• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سنی اتحاد کونسل نے طالبان سے مناظرے کا چیلنج قبول کر لیا

شمولیت
نومبر 09، 2013
پیغامات
329
ری ایکشن اسکور
151
پوائنٹ
45
لاہور (پاکستان اپڈیٹس ) سنی اتحاد کونسل نے طالبان سے مناظرے کا چیلنج قبول کر لیا۔ کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستانی طالبان کا طرز عمل اسلامی جہاد کے اصولوں اور شرائط کے منافی ہے۔ کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے گزشتہ روز تنقید کرنے والے علماء کو مناظرے کا چیلنج دیا تھا۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر کالعدم تحریک طالبان دلائل میں ہار گئی تو پاکستان میں کارروائیاں بند کر دے گی۔ سنی اتحاد کونسل نے اس چیلنج کو قبول کر لیا ہے۔ کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان جس چینل پر چاہیں مناظرہ کر لیں۔ سنی اتحاد کونسل نے اسلامی ریاست کیخلاف مسلح بغاوت کا الزام عائد کرتے ہوئے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کا آئین تسلیم کریں بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی طالبان کا طرز عمل اسلامی جہاد کے اصولوں اور شرائط کے منافی ہے جبکہ امریکا دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے قومی قیادت سے ڈرون گرانے اور نیٹو سپلائی کی بندش کے ایجنڈے پر متفق ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔
 
Top