• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سنن ابی داؤد - اردو ،عربی،انگریزی سرچ سوفٹویر

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ ہم سنن ابوداود سوفٹ وئیر نیا ورژن ریلیز کررہے ہیں یہ ورژن 8.2.2.1ہے اس میں اردو ، عربی احادیث کے ساتھ حدیث انگلش ٹرانسلیشن بھی شامل کر دی گئی ہے۔برائے مہربانی نیا ورژن ڈائون لوڈ کر لیجئے۔ ہم سوفٹ وئیر ڈیویلپمنٹ ٹیم میں شامل سب بھائیوں اور بہنوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس سوفٹ وئیر کی تکمیل میں حصہ لیا۔ اللہ تبارک وتعالیٰ اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہم سب کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین۔
اگر آپ بھی سوفٹ وئیر ڈیویلپمنٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کرنا چاہیں۔ سوفٹ بنانے میں کام کرنے کے خواہش مند ہوں تو ہمیں ای میل کیجئے۔ آپ کو سوفٹ وئیر سے متعلقہ کچھ کام دے دیا جائے گا، تاکہ بقیہ سوفٹ وئیر جلد از جلد تیار ہو جائیں۔ جزاک اللہ خیرا
سوفٹ وئیر اس لنک سے ڈائون کر لیجئے۔
http://www.islamicurdubooks.com/download/index.html
والسلام
ابوطلحہ
سوفٹ وئیر فیچرز
کتاب: سنن أبي داود
تالیف: سليمان بن الأشعث بن إسحاق بن بشير الأزدي السجستاني، أبو داود رحمہ اللہ
اردو ترجمہ : مجلس علمی دار الدعوۃ (نئی دہلی)
اردو ترجمہ زیر نگرانی از : ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالجبار الفریوائی حفظ اللہ ، استاذ حدیث جامعہ امام محمد بن سعود الا سلامیہ ریاض
سوفٹ ٹیکسٹ پروف ریڈنگ: ابوطلحہ عبدالوحید بابر حفظ اللہ
سوفٹ وئیر ڈیولپر: ابوطلحہ عبدالوحید بابر حفظ اللہ
سوفٹ وئیر ورژن: 8.2.2.1
الحمدللہ سنن أبي داود سوفٹ وئیر عربی، اردو، انگلش تراجم کے ساتھ مکمل ہوا۔ اللہ تعالی محمد آصف مغل بھائی کو جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نے اس کی یونیکوڈ فائلز مہیا کیں۔ آمین۔ کسی بھائی یا بہن کو اس میں کوئی غلطی نظر آئے تو برائے مہربانی مطلع کریں تاکہ تصحیح کی جاسکے۔ ہم سوفٹ وئیر ڈیویلپمنٹ ٹیم میں شمولیت رکھنے والے تمام بھائیوں، بہنوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کسی بھی طرز سوفٹ وئیر مکمل کرنے میں تعاون کیا۔ اللہ تعالی ہم سب کو بہترین جزاء دے۔ آمین یا رب العالمین۔

سوفٹ وئیر فیچرز
ورژن 8.2.2.1 میں ان سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے۔
32. تمام رواۃ الحدیث کی الگ سے فہرست حروف تہجی کے لحاظ سے پیش کی گئی ہے۔ کسی بھی راوی کی سنن ابی داود میں روایت کردہ تمام احادیث دیکھی جا سکتی ہیں۔
31. حدیث عربی ٹیکسٹ میں تمام رواۃ الحدیث کے ناموں پر لنک لگایا گیا ہے جس پر کلک کرنے سے آپ اس راوی کی معلومات دیکھ سکتے ہیں ۔
30. حدیث اردو ٹیکسٹ میں کچھ جگہ پر جہاں وضاحت کی ضرورت تھی۔ مختصر وضاحت پیش کی گئی ہے۔
29. مکمل کتاب کے تمام اردو الفاظ کو سرچ انج کے حوالے سے درست کیا گیا ہے، جو لفظ دوسرے لفظ سے جڑے ہوئے تھے ان کو الگ کیا گیا جیسے کہ یہ جملہ دیکھیں۔

اسے درست کر کے ایسے لکھا گیا ہے۔

28. جن الفاظ کے درمیان سپیس تھا انہیں اکٹھا کیا گیا ہے جیسے کہ یہ الفاظ دیکھیں۔

انہیں درست کر کے ایسے لکھا گیا ہے۔

27. حدیث اردو ترجمہ میں آنے والے تمام عربی الفاظ کو الگ عربی فونٹ اور کلر دیا گیا ہے۔ تاکہ پڑھنے میں سہولت رہے۔ تفصیل کے لیے اس صفحہ پر اردو ٹیکسٹ دیکھیں۔
26. کسی بھی ٹیکسٹ کو آپ کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں۔ خصوصاً عربی ٹیکسٹ کو پیسٹ کرنے کے لیے آپ کو پہلے اسے نوٹ پیڈ میں پیسٹ کرنا ہو گا پھر وہاں سے ورڈ میں پیسٹ کر سکتے ہیں۔
25. مختلف پبلیشرز کی شائع کردہ سنن أبي داود کے ابواب اردو ٹیکسٹ کو سوفٹ وئیر میں ہینڈل کیا گیا ہے ، تاکہ کسی بھی پبلیشر کی کتاب کے باب پر سرچ کرنے سے وہ حدیث سامنے آ جائے۔ ابواب سرچ کے ذریعے آپ مختلف ابواب پر سرچ کر سکتے ہیں۔‬
24. سوفٹ وئیر کے متعلق آپ اپنے تاثرات قلمبند کر سکتے ہیں۔
23. سوفٹ کے ذریعے آپ سوفٹ وئیر کا لنک اپنے احباب کو بھیج سکتے ہیں۔
22. سوفٹ وئیر میں احادیث مبارکہ نمبر سسٹم کے دو پیٹرن مہیا کیے گئے ہیں۔ جو بین الاقوامی سطح پر رائج ہیں۔ ایک پیٹرن کا نام نمبر العزو اور دوسرے کا نام نمبر افق رکھا گیا ہے۔ بعض اوقات بعض کتب ، سوفٹ وئیر یا ویب سائٹ پر حدیث نمبر کے ذریعے حدیث مبارکہ تلاش کرتے ہوئے ہو سکتا ہے آپ کو وہ حدیث مبارکہ نمبر افق پر ملے یا نمبر العزو پر ملے۔ ہمارے سوفٹ وئیر سسٹم میں نمبر العزو پیٹرن سسٹم ہے۔
21. تخریج حدیث پیش کی گئی ہے، تخریج حدیث میں صرف حدیث نمبر ہی نہیں بلکہ اب حدیث کا مختصر متن بھی پیش کیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم ہو جائے کہ حدیث میں یہ یہ متن آ رہا ہے۔ جو بھائی، بہنیں تحقیق کرنا چاہتے ہوں ان کے لیے یہ بہت فائدہ مند ہے۔ تخریج میں درج ذیل احادیث کتب سے احادیث پیش کی گئی ہیں۔
۱۔ صحیح بخاری​
۲۔ صحیح مسلم​
۳۔ سنن ابودائود​
۴۔ سنن ابن ماجہ​
۵۔ جامع ترمذی​
۶۔ سنن النسائی الصغری​
۷۔ سنن الکبری للنسائی​
۸۔ سنن دارقطنی​
۹۔ سنن دارمی​
۱۰۔ صحیح ابن حبان​
۱۱۔ صحیح ابن خزیمہ​
۱۲۔ صحیفہ ھمام بن منبہ​
۱۳۔ موطا امام مالک​
۱۴۔ مسند احمد​
۱۵۔ مستدرک حاکم​

20. اطرافہ حدیث پیش کیا گیا ہے۔
19. حدیث مبارکہ کے صفحات کی پی ڈی ایف بنا سکتے ہیں۔
18. حدیث مبارکہ کے صفحات کا پرنٹ لے سکتے ہیں۔
17. ورچول کی بورڈ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
16. حدیث مبارکہ انگلش گلوسری مہیا کی گئی ہے۔
15. حدیث مبارکہ عربی گلوسری مہیا کی گئی ہے۔
14. حدیث مبارکہ اردو گلوسری مہیا کی گئی ہے۔
13. ابواب انگلش گلوسری مہیا کی گئی ہے۔
12. ابواب عربیک گلوسری مہیا کی گئی ہے۔
11. ابواب اردو گلوسری مہیا کی گئی ہے۔
10. اردو، عربیک، انگلش الفاظ سٹیمنگ سرچ ٹیکنیک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
9. ابواب انگلش لفظ، الفاظ کا مجموعہ لکھ کر حدیث مبارکہ تلاش کر سکتے ہیں۔
8. ابواب اردو، عربیک لفظ، الفاظ کا مجموعہ لکھ کر حدیث مبارکہ تلاش کر سکتے ہیں۔
7. انگلش لفظ یا الفاظ کا مجموعہ لکھ کر حدیث مبارکہ تلاش کر سکتے ہیں۔
6. عربی لفظ، یا الفاظ کا مجموعہ لکھ کر حدیث مبارکہ تلاش کر سکتے ہیں۔
5. اردو لفظ، یا الفاظ کا مجموعہ لکھ کر حدیث مبارکہ تلاش کر سکتے ہیں۔
4. حدیث نمبر کے ذریعے حدیث تلاش کر سکتے ہیں۔ اس میں آپ دونوں قسم کے فارمٹ یعنی ۱۲۳۴ اور 1234 کے ذریعے سرچ کر سکتے ہیں۔
3. حدیث ٹیکسٹ انگلش ٹرانسلیشن بھی مہیا کی گئی ہے۔
2. حدیث ٹیکسٹ تشکیل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
1. مکمل کتاب تین مختلف انداز سے پڑھ سکتے ہیں۔
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
جزاک اللہ خیرا
عامر بھائی پوائنٹ نمبر 29 اور 28 میں امیجز نظر نہیں آ رہی ہیں۔
اسی طرح پوائنٹ نمبر 27 میں لنک پر امیج ظاہر نہیں ہو رہا۔
میں آپ کو ان کے امیجز بھیجتا ہوں۔ وہ امیجز یہاں لگا دیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
جزاک اللہ خیرا
عامر بھائی پوائنٹ نمبر 29 اور 28 میں امیجز نظر نہیں آ رہی ہیں۔
اسی طرح پوائنٹ نمبر 27 میں لنک پر امیج ظاہر نہیں ہو رہا۔
میں آپ کو ان کے امیجز بھیجتا ہوں۔ وہ امیجز یہاں لگا دیں۔
جی بھائی آپ بھیج دیجئے، وقت کئی کمی کئی وجہ سے اس پوسٹ کو زیادہ وقت نہیں دے سکا،
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
جزاکم اللہ خیرا۔۔۔۔بہت عمدہ کاوش ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے اس پراجیکٹ میں شامل تمام احباب اور خصوصاً ابوطلحہ بابر بھائی کیلئے دنیا و آخرت میں سرفرازی کا ذریعہ بنا دیں۔ آمین
 
Top