• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سوال: مطلقہ طلاق بائن کا عدت میں گھر سے نکلنا ،اور دوسری پابندیاں ۔

شمولیت
جولائی 17، 2015
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
46
السلام علیکم
محترم مشایخ
ایک خاتون کو اس کے شوہر نے ایک طلاق دی اگلا دن آیا تو اس نے دوسری اور تیسرے دن تیسری بھی دے دی ، یہ طلاق اس وقت دی جب وہ خاتون اپنے کچھ رشتہ داروں (پھوپھو) کے ہاں تھی کیونکہ اس کے والدین دوسرے ملک میں ہوتے ہیں چنانچہ اس خاتون نے عدت ادھر ہی گزارنی شروع کردی ۔ شوہر کے گھر جاتی تو وہاں رہنا بھی ممکن نہیں تھا کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ۔
یہ خاتون جس کو طلاق بائن ہے ،گھر سے باہرنکلتی بھی ہے ضروری کاموں کے لیے اب سوال یہ ہے کہ :
یہ خاتون کن کن کاموں کے لیے گھر سے نکل سکتی ہے ؟؟
اور کیا کیا پابندیاں ہیں اس پر ؟؟
کیونکہ ابھی اس کی ایک قریبی کزن کی شادی بھی ہونے والی ہے اسی شہر میں تو وہ اس میں جاسکتی ہے؟
نیز وہ اپنے گھر - جو کے دوسرے ملک میں ہے - عدت کے دوران جاسکتی ہے؟

افیدونا ماجورین جزاکم اللہ خیرا
شیخ @اسحاق سلفی
 
Top