• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سود کے خلاف شرعی عدالت کے حکم کو بحال کیا جائے،تنظیم اسلامی

شمولیت
جولائی 25، 2013
پیغامات
445
ری ایکشن اسکور
339
پوائنٹ
65
کراچی (پ ر) امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے پنجاب اسمبلی میں وزیر خزانہ کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں مالیاتی نظام کو سودی نظام سے پاک کرنے کی فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں۔امیر تنظیم اسلامی نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے حکمرانوں کواللہ اور اس کے رسول کی جانب سے جنگ کا الٹی میٹم قبول ہے۔یہ ایک بہت بڑی جسارت ہے جس کے لئے انہیں اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ کرنی چاہئے۔ حیرت ہے کہ ہم امریکہ سے تو ڈرتے ہیں جبھی ڈرون طیاروں کو گرانے سے گریز کرتے ہیں کہ کہیں ہم پر امریکہ کا عتاب نہ نازل ہوجائے لیکن اللہ تعالیٰ کاخوف ہمارے دلوں سے نکل گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے زمینی اور آسمانی عذاب میں گھرے ہوئے ہیں۔یہ اس لئے ہے کہ ہم نے تحریک پاکستان کے دوران اللہ تعالیٰ سے مملکت پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کا وعدہ کیا تھا لیکن ہمارے حکمراں ہر اس کوشش کو جو یہاں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے کی گئی ہے،سبو تاژ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سود کے خلاف شرعی عدالت نے جو حکم دیا تھا اور جس کے خلاف اپیل کرکے اسے سرد خانے میں ڈال دیا گیا ہے، اس مقدمہ کو بحال کر کے اس کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے اور وفاقی شرعی عدالت نے حکومت کو سودی نظام کے طور پر متبادل قانون سازی کرنے کا جو حکم دیا ہے، اس سلسلے میں فوری طور پر پیشرفت کرے۔​
 
Top