) (صحیح)
۶۶۵- انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی وضو کرکے نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا، اور اس نے ناخن کی مقدار خشک جگہ چھوڑ دی تھی ، جہاں پانی نہیں پہنچا تھا ،تو نبی اکرم ﷺنے اس سے فرمایا: '' جائو دو بارہ اچھی طرح وضو کرو'' ۔


666- حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، (ح) وحَدَّثَنَا ابْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ. قَالا: حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ؛ قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللَّهِ ﷺ رَجُلا تَوَضَّأَ فَتَرَكَ مَوْضِعَ الظُّفْرِ عَلَى قَدَمِهِ، فَأَمَرَهُ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوئَ وَالصَّلاةَ، قَالَ، فَرَجَعَ۔
* تخريج: م/الطہارۃ ۱۰ (۲۴۳)، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۴۲۱)، وقد أخرجہ: د/الطہارۃ ۶۷ (۱۷۳) حم (۱/۲۱، ۲۳) (صحیح)
۶۶۶- عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا، جس نے وضو ء کیا اور اپنے پاؤں پر ناخن برابرجگہ خشک چھوڑ دی ،تو آپ نے اسے وضو اور صلاۃ دونوں کو دوہرانے کا حکم دیا، عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس نے دوبارہ وضو ء کیا، اور صلاۃ پڑھی ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : اس میں وضو دہرانے کا حکم تہدیداً کیا ورنہ سابقہ باب کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ صرف اس مقام کا تر کرلینا کافی تھا، البتہ صلاۃ کا اعادہ ضروری ہوگا اس لئے کہ جب وضو کامل نہ ہوا تو گویا صلاۃ بغیر وضو کے پڑھی گئی ،اور دوسری حدیث میں ہے کہ صلاۃ بغیر طہارت کے قبول نہیں ہوتی۔


* * * *​
* * *​
* *​
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207

{ 2- كِتَاب الصَّلاةِ }
۲-کتاب: صلاۃ کے احکام ومسائل


1- أَبْوَاب مَوَاقِيتِ الصَّلاةِ
۱-باب: اوقات صلاۃ کا بیان​


667- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، وَأَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ، قَالا: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الأَزْرَقُ، أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ،(ح) وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ، حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ؛ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ ﷺ فَسَأَلَهُ عَنْ وَقْتِ الصَّلاةِ. فَقَالَ: "صَلِّ مَعَنَا هَذَيْنِ الْيَوْمَيْنِ" فَلَمَّا زَالَتِ الشَّمْسُ أَمَرَ بِلالا فَأَذَّنَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الظُّهْرَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعَصْرَ، وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ بَيْضَائُ نَقِيَّةٌ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعِشَائَ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْفَجْرَ حِينَ طَلَعَ الْفَجْرُ فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْيَوْمِ الثَّانِي، أَمَرَهُ فَأَذَّنَ الظُّهْرَ فَأَبْرَدَ بِهَا، وَأَنْعَمَ أَنْ يُبْرِدَ بِهَا، ثُمَّ صَلَّى الْعَصْرَ، وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ، أَخَّرَهَا فَوْقَ الَّذِي كَانَ، فَصَلَّى الْمَغْرِبَ، قَبْلَ أَنْ يَغِيبَ الشَّفَقُ، وَصَلَّى الْعِشَائَ بَعْدَ مَا ذَهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ، وَصَلَّى الْفَجْرَ فَأَسْفَرَ بِهَا، ثُمَّ قَالَ: "أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ وَقْتِ الصَّلاةِ؟" فَقَالَ الرَّجُلُ: أَنَا، يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ: "وَقْتُ صَلاتِكُمْ بَيْنَ مَا رَأَيْتُمْ".
* تخريج: م/المسا جد ۳۱ (۶۱۳)، ت/الصلا ۃ ۱ (۱۵۲)، ن/المو اقیت ۱۲ (۵۲۰)، (تحفۃ الأشراف: ۱۹۳۱)، وقد أخرجہ: حم (۵/۳۴۹) (صحیح)
۶۶۷- بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا، اور اس نے آپ سے صلاۃ کے اوقات کے متعلق سوال کیا،تو آپ نے فرمایا: ''آنے والے دو دن ہمارے ساتھ صلاۃ پڑھو ، چنانچہ (پہلے دن) جب سورج ڈھل گیا تو آپ ﷺ نے بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، انہوں نے اذان دی ، پھر ان کو حکم دیا تو انہوں نے ظہر کی اقامت کہی ۱؎ ، پھر ان کو حکم دیا ،انہوں نے صلاۃ عصر کی اقامت کہی ،اس وقت سورج بلند ، صاف اور چمکدار تھا ۲؎ ، پھر جب سورج ڈوب گیا تو ان کو حکم دیا تو انہوں نے مغرب کی اقامت کہی، پھر جب شفق ۳؎ غائب ہوگئی تو انہیں حکم دیا ،انہوں نے عشاء کی اقامت کہی، پھر جب صبح صادق طلوع ہوئی تو انہیں حکم دیا، تو انہوں نے فجر کی اقامت کہی، جب دوسرا دن ہوا تو آپ نے ان کو حکم دیا، توانہوں نے ظہر کی اذان دی، اور ٹھنڈا کیا اس کو اور خوب ٹھنڈا کیا (یعنی تاخیر کی)، پھر عصر کی صلاۃ اس وقت پڑھائی جب کہ سورج بلند تھا ، پہلے روز کے مقابلے میں دیرکی،پھر مغرب کی صلاۃ شفق کے غائب ہونے سے پہلے پڑھائی ، اور عشاء کی صلاۃ تہائی رات گزرجانے کے بعد پڑھائی اور فجر کی صلاۃ اجالے میں پڑھائی، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ''صلاۃ کے اوقات کے بارے میں سوال کرنے والا کہاں ہے؟''، اس آدمی نے کہا : اللہ کے رسول ! میں حاضر ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا: '' تمہاری صلاۃ کا وقت ان اوقات کے درمیان ہے جو تم نے دیکھا '' ۔
وضاحت ۱؎ : پہلے روز سورج ڈھلتے ہی ظہر کی اذان دلوائی اور آپﷺ نے ظہر کی صلاۃ پڑھی اس سے معلوم ہوا کہ ظہر کا اول وقت زوال یعنی سورج ڈھلنے سے شروع ہوتا ہے۔
وضاحت ۲؎ : یعنی ابھی اس میں زردی نہیں آئی تھی
وضاحت ۳؎ : شفق اس سرخی کو کہتے ہیں جو سورج ڈوب جانے کے بعد مغرب (پچھم) میں باقی رہتی ہے، اور عشاء سے ذرا پہلے تک برقرار رہتی ہے۔


668- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ،عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّهُ كَانَ قَاعِدًا عَلَى مَيَاثِرِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِالْعَزِيزِ، فِي إِمَارَتِهِ عَلَى الْمَدِينَةِ، وَمَعَهُ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، فَأَخَّرَ عُمَرُ الْعَصْرَ شَيْئًا، فَقَالَ لَهُ عُرْوَةُ: أَمَا إِنَّ جِبْرِيلَ نَزَلَ فَصَلَّى إِمَامَ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: اعْلَمْ مَا تَقُولُ يَا عُرْوَةُ! قَالَ: سَمِعْتُ بَشِيرَ بْنَ أَبِي مَسْعُودٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا مَسْعُودٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَقُولُ: <نَزَلَ جِبْرِيلُ فَأَمَّنِي، فَصَلَّيْتُ مَعَهُ، ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ، ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ، ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ، ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ>، يَحْسُبُ بِأَصَابِعِهِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ۔
* تخريج:خ/المواقیت ۲ (۵۲۱)، بدء الخلق ۶ (۳۲۲۱)، المغازي ۱۲ (۴۰۰۷)، م/المساجد ۳۱ (۶۱۰)، د/الصلاۃ ۲ (۳۹۴)، ن/المواقیت ۱ (۴۹۵)، (تحفۃ الأشراف: ۹۹۷۷)، وقد أخرجہ: ط/وقوت الصلاۃ ۱ (۱)، حم (۴/۱۲۰ ) (صحیح)
۶۶۸- ابن شہاب زہری کہتے ہیں کہ وہ عمر بن عبدالعزیز کے گدوں پہ بیٹھے ہوئے تھے ،اس وقت عمر بن عبدالعزیز مدینہ منورہ کے امیر تھے، اور ان کے ساتھ عروہ بن زبیر بھی تھے ،عمر بن عبدالعزیز نے عصر کی صلاۃ میں کچھ دیر کردی تو ان سے عروہ نے کہا: سنیے! جبرئیل وضاحت آئے اور انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی امامت فرمائی، تو ان سے عمر بن عبدالعزیز نے کہا: عروہ! جو کچھ کہہ رہے ہو سوچ سمجھ کر کہو ؟ ! اس پرعروہ نے کہا کہ میں نے بشیر بن ابی مسعود کو کہتے سنا کہ میں نے اپنے والد ابی مسعود رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: جبرئیل وضاحت تشریف لائے، اور انہوں نے میری امامت کی تو میں نے ان کے ساتھ صلاۃ پڑھی ، پھر میں نے ان کے ساتھ صلاۃ پڑھی، پھر میں نے ان کے ساتھ صلاۃ پڑھی ،پھر میں نے ان کے ساتھ صلاۃ پڑھی ، پھر میں نے ان کے ساتھ صلاۃ پڑھی۔۔۔ وہ اپنی انگلیوں سے پانچوں صلاتوں کو شمار کررہے تھے ۔
وضاحت ۱؎ : تو عروہ نے حدیث کی سند بیان کرکے عمر بن عبدالعزیز کی تسلی کردی ،اور دوسری روایت میں ہے کہ عروہ نے ایک اور حدیث بھی ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی جو آگے مذکور ہوگی ، عروہ کا مقصد یہ تھا کہ صلاۃ کے اوقات مقرر ہیں اور جبرائیل وضاحت نے اللہ کے حکم سے نبی اکرم ﷺ کو ان کی تعلیم دی تھی اور آپ ﷺ اپنے اوقات میں صلاۃ ادا فرماتے تھے، پس صلاۃ میں تاخیر کرنا جائز ٹھہرا، ایک روایت میں ہے کہ اس روز سے عمر بن عبدالعزیز نے کبھی صلاۃ میں دیر نہیں کی، اس سے عروہ کا مقصد یہ تھا کہ صلاۃ کے اوقات کی تحدید کے لئے جبرئیل وضاحت نازل ہوئے، اور انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو عملی طور پر سکھایا،اس لئے اس سلسلہ میں کوتاہی مناسب نہیں ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
2- بَاب وَقْتِ صَلاةِ الْفَجْرِ
۲ -باب: صلاۃ فجرکا وقت


669- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كُنَّ نِسَائُ الْمُؤْمِنَاتِ يُصَلِّينَ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ صَلاةَ الصُّبْحِ، ثُمَّ يَرْجِعْنَ إِلَى أَهْلِهِنَّ فَلا يَعْرِفُهُنَّ أَحَدٌ، تَعْنِي مِنَ الْغَلَسِ۔
* تخريج: م/المساجد ۴۰ (۶۴۵)، ن/المواقیت ۲۴ (۵۴۷)، (تحفۃ الأشراف: ۱۶۴۴۲)، وقد أخرجہ: خ/الصلاۃ ۱۳ (۳۷۲)، المواقیت ۲۷ (۵۷۸)، الأذان ۱۶۳ (۷۶۷)، ۱۶۵ (۸۷۲)، د/الصلاۃ ۸ (۴۲۳)، ت/الصلاۃ ۲ (۱۵۳)، ط/وقوت الصلاۃ ۱ (۴)، حم (۶/۳۳، ۳۶، ۱۷۹، ۲۴۸، ۲۵۹)، دي/الصلاۃ ۲۰ (۱۲۵۲) (صحیح)
۶۶۹ - ام المو منین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ مسلمان عورتیں رسول اللہ ﷺکے ساتھ صبح کی صلاۃ پڑھتیں، پھر اپنے گھروں کو واپس لوٹتیں ، لیکن انہیں کوئی پہچان نہیں سکتا تھا، یعنی رات کے آخری حصہ کی تاریکی کے سبب ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : اس حدیث سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ فجر کی صلاۃ اندھیرے میں پڑھنی چاہئے، اور یہی نبی ﷺ کا دائمی طریقہ تھا ۔


670- حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ أَسْبَاطِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ، وَالأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ {وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا}، قَالَ: <تَشْهَدُهُ مَلائِكَةُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ>۔
* تخريج: حدیث عبد اللہ بن مسعود تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۳۱۳۵)، وحدیث أبي ہریرۃ أخرجہ: ت/الصلاۃ ۴۷ (۲۱۵)، التفسیر ۱۸ (۳۱۳۵)، (تحفۃ الأشراف: ۱۲۳۳۲)، وقد أخرجہ: خ/الأذان ۳۱ (۶۴۸)، م/المساجد ۴۲ (۶۴۹)، حم (۲/۲۳۳) (صحیح)
۶۷۰- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے اس آیت کریمہ: {وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا} [سورة الإسراء: 78] کی تفسیر میں فرمایا: '' اس میں رات اور دن کے فرشتے حاضر رہتے ہیں'' ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : تو رات اور دن دونوں کے فرشتے فجر اور عصر کے وقت، جمع ہوجاتے ہیں اور یہ مضمون دوسری حدیث میں مزیدصراحت سے آیاہے۔


671- حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنَا نَهِيكُ بْنُ يَرِيمَ الأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنَا مُغِيثُ بْنُ سُمَيٍّ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ عَبْدِاللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ الصُّبْحَ بِغَلَسٍ، فَلَمَّا سَلَّمَ أَقْبَلْتُ عَلَى ابْنِ عُمَرَ، فَقُلْتُ: مَا هَذِهِ الصَّلاةُ؟ قَالَ: هَذِهِ صَلاتُنَا كَانَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، فَلَمَّا طُعِنَ عُمَرُ أَسْفَرَ بِهَا عُثْمَانُ۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۷۴۶۱، ومصباح الزجاجۃ: ۲۵۳) (صحیح)
( نیزملاحظہ ہو: الإرواء: ۱ / ۲۷۹)
۶۷۱- مغیث بن سمی کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہما کے ساتھ صبح کی صلاۃ غلس (آخر رات کی تاریکی) میں پڑھی، جب انہوں نے سلام پھیرا تو میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی طرف متوجہ ہوا، اوران سے کہا: یہ کیسی صلاۃ ہے ؟ انہوں نے کہا : یہ وہ صلاۃ ہے جو ہم رسول اللہﷺ ، اور ابوبکروعمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ پڑھتے تھے ،لیکن جب عمررضی اللہ عنہ کو نیزہ مار کر زخمی کردیا گیا تو عثمان رضی اللہ عنہ نے اسے اسفار (اجالے ) میں پڑھنا شروع کردیا ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : عثمان رضی اللہ عنہ کو اسفار(اجالے) میں فجر پڑھتے دیکھ کر بعض تابعین کو یہ گمان پیدا ہوگیا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا طریقہ یہی تھا کہ وہ اسفار میں فجر کی صلاۃ پڑھا کرتے جیسے ابراہیم نخعی سے منقول ہے حالانکہ اسفار میں پڑھنے کا باعث جان کا ڈر تھا ورنہ اصلی وقت اس صلاۃ کا وہی تھا جو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ منہ اندھیرے نبی اکرم ﷺ اور شیخین (ابو بکر صدیق وعمر فاروق رضی اللہ عنہما) ایسا ہی کرتے رہے۔


672- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ، سَمِعَ عَاصِمَ بْنَ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ (وَجَدُّهُ بَدْرِيٌّ) يُخْبِرُ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: < أَصْبِحُوا بِالصُّبْحِ، فَإِنَّهُ أَعْظَمُ لِلأَجْرِ، أَوْ لأَجْرِكُمْ >۔
* تخريج: د/الطہارۃ ۸ (۴۲۴)، ت/الصلاۃ ۳ (۱۵۴)، ن/المواقیت ۲۶ (۵۴۹)، (تحفۃ الأشراف: ۳۵۸۲) وقد أخرجہ: حم (۳/۴۶۰، ۴۶۵، ۴/۱۴۰، ۱۴۲، ۵/۴۲۹)، دي/الصلاۃ ۲۱ (۱۲۵۳) (حسن صحیح)
۶۷۲- رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: '' صبح کو اچھی طرح روشن کرلیا کرو، اس میں تم کو زیادہ ثواب ہے '' ۔
وضاحت ۱؎ : یعنی اتنا اجالا ہو جانے دو کہ طلوع فجر میں کوئی شک وشبہ باقی نہ رہے، یا یہ حکم ان چاندنی راتوں میں ہے جن میں طلوع فجر واضح نہیں ہوتا، شاہ ولی اللہ دہلوی (حجۃ اللہ البالغہ) میں لکھتے ہیں کہ یہ خطاب ان لوگوں کو ہے جنہیں جماعت میں کم لوگوں کی حاضری کا خدشہ ہو، یا ایسی بڑی مسجدوں کے لوگوں کو ہے جس میں کمزور اور بچے سبھی جمع ہوتے ہوں، یا اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ فجر کی صلاۃ خوب لمبی پڑھو ،تاکہ ختم ہوتے ہوتے خوب اجالا ہو جائے، جیسا کہ ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ آپ فجر کی صلاۃ پڑھ کر لوٹتے تو آدمی اپنے ہم نشیں کو پہنچان لیتا اس طرح اس میں اور غلس والی روایتوں میں کوئی تضاد وتعارض نہیں رہ جاتا ہے ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
3- بَاب وَقْتِ صَلاةِ الظُّهْرِ
۳ - باب: صلاۃ ظہرکا وقت​


673- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يُصَلِّي الظُّهْرَ إِذَا دَحَضَتِ الشَّمْسُ۔
* تخريج: م/المساجد ۳۳ (۶۱۸)، د/الصلاۃ ۴ (۸۰۶)، ن/الافتتاح ۶۰ (۹۸۱)، (تحفۃ الأشراف: ۲۱۷۹)، وقد أخرجہ: حم (۵/۱۰۶) (صحیح)
۶۷۳- جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ ظہر اس وقت پڑھتے تھے جب سورج ڈھل جاتا۔


674- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَوْفِ بْنِ أَبِي جَمِيلَةَ، عَنْ سَيَّارِ ابْنِ سَلامَةَ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الأَسْلَمِيِّ؛ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ صَلاةَ الْهَجِيرِ الَّتِي تَدْعُونَهَا الظُّهْرَ، إِذَا دَحَضَتِ الشَّمْسُ۔
* تخريج: خ/المواقیت ۱۱ (۵۴۱)، ۱۳ (۵۴۷)، ۲۳ (۵۶۸)، ۳۸ (۵۹۸)، م/المساجد ۴۰ (۶۴۷)، د/الصلاۃ ۴ (۳۹۸)، ن/المواقیت ۱ (۴۹۶)، ۱۶ (۵۲۶)، ۲۰ (۵۳۱)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۶۰۵)، وقد أخرجہ: ت/الصلاۃ ۴ (۱۵۵)، حم (۴/۴۲۰، ۴۲۱، ۴۲۳، ۴۲۴، ۴۲۵)، دي/الصلاۃ ۶۶ (۱۳۳۸) (صحیح)
۶۷۴- ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ دوپہر کی صلاۃ جس کو تم ظہر کہتے ہو اس وقت پڑھتے تھے جب سورج ڈھل جاتا ۔


675- حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ الْعَبْدِيِّ، عَنْ خَبَّابٍ، قَالَ: شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ ﷺ حَرَّ الرَّمْضَائِ، فَلَمْ يُشْكِنَا.
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۳۵۱۲)، وقد أخرجہ: م/المساجد ۳۳ (۶۱۹)، ن/المواقیت ۲ (۴۹۸) حم (۵/۱۰۸، ۱۱۰) (صحیح)
۶۷۵- خباب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ سے ریت کی گرمی کی شکایت کی، تو آپ نے ہماری شکایت کو نظر انداز کردیا ۱ ؎ ۔
وضاحت ۱؎ : یعنی صلاۃ کی تاخیر گوارا نہ کی ، اور ظہر کی صلاۃ تاخیر سے پڑھنے کی اجازت نہیں دی جیسا کہ صحیح مسلم کی روایت میں صراحت ہے۔
[ز] 675/ أ- قَالَ الْقَطَّانُ: حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا الأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا عَوْفٌ نَحْوَهُ۔
۶۷۵/أ - اس سند سے بھی اسی جیسی حدیث مروی ہے ۔


676- حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ جَبِيْرَةَ، عَنْ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: شَكَوْنَا إِلَى النَّبِيِّ ﷺ حَرّالرَّمْضَائِ فَلَمْ يُشْكِنَا۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۹۵۴۵، ومصباح الزجاجۃ: ۲۵۴) (صحیح)
(اس سند میں مالک الطائی غیر معروف ہیں، اور معاویہ بن ہشام صدوق ہیں، وہم کا شکار ہوجاتے ہیں، لیکن سابقہ حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے)
۶۷۶- عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ سے ریت کی گرمی کی شکایت کی ، تو آپ نے اسے نظرانداز کردیا ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : اس کا مطلب یہ ہوا کہ زوال (سورج ڈھلنے) کے بعد تھوڑی سی دیر کریں نہ کہ ایک مثل کے بعد پڑھیں، ایک مثل کے بعد تو ظہر کا وقت ہی نہیں رہتا، اور ٹھنڈک سے یہ مراد ہے کہ دوپہر کی دھوپ میں ذرا نرمی آجائے بالکل ٹھنڈک تو شام تک بھی نہیں ہوتی۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
4- بَابُ الإبرَادِ بِالظّهرِ فِىْ شِدَّةِ الَحَرِّ
۴-باب: سخت گرمی ہو تو ظہر کو ٹھنڈا کرکے (یعنی تاخیرسے) پڑھنے کا بیان​


677 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ؛ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: <إِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا بِالصَّلاةِ، فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ>۔
* تخريج: تقرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۳۸۶۲)، وقد أخرجہ: خ/الموا قیت ۹ (۵۳۳)، م/المساجد ۳۲ (۶۱۵)، د/الصلا ۃ ۴ (۴۰۲)، ت/الصلاۃ ۵ (۱۵۷)، ن/المواقیت ۵ (۵۰۱)، ط/وقوت الصلاۃ ۷ (۲۸)، حم (۲/۲۲۹، ۲۳۸، ۲۵۶، ۲۶۶، ۳۴۸، ۳۷۷، ۳۹۳، ۴۰۰، ۴۱۱، ۴۶۲)، دي/الرقاق ۱۱۹ (۲۸۸۷) (صحیح)
۶۷۷- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''جب گرمی سخت ہو جائے تو صلاۃ کو ٹھنڈے میں پڑھا کرو،اس لئے کہ گرمی کی شدت جہنم کی لپٹ سے ہے'' ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : ظہر کو جلدی نہ پڑھنے اور باقی صلاۃ کو اول وقت میں پڑھنے کی افضلیت کے سلسلہ میں جوروایتیں آئی ہیں، وہ باہم معارض نہیں ہیں کیونکہ اوّل وقت میں پڑھنے والی روایتیں عام یا مطلق ہیں، اور ظہرکو ٹھنڈاکر کے اداکرنے والی روایت مخصوص اور مقید ہے، اور عام وخاص میں کوئی تعارض نہیں ہوتا ، نہ ہی مطلق ومقید میں کوئی تعارض ہوتا ہے، رہی خباب رضی اللہ عنہ والی روایت جو صحیح مسلم میں آئی ہے، اور جس کے الفاظ یہ ہیں: '' شَكَوْنَا إِلَى النَّبِيِّ ﷺحَرّالرَّمْضَائِ فَلَمْ يُشْكِنَا'' (ہم نے رسول اللہ ﷺ سے دھوپ کی تیزی کی شکایت کی لیکن آپ نے ہماری شکایت نہ مانی ) تو ابراد سے قدر زائد کے مطالبہ پر محمول کی جائے گی ،کیونکہ ابراد یہ ہے کہ ظہر کی صلاۃ کو اس قدر مؤخر کیا جائے کہ دیواروں کا اتنا سایہ ہو جائے جس میں چل کر لوگ مسجد آسکیں، اور گرمی کی شدت کم ہو جائے ، اور ابراد سے زائد تاخیر یہ ہے کہ رمضاء کی گرمی زائل ہو جائے ، اور یہ کبھی کبھی خروج وقت کو مستلزم ہو سکتا ہے، اسی وجہ سے نبی اکرم ﷺ نے صحابہ کرام کے اس مطالبہ کو قبول نہیں کیا ،نیز بہت سے علماء نے اس حدیث کا معنی یہ بیان کیا ہے کہ جب شدت کی گرمی ہو تو ظہر میں دیر کرنا مستحب ہے، اور اس حدیث کی شرح میں مولانا وحید الزماں حیدرآبادی فرماتے ہیں: حدیث کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ جب گرمی کی شدت ہو تو اس کو صلاۃ سے ٹھنڈا کرو ، اس لئے کہ گرمی کی شدت جہنم کی بھانپ سے ہے، اور جہنم کی بھانپ بجھانے کے لئے صلاۃ سے بہتر کوئی عمل نہیں ہے، اور اس مطلب پر یہ تعلیل صحیح ہوجائے گی، اور یہ حدیث اگلے باب کی حدیثوں کے خلاف نہ رہے گی۔


678- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِالرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ: <إِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا بِالظُّهْرِ، فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ>۔
* تخريج: م/المساجد ۳۲ (۶۱۵)، د/الصلاۃ ۴ (۴۰۲)، ت/الصلاۃ ۵ (۱۵۷)، ن/المواقیت ۵ (۵۰۱)، (تحفۃ الأشراف: ۱۳۲۲۶) (صحیح)
۶۷۸- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''جب گرمی سخت ہوجائے تو ظہر کو ٹھنڈا کرلیا کرو،اس لئے کہ گرمی کی شدت جہنم کی لپٹ سے ہے'' ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ :جہنم جاڑے کے دنوں میں اندر کی طرف سانس لیتی ہے اور گرمی کے دنوں میں سانس کو باہر نکالتی ہے جیسے دوسری حدیث میں وارد ہے، بعض لوگوں نے یہ سمجھا ہے کہ گر می کا تعلق سورج نکلنے سے ہے لیکن یہ علت صحیح نہیں ہے، کیونکہ اونچے مقام پر گرمی نہیں ہوتی جب کہ سورج اس سے قریب ہوتا ہے ،اور اصل وجہ گرمی اور جاڑے کی یہ ہے کہ زمین گرم ہوکر اپنی سانس یعنی بخارات باہر نکالتی ہے ،اس سے گرمی معلوم ہوتی ہے اور کوئی مانع اس سے نہیں ہے کہ جہنم کا ایک ٹکڑا زمین کے اندر ہو، اور جیالوجی (علم الا ٔرض) سے معلوم ہوتا ہے کہ زمین کے اندر ہزار فٹ پر ایسی حرارت ہے کہ اگر وہاں حیوان پہنچیں تو فوراً مرجائیں، اور اس سے بھی زیادہ نیچے ایسی گرمی ہے کہ لوہا، تانبہ اور شیشہ پگھلا ہوا رہتا ہے، اللہ تعالی ہم کو جہنم سے بچائے، آمین، نیز جمہور نے اسے حقیقت پر محمول کیا ہے ، اور بعض لوگوں نے کہا ہے کہ یہ بطور تشبیہ و تقریب کہا گیا ہے یعنی یہ گویا جہنم کی آگ کی طرح ہے ،اس لئے اس کی ضرر رسانیوں سے بچو ، اور احتیاط کرو ، اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ نبی اکرم ﷺمغرب جلدی پڑھتے تھے، بعض روایتوں میں شفق ڈوبنے تک مغرب کو مؤخر کرنے کا جو ذکر ملتا ہے وہ بیان جو از کے لئے ہے ۔


679- حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: <أَبْرِدُوا بِالظُّهْرِ، فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ>۔
* تخريج: خ/المواقیت ۹ (۵۳۸)، (تحفۃ الأشراف: ۴۰۰۶)، وقد أخرجہ: حم (۳/۵۲، ۵۳، ۵۹) (صحیح)
۶۷۹- ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''ظہر ٹھنڈی کر کے پڑھو، اس لئے کہ گرمی کی شدت جہنم کی لپٹ سے ہے'' ۔


680- حَدَّثَنَا تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ بَيَانٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ؛ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ صَلاةَ الظُّهْرِ بِالْهَاجِرَةِ، فَقَالَ لَنَا: <أَبْرِدُوا بِالصَّلاةِ فَإِنَّ شِدَّ ةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ>۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ ، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۵۲۶، ومصباح الزجاجۃ: ۲۵۵)، و قد أخرجہ: حم (۴/ ۲۵۰)
(صحیح)
۷۸۰- مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ظہر کی صلاۃ دوپہر میں پڑھتے تھے ، توآپ ﷺ نے ہم سے فرمایا: '' صلاۃ ٹھنڈی کر کے پڑھو ، اس لئے کہ گرمی کی شدت جہنم کی لپٹ سے ہے '' ۔


681- حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا عَبْدُالْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ عُبَيْدِاللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ؛ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: < أَبْرِدُوا بِالظُّهْرِ >۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۸۰۴۴، ومصباح الزجاجۃ: ۲۵۶) (صحیح)
۶۸۱- عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: '' ظہر ٹھنڈی کر کے پڑ ھو''۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
5- بَاب وَقْتِ صَلاةِ الْعَصْرِ
۵-باب: صلاۃ عصرکا وقت​


682- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ؛ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ كَانَ يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ حَيَّةٌ، فَيَذْهَبُ الذَّاهِبُ إِلَى الْعَوَالِي، وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ۔
* تخريج: م/المساجد ۳۴ (۶۲۱)، د/ الصلاۃ ۵ (۴۰۴)، ن/المواقیت ۷ (۵۰۸)، (تحفۃ الأشراف: ۱۵۲۲)، وقد أخرجہ: خ/المواقیت ۱۳ (۵۵۰)، الاعتصام ۱۶ (۷۳۲۹)، ط/وقوت الصلاۃ ۱ (۱۱)، حم (۳/۲۲۳)، دي /الصلاۃ ۱۵ (۱۲۴۴) (صحیح)
۶۸۲- انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عصر اس وقت پڑھاکرتے تھے جب سورج اونچا اور زندہ ہوتا تھا، چنانچہ(صلاۃ پڑھ کر) کوئی شخص عوالی ۱؎ میں جاتا تو سورج بلندہی ہوتا تھا۔
وضاحت ۱؎ : مدینہ کے جنوب مغرب میں جو بستیاں تھیں انہیں عوالی کہاجاتا تھا، ان میں سے بعض مدینہ سے دومیل بعض تین میل اور بعض آٹھ میل کی دوری پر تھیں۔


683- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: صَلَّى النَّبِيُّ ﷺ الْعَصْرَ، وَالشَّمْسُ فِي حُجْرَتِي، لَمْ يُظْهِرْهَا الْفَيْئُ بَعْدُ۔
* تخريج: خ/المواقیت ۱ (۵۲۲)، ۱۳ (۵۴۶)، الخمس ۴ (۳۱۰۳)، م/المساجد ۳۱ (۶۱۱)، (تحفۃ الأشراف: ۱۶۴۴۰)، وقد أخرجہ: د/الصلاۃ ۵ (۴۰۷)، ت/الصلاۃ ۶ (۱۵۹)، ن/المواقیت ۸ (۵۰۶)، ط/ وقوت الصلاۃ ۱ (۲)، حم ۶/۳۷، ۸۵، ۱۹۹، ۲۷۸) (صحیح)
۶۸۳- ام المو منین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے عصر کی صلاۃ پڑھی اور دھوپ میرے کمرے میں باقی رہی، ابھی تک سایہ دیواروں پر چڑھا نہیں تھا ۱ ؎ ۔
وضاحت ۱؎ : سائے کا کمرہ کے اندر ہونا دلالت کرتا ہے کہ عصر کا وقت ہوتے ہی صلاۃ پڑھ لی گئی تھی، اگردیر کی جاتی تو سایہ کمرے میں نہ رہتا بلکہ دیواروں پر چڑھ جاتا ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
6- بَاب الْمُحَافَظَةِ عَلَى صَلاةِ الْعَصْرِ
۶ - باب: صلاۃِعصرکی محافظت​


684- حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ زِرِّ ابْنِ حُبَيْشٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ: <مَلأَ اللَّهُ بُيُوتَهُمْ وَقُبُورَهُمْ نَارًا، كَمَا شَغَلُونَا عَنِ الصَّلاةِ الْوُسْطَى>۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف:۱۱۰۰۹۳)، وقد أخرجہ: خ/ الجہاد ۹۸ (۲۹۳۱)، المغازي ۲۹ (۴۱۱۱)، تفسیرالبقرہ (۴۵۳۳)، الدعوات ۵ (۶۳۹۶)، م/المساجد ۳۵ (۶۲۷)، ۳۶ (۶۲۷)، د/الصلاۃ ۵ (۴۰۹)، ت/تفسیر البقرۃ (۲۹۸۴)، ن/الصلاۃ ۱۵ (۴۷۴)، حم۱/۸۱، ۸۲، ۱۱۳، ۱۲۲، ۱۲۶، ۱۳۵، ۱۳۷، ۱۴۴، ۱۴۶، ۱۵۰، ۱۵۱، ۱۵۲، ۱۵۳، ۱۵۴)، دي/الصلاۃ ۲۸ (۱۲۶۸) (حسن صحیح)
۶۸۴- علی بن ا بی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوۂ خندق کے دن فرمایا :'' اللہ ان کافروں کے گھروں اور قبروں کو آگ سے بھردے،جیسے کہ ان لوگوں نے ہمیں صلاۃ وسطیٰ (عصر کی صلاۃ) کی ادائیگی سے باز رکھا '' ۔
وضاحت ۱؎ : تو معلوم ہوا کہ عصر کی صلاۃ بھی صلاۃ ہے، اور قرآن شریف میں ہرفریضہء صلاۃ پر محافظت کرنے کا حکم دیا خصوصاً صلاۃ وسطی پر، تو عصر کی محافظت کی زیادہ تاکید نکلی، اور صلاۃ وسطی میں علماء کا اختلاف ہے، لیکن احادیث صحیحہ سے یہی ثابت ہے کہ وہ عصر کی صلاۃ ہے ، اور یہی مختار ہے ، واللہ اعلم ۔


685- حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ،عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ: < إِنَّ الَّذِي تَفُوتُهُ صَلاةُ الْعَصْرِ، فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلُهُ وَمَالُهُ >۔
* تخريج: م/المساجد ۳۵ (۶۲۶)، ن/الصلاۃ ۱۷(۴۷۹)، (تحفۃ الأشراف:۶۸۲۹) وقد أخرجہ: خ/المواقیت ۱۴ (۵۵۲)، د/الصلاۃ ۵ (۴۱۴)، ت/الصلاۃ ۱۶ (۱۶۰)، ط/وقوت الصلاۃ ۵ (۲۱)، حم (۲/۸، ۱۳، ۲۷، ۴۸، ۵۴، ۶۴، ۷۵، ۷۶، ۱۰۲،۱۳۴، ۱۴۵، ۱۴۷)، دي/الصلاۃ ۲۷ (۱۲۶۷) (صحیح)
۶۸۵- عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: '' جس شخص کی صلاۃِ عصرفوت ہوجائے، گویا اس کے اہل وعیال اور مال واسباب سب لٹ گئے ۱؎ ۔
وضاحت ۱ ؎ : یعنی سخت نقصان میں پڑا ، اس حدیث میں صلاۃ عصر کی بڑی تاکیدآئی ہے چونکہ یہ وقت بازار اور کاروبار کا ہوتا ہے ، اس وجہ سے بعض لوگوں سے غفلت ہو جاتی ہے اور صلاۃ قضاء ہو جاتی ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ دنیا کانفع حاصل ہو، صلاۃ قضاء پڑھ لیں گے، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ یہ نفع صلاۃ کی منفعت کے مقابل بالکل بے حقیقت ہے، اس کی مثال ایسی ہی ہے کہ کسی کے عزیز وقریب، بیوی، بچے، کنبے والے سب مارے جائیں ، مال واسباب سب لٹ جائے اور روپیہ اسے کوئی فائدہ نہ پہنچاسکے ، ایسے فائدے پر ہزار لعنت جس کے ساتھ آدمی کو اتنا بڑا نقصان اٹھاناپڑے، بہرحال عصر کی صلاۃ کا بڑا خیال رکھنا چاہئے جس طرح ہوسکے دنیا کے تمام کارو بار پر اس کو مقدم رکھنا چاہئے، اور یہ بھی سمجھ لینا چاہئے کہ عصر کی صلاۃ کچھ مشکل نہیں ہر جگہ اور ہر مقام میں اس کو پڑھ سکتے ہیں، پانی نہ ملے تو تیمم ہی سے سہی ، جماعت نہ ملے تو اکیلے سہی ، مسجد نہ ملے تو بازار یا دکان ہی میں سہی ، سنت نہ پڑھ سکے تو فرض ہی سہی، غرض چار رکعتیں فرض کی جیسے بھی ہو سکے وقت میں ادا کرلے اس سے تاخیر نہ کرے۔


686- حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ،(ح) وحَدَّثَنَا يَحْيَى ابْنُ حَكِيمٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ، عَنْ زُبَيْدٍ، عَنْ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ، قَالَ: حَبَسَ الْمُشْرِكُونَ النَّبِيَّ ﷺ عَنْ صَلاةِ الْعَصْرِ، حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ: < حَبَسُونَا عَنْ صَلاةِ الْوُسْطَى، مَلأَ اللَّهُ قُبُورَهُمْ وَبُيُوتَهُمْ نَارًا >۔
* تخريج: م/المساجد ۳۶ (۶۲۸)، ت/تفسیر القرآن سورۃ البقرۃ ۳ (۲۹۸۵)، (تحفۃ الأشراف: ۹۵۴۹) وقد أخرجہ: حم (۱/۳۹۲، ۴۰۳، ۴۵۶) (صحیح)
۶۸۶- عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مشرکوں نے نبی اکرم ﷺ کو عصر کی صلاۃ سے روکے رکھا یہاں تک کہ سورج ڈوب گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: '' ان لوگوں نے ہمیں عصر کی صلاۃ سے روکے رکھا ، اللہ تعالی ان کے گھروں اور قبروں کوآگ سے بھردے '' ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
7- بَاب وَقْتِ صَلاةِ الْمَغْرِبِ
۷ -باب: صلاۃ مغرب کا وقت​


687- حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّجَاشِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ يَقُولُ: كُنَّا نُصَلِّي الْمَغْرِبَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ فَيَنْصَرِفُ أَحَدُنَا وَإِنَّهُ لَيَنْظُرُ إِلَى مَوَاقِعِ نَبْلِهِ.
* تخريج: خ/المواقیت ۱۸ (۵۵۹)، م/المساجد ۳۸ (۶۳۷)، (تحفۃ الأشراف: ۳۵۷۲)، وقد أخرجہ: د/الصلا ۃ ۶ (۴۱۶)، ن/المواقیت ۱۳ (۵۲۱)، حم (۳/۳۷۰، ۴/۱۴۱ ) (صحیح)
۶۸۷- رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں مغرب کی صلاۃ پڑھتے، پھر ہم میں کاکوئی شخص صلاۃ پڑھ کر واپس ہوتا ،اور وہ اپنے تیر گرنے کے مقام کو دیکھ لیتا ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : یعنی سورج ڈوبتے ہی صلاۃ پڑھ لیا کرتے تھے، بلاوجہ احتیاط کے نام پر تاخیر نہیں کرتے تھے، اس پر تما م فقہاء کا اتفاق ہے۔
[ز] 687/أ - حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى الزَّعْفَرَانِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، نَحْوَهُ۔
۶۸۷/أ- اس سند سے بھی اسی جیسی حدیث مروی ہے۔


688- حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ، حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِالرَّحْمَنِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ ﷺ الْمَغْرِبَ إِذَا تَوَارَتْ بِالْحِجَابِ۔
* تخريج: خ/المواقیت ۱۸ (۵۶۱)، م/المساجد ۳۸ (۶۳۶)، د/الصلاۃ ۶ (۴۱۷)، ت/الصلاۃ ۸ (۱۶۴)، (تحفۃ الأشراف: ۴۵۳۵)، وقد أخرجہ: حم (۴/ ۱۵، ۵۴)، دي/الصلاۃ ۱۶ (۱۲۴۵) (صحیح)
۶۸۸- سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی اکرمﷺ کے ساتھ مغرب اس وقت پڑھتے تھے جب سورج غروب ہوجاتا ۔


689- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَنْبَأَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنِ الأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِالْمُطَّلِبِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: <لا تَزَالُ أُمَّتِي عَلَى الْفِطْرَةِ مَا لَمْ يُؤَخِّرُوا الْمَغْرِبَ حَتَّى تَشْتَبِكَ النُّجُومُ>.
قَالَ أَبُو عَبْداللَّهِ بْن مَاجَةَ: سَمِعْت مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى يَقُولُ: اضْطَرَبَ النَّاسُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ بِبَغْدَادَ، فَذَهَبْتُ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ الأَعْيَنُ إِلَى الْعَوَّامِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ الْعَوَّامِ، فَأَخْرَجَ إِلَيْنَا أَصْلَ أَبِيهِ، فَإِذَا الْحَدِيثُ فِيهِ۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۵۱۲۵، ومصباح الزجاجۃ: ۲۵۷)، وقد أخرجہ: د/الصلاۃ ۶ (۴۱۸) حم (۴/۱۴۷،۵/۴۱۷، ۴۲۲)، دي/الصلاۃ ۱۷(۱۲۴۶) (صحیح)
۶۸۹- عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: '' میری امت ہمیشہ فطرت(دین اسلام) پر رہے گی، جب تک وہ مغرب کی صلاۃ میں اتنی تاخیر نہ کرے گی کہ تارے گھنے ہوجائیں ''۔
ابوعبداللہ ابن ماجہ کہتے ہیں کہ میں نے محمد بن یحییٰ کو کہتے سنا: اس حدیث کے بارے میں اہل بغداد نے اختلاف کیا، چنانچہ میں اور ابوبکر الاعین عوام بن عبادبن عوام کے پاس گئے، تو انہوں نے اپنے والد کا اصل نسخہ نکالاتو اس میں یہ حدیث موجود تھی ۔
وضاحت ۱؎ : شرح السنہ میں ہے کہ اہل علم (صحابہ اور تابعین) نے اختیار کیا ہے کہ مغرب کی صلاۃ جلدی پڑھی جائے، اور جس حدیث میں نبی اکرم ﷺ سے مغرب کی تاخیر منقول ہے وہ بیان جواز کے لئے ہے ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
8- بَاب وَقْتِ صَلاةِ الْعِشَائِ
۸ - باب: صلاۃ عشاء کا وقت​


690- حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ،عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ: <لَوْلا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لأَمَرْتُهُمْ بِتَأْخِيرِ الْعِشَائِ>۔
* تخريج: م/الطہارۃ ۱۵ (۲۵۲)، د/الطہارۃ ۲۵ (۴۶)، ن/المواقیت ۱۹ (۵۳۵)، (تحفۃ الأشراف: ۱۳۶۷۳)، وقد أخرجہ: ت/الصلاۃ ۱۰ (۱۶۷)، حم (۲/۲۴۵)، دي/الصلاۃ ۱۹ (۱۲۵۰) (صحیح)
۶۹۰- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''اگر اس بات کا ڈر نہ ہوتا کہ میں اپنی امت کو مشقت میں ڈال دوں گا، تو میں انہیں عشاء کی صلاۃ میں دیر کرنے کا حکم دیتا '' ۔


691- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ وَعَبْدُاللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِاللَّهِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ؛ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: < لَوْلا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لأَخَّرْتُ صَلاةَ الْعِشَائِ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ أَوْ نِصْفِ اللَّيْلِ >۔
* تخريج: ت/الصلاۃ ۱۰ (۱۶۷)، (تحفۃ الأشراف: ۱۲۹۸۸)، وقد أخرجہ: حم (۲/۲۴۵، ۲۵۰، ۴۳۳) (صحیح)
۶۹۱- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: '' اگر اس بات کا ڈر نہ ہوتا کہ میں اپنی امت کو مشقت میں ڈال دوں گا، تو میں عشاء کی صلاۃ تہائی یا آدھی رات تک موخر کرتا'' ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : یہ راوی کا شک ہے اور دوسری حدیثوں سے ثابت ہوتا ہے کہ عشاء کی تاخیر تہائی رات تک بہتر ہے، گو دوسری روایات کے مطابق عشاء کا وقت آدھی رات تک ہے ۔


692- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ قَالَ: سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، هَلِ اتَّخَذَ النَّبِيُّ ﷺ خَاتَمًا؟ قَالَ: نَعَمْ، أَخَّرَ لَيْلَةً صَلاةَ الْعِشَائِ إِلَى قَرِيبٍ مِنْ شَطْرِ اللَّيْلِ، فَلَمَّا صَلَّى أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ، فَقَالَ: <إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا وَنَامُوا، وَإِنَّكُمْ لَنْ تَزَالُوا فِي صَلاةٍ مَا انْتَظَرْتُمُ الصَّلاةَ>، قَالَ أَنَسٌ: كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ خَاتَمِهِ۔
* تخريج: ن/الموا قیت ۲۰(۵۴۰)، (تحفۃ الأشراف: ۶۳۵)، وقد أخرجہ: خ/الموا قیت ۲۵ (۵۷۲)، اللباس ۴۸ (۵۸۶۹)، م/المساجد ۳۹ (۶۴۰)، حم۳/۱۸۲، ۱۸۹، ۲۰۰، ۲۶۷) (صحیح)
۶۹۲- حُمید کہتے ہیں کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا :کیا نبی اکرم ﷺنے انگوٹھی بنوائی تھی ؟ انہوں نے کہا: ہاں ، ایک رات آپ نے عشاء کی صلاۃ آدھی رات کے قریب مؤخر کی، جب آپ صلاۃ سے فارغ ہوئے تو ہماری جانب متوجہ ہوکر فرمایا: ''اور لوگ صلاۃ پڑھ کرسوگئے، اور تم لوگ برابر صلاۃ ہی میں رہے جب تک صلاۃ کا انتظار کرتے رہے''، انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: گویا میں آپ کی انگوٹھی کی چمک دیکھ رہا ہوں '' ۱؎ ۔
[ز] 692/أ- قال القطان: حَدَّثَنَا أبُوحَاِتم: حَدَّثَنَا الأنٔصَا رِ ي: حَدَّثَنَا حُمَیدٌ، بنحوهِ.
(یہ سند مشہور حسن سلمان کے نسخہ میں موجود نہیں ہے،بلکہ یہ علی بن حسن عبدالحمید کے نسخہ میں صفحہ نمبر ۳۳۳ پر موجود ہے)
۶۹۲/أ- اس سند سے بھی اوپر والی حدیث کے مثل مروی ہے۔
وضاحت ۱؎ : صلاۃ کا انتظار کرنا اتنا بڑا ثواب ہے کہ جو کوئی صلاۃ کا انتظار کررہا ہو گویا وہ صلاۃ ہی میں ہے ،ا ور علماء کا اس مسئلہ میں اختلاف ہے کہ عشاء میں تاخیر کرنا افضل ہے یا عشاء جلدی پڑھنا ، جو لوگ تاخیر کو افضل جانتے ہیں، وہ ان حدیثوں سے استدلال کرتے ہیں، اور جو لوگ جلدی پڑھنا افضل جانتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ کی ہمیشہ عادت یہی تھی کہ عشاء اول وقت پڑھتے اور آپ ﷺ نے تاخیر کسی ضرورت کی وجہ سے شاذو نادر کی ہے ، اور روایات میں تطابق اس طرح سے ہو سکتا ہے کہ اگر سارے مقتدی جاگنے پر راضی ہوں، اور تاخیر میں ان کو تکلیف نہ ہو تو تاخیر افضل ہے ، ورنہ اول وقت میں پڑھ لینا افضل ہے، واللہ اعلم ۔


693- حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى اللَّيْثِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُالْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ ابْنُ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ ﷺ صَلاةَ الْمَغْرِبِ، ثُمَّ لَمْ يَخْرُجْ حَتَّى ذَهَبَ شَطْرُ اللَّيْلِ، فَخَرَجَ، فَصَلَّى بِهِمْ ثُمَّ قَالَ: < إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا وَنَامُوا، وَأَنْتُمْ لَمْ تَزَالُوا فِي صَلاةٍ مَا انْتَظَرْتُمُ الصَّلاةَ، وَلَوْلا الضَّعِيفُ وَالسَّقِيمُ أَحْبَبْتُ أَنْ أُؤَخِّرَ هَذِهِ الصَّلاةَ إِلَى شَطْرِ اللَّيْلِ >۔
* تخريج: د/الصلاۃ ۷ (۴۲۲)، ن/المواقیت ۲۰ (۵۳۹)، (تحفۃ الأشراف: ۴۳۱۴) (صحیح)
۶۹۳- ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں مغرب کی صلاۃ پڑھائی، پھر آدھی رات تک (حجرہ سے) باہر نہ آئے، پھر نکلے اور لوگوں کو عشاء کی صلاۃ پڑھائی اور فرمایا: ''اور لوگ صلاۃ پڑھ کر سوگئے، اورتم برابر صلاۃ ہی میں رہے جب تک صلاۃ کا انتظار کرتے رہے''، اگر مجھے کمزوروں اور بیماروں کا خیال نہ ہوتا تو میں اس صلاۃ کو آدھی رات تک مؤخر کرنا پسند کرتا''۔
 
Top