• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سنہری باتیں

شمولیت
اگست 10، 2013
پیغامات
365
ری ایکشن اسکور
316
پوائنٹ
90
بے شک اللہ رب العزت توبہ قبول کرنے والا ہے ۔۔ اور اللہ پاک کی ذات گمراہی سے بچانے والی ہے اور صحیح راستہ دکھانے والی ہے ۔۔۔ اللہ کریم ہے اور رحمٰن ہے ۔۔
 
شمولیت
اگست 10، 2013
پیغامات
365
ری ایکشن اسکور
316
پوائنٹ
90
السلام علیکم۔۔۔
میں نے کہیں پڑھا تھا۔۔۔
کہ زمانے کی مثال اللہ رب العالمین نے اپنے لئے دی ہے۔۔۔ واللہ اعلم۔
اسے بُرا مت کہو۔۔۔ باقی میری اہل علم حضرات سے گذارش ہے۔۔۔
میری بات درست ہے یا غلط۔۔۔ رہنمائی فرما کے مجھے شکریہ کا موقع ضرور دیجئے گا۔۔۔
والسلام علیکم۔۔۔
اگر ہر انسان خود کو صحیح راستے پر چلاےَ تو میرے خیال سے زمانے میں بُرائی نا رہے ، لیکن اگر ہر شخص یہی سوچے کہ میرے ایک کے بدلنے سے کیا ہوگا تو پھر کبھی کچھ نیہں بدل سکتا۔۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
اگر ہر انسان خود کو صحیح راستے پر چلاےَ تو میرے خیال سے زمانے میں بُرائی نا رہے ، لیکن اگر ہر شخص یہی سوچے کہ میرے ایک کے بدلنے سے کیا ہوگا تو پھر کبھی کچھ نیہں بدل سکتا۔۔
بیشک آپ نے درست فرمایا کہ ہر انسان کو اپنے حصے کا چراغ جلانا ہوگا۔۔۔
لیکن اکثر جو چراغ ہم جلاتے ہیں انہیں بجھاتے بھی ہم خود ہی ہیں۔۔۔ المہم۔۔۔
میں نے آپ کی نیت پر واللہ کوئی شبہ ظاہر نہیں کیا بس جو شعر آپ نے پیش کیا تھا۔۔۔
اس پر وہ بات بیان کی جو میں نے پڑھی تھی باقی ماشاء اللہ آپ خود سمجھدار ہیں۔۔۔
والسلام علیکم۔
 
شمولیت
نومبر 09، 2013
پیغامات
329
ری ایکشن اسکور
151
پوائنٹ
45
سلیقہ شکر
بو علی سینا سے کسی نے پوچھا دن کیسے گزر رہے ہیں ؟​
اللہ کی رحمتیں برس رہی ہیں،سمجھ میں نہیں آتا کس بات پر اس کا شکر ادا کروں،نعمتوں کی کثرت پر یا اپنے عیبوں کی پردہ پوشی پر۔​
شبیلہ یوسف،بہاولپور​
ماہنامہ الصفت​
 
شمولیت
نومبر 09، 2013
پیغامات
329
ری ایکشن اسکور
151
پوائنٹ
45
خود بدلتے نہیں قرآں کو بدل دیتے ہیں
ہوئے کس درجہ فقیہان حرم بے توفیق
 
شمولیت
نومبر 09، 2013
پیغامات
329
ری ایکشن اسکور
151
پوائنٹ
45
خاموشی عظیم نعمت ہے،بالخصوص اس مقام پر جہاں اختلافات زیادہ،آوازیں بلند،علم کی کمی اور دلیل کی کوئی اوقات نہ ہو۔
عمارہ​
ماہنامہ الصفت​
 
شمولیت
نومبر 09، 2013
پیغامات
329
ری ایکشن اسکور
151
پوائنٹ
45
اذان کی آواز پر ایک دکان بھی بند نہیں ہوتی اور گولی کی آواز پر پوری مارکیٹ بند ہو جاتی ہے۔
عدیلہ یوسف،بہاولپور​
ماہنامہ الصفت​
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
مستقبل کی خوبی ہی یہ ہے کہ وہ کسی حال کے حوالے سے نہیں آتا۔۔۔
وہ اپنا حوالہ خود ہے۔۔۔
وہ جیسے چاہے آئے عاصیوں کے لئے مغفرت لائے غریبوں کے لئے دولت۔۔۔
عزت کو ذلت میں بدل دے۔۔۔
یقین کو وسوسہ، وسوسوں کو یقین بنادے۔۔۔
یہ اُس کی مرضی ہے مستقبل کی مرضی۔۔۔
اللہ کی رحمتوں سے مایوس نہ ہونے کا حکم ہے۔۔۔
بار بار حکم ہے یعنی اپنے مستقبل سے مایوس ہونے کی اجازت نہیں۔۔۔
مستقبل پر بھروسہ رکھو، مستقبل پراًُمید رکھو مستقبل رحمت کا نام ہے۔۔۔
انسان کو بات سمجھ میں نہیں آئی رحمت ہمیشہ ہونے والی ہوتی ہے۔۔۔
جب ہوجائے تو انسان اپنا حق کہہ کر اپنی محنت اور اپنی عقل کا پھل سمجھتاہے۔۔۔
کشتی ہچکولے کھارہی ہو تو اللہ کی رحمت کو پکارا جاتا ہے۔۔۔
جب کشتی کنارے لگ جائے تو اپنی قوت بازو کے قصیدے کہے جاتے ہیں۔۔۔
بہت کم انسان ایسے ہوتے ہیں جو اپنے حاصل کو رحمت پروردگار کی عطاء سمجھتے ہیں۔۔۔
بہرحال، حال کے بدحال ہونے کے باوجود مستقبل کے خوشحال ہونے کی اُمید ترک نہیں کرنی چاہئے۔۔۔
ماضی کے اعمال کے حوالے سے بھی اُمید اور مایوسی کا پیدا ہونا لازم ہے۔۔۔
جب ماضی کے گناہ یاد آتے ہیں تو ندامت کے بوجھ سے سرجھک جاتا ہے۔۔۔
ایک انسان اگر راستہ بھول جائے، بھٹک جائے، پکڈنڈیوں میں کھوجائے۔۔۔
راہوں کے پیچ وخم میں الجھ جائے اور پھر اگر اُسے اچانک منزل کا سراغ مل جائے۔۔۔
وہ منزل تک پہنچ جائے، آسودہ منزل ہوجائے تو اُس کامیاب انسان کا تمام سفر۔۔۔
سفر کی تمام تکلیفیں کامیابی کا حصہ ہیں کامیاب آدمی کا سارا سفر ہی کامیاب ہے۔۔۔
مستقبل میں جلنے والے چراغ ماضی کے اندھیروں کو بھی دور کردیتے ہیں۔۔۔
خیال اُمید اور یقین سے واصل ہوجائے تو ہرماضی خوشگوار ہے ہر مستقبل روشن ہے۔۔۔
روشنی خیال کی ہے۔۔۔
واقعات کا نہیں۔۔۔
 
Top