• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سورة الم نشرح کا عمل

شمولیت
ستمبر 08، 2013
پیغامات
180
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
41
سورة الم نشرح اکیس بار صبح و شام اول و آخر تین بار درودشریف طالب علم خود پڑھ لے یا ماں پڑھ کر دم کر دے بہت پُرتاثیر چیز ہے جس وقت بچہ پڑھنے بیٹھے تین بار سورة الم نشرح پڑھ لے ،آپ کوئی چیز مطالعہ کر رہے ہیں آپ کہتے ہیں مجھے یاد رہے تین بار سورة الم نشرح پڑھ کے وہ چیز پڑھیں وہ چیز اللہ کے فضل سے یاد رہے گی یا جس وقت وہ موقع ہو گا اللہ پاک وہ یاد دلا دے گا ،حافظے کے لیے، یادداشت کے لیے بچوں کے تعلیمی کیرئیر کے لیے ،بچوں کی تعلیمی ترقی کے لیے ،بچوں کے فیوچر اور مستقبل کے لیے سورة الم نشرح حافظے کو کھول دے، الم نشرح دل کو کھول دے ،لکنت کے لیے اکیس دفعہ یا اکتالیس دفعہ صبح و شام، جن کی زبان اڑتی تھی لکنت تھی اللہ پاک نے ان کی زبان کھول دی۔
الم نشرح دل کی دنیا کھول دے جن کا دل اللہ کی طرف راغب نہ جن کا دل نیکی کی طرف بند ہوتا ہے دل پر ہاتھ رکھ کر 11دفعہ پوری سورة الم نشرح پڑھ لے اللہ دل کی دنیا کھول دیتا ہے ،بعض لوگ قرآن پڑھنا چاہتے ہیں نہیں پڑھ پاتے ،حدیث پڑھنا چاہتے ہیں نہیں پڑھ پاتے کوئی دینی کتاب پڑھنا چاہتے ہیں نہیں پڑھ پاتے یا کوئی سائنس کی کتاب بہت مشکل کتاب پڑھنا چاہتے ہیں نہیں پڑھ پاتے میں نے ان کو بتایا اللہ پاک نے اُ نکے مسئلے حل کر دئیے۔
ٹریفک اگر ہو تو الم نشرح پڑھی جائے تو ٹریفک کے راستے کھل جاتے ہیں اورٹریفک جام ہو اورسچ ہے اگر مشکلات کی ٹریفک ،مسائل کی ٹریفک ،الجھنوں کی ٹریفک ،دشمنوں کی ٹریفک ،حاسدین کی ٹریفک اگر بند ہو گئی ہے اور انہوں نے تیرے راستے بند کر دئیے ہیں بلاک کر دئیے جام کر دئیے سورة الم نشرح پڑھ ،دل کے وال کھل جاتے ہیں پتھریاں نکل جاتی ہیں ،ایک شخص نے کہا کہ میرے گردے میں پتھری بار بار بن جاتی ہے میں نے کہا گردے کی جگہ پہ ہاتھ رکھ کر صبح و شام 11فعہ پڑھ لے،ورنہ ہر نماز کے بعد 11 دفعہ پڑھ لے الم نشرح وہاں ہاتھ رکھ کر پھیردے پتھری نکل جائے گی ان شاء اللہ۔
سورة الم نشرح کے اندر بڑی تاثیر اور بڑی طاقت ہے۔دل کے وال،گردوں کی پتھریاں،پتے کی پتھریاں ،مثاے کی پتھریاں نکل جاتی ہیں جو شخص اس کو یقین طاقت توجہ اور مستقل مزاجی سے پڑھے اللہ اس کے لیے خیرکے دروازے کھول دیتا ہےاللہ رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے میں نے بچوں کی کامیابیوں کے لیے بہت بتایا ہے۔
میں نے ایک شخص کو بتایا کہ روزانہ اکیس یا اکتالیس بار سورة الم نشرح تیل پر پڑھ کے تیل سرمیں لگایا کریں اس کی تاثیر بدل جائے۔ا ب اس تیل کو لگا تیرا سر تیرا دماغ تیری آنکھیں تیرا شعورتیرا احساس تیرا ادراک یہ کھلے گا۔الم نشرح کی برکت سے زندگی کے راستے کھلتے ہیں۔
یہ وظائف تسبیحات اور ذکر یہ فاصلے درد سے طے ہوتے ہیں ، یہ چیزیں خلوص سے اندر کے درد سےطے ہوتی ہیں اگر درد نہ تو یہ چیزیں طے نہیں ہوتیں میں سچ کہہ رہا ہوں پہلے مانگنا سیکھیں صبر ایمان حوصلے کے ساتھ ،برداشت حلم کے ساتھ پھر مانگیں اللہ دیتا ہے۔
سورة الم نشرح اور سورة الم ترکیف ﴿سورة الفیل﴾ کا عمل:ہر نماز میں کچھ ایسی سورتیں بھی پڑھ لیا کریں جس کی پہلی رکعت میں سورة الم نشرح اوردوسری رکعت میں سورة الم ترکیف ﴿سورة الفیل﴾ پڑھے گا ناف کے نیچے والے امراض، ناف کے نیچے والے حادثے،ناف کے نیچے والی مشکلات وہ بھی ختم ہوں گی ایک اور عجیب فائدہ ہو گاجو یہ شخص پڑھے گا کبھی اس کاکام اٹکے گا نہیں، وقت میں برکت ہو گی دن میں برکت ہو گی اللہ اس کا ذہن حافظہ برکتیں ساری کھولے گااور جو عمل کرے گا یہ فائدے میں نے ابھی سورة الم نشرح کے بتائے ہیں نماز کے اندر ایک دفعہ پڑھنے سے وہی فائدے ملیں گے۔
اعمال ہمارے مقدر کو بناتے ہیں ہمارے نصیب کو بناتے ہیں۔ان اعمال کو یقین طاقت ،قوت اور بھروسے سے کرنا ہے۔اس یقین کے ساتھ کریں کہ جو عمل میں پڑھ رہا میرے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو وعدے فرمائے ہیں بس وہ سارے وعدے سچے ہیں اور حق ہیں اور وہ پورے کے پورے وعدے میرے ساتھ ہیں اور کام ہو رہا ہے۔میں کچھ بھی نہیں ہوں،اس انداز سے پڑھا کہ اس وظیفے کے اندر جو وحی کی طاقت ہے وہ کائنات میں اس وقت صرف میرے پاس ہے اور میں یوں پڑھوں گا اور وحی کی طاقت فوراً اثر کرے گی اور میرے یہ مسائل ٹھیک ہو جائیں گے۔
میرے پاس طاقت ور رب کا طاقت ور نام ہے۔اور میں اللہ کا نام لوں گا اور یوں نام لوں گا اور یوں اللہ میرے ساتھ ہو جائے گابس اللہ کا ساتھ ہونا ہے میرا کام بن جائے گا۔اللہ پہ مان ہو اللہ پہ بھروسہ ہواللہ پہ اعتما د ہو ،اور اللہ پہ یقین ہو۔ میں یہ کررہا اللہ نے اس پر یہ وعدے رکھے ہیں میں یوں کروں گا اللہ کر دے گا۔یہ انداز مومنانہ ہے۔
ایسا یقین لے آئیں یہ سارے جو نوری حروف ہیں نا، جو نوری ہندسے ہیں اور یہ نوری وظیفے ہیں یہ سارے کے سارے ہمارے لیے اللہ کی مدد کو عرشوں سے لے کے فرشوں پہ آئیں گے اس یقین کے ساتھ پڑھنا ہے اس طاقت کے ساتھ اس قوت کے ساتھ پڑھنا ہے جب یہ طاقت قوت اور یقین ملے گا تو اللہ کی مددسامنے آکے کھڑی ہو جائے گی۔ وہ کسی وظیفے اور عمل کی شکل میں ہے اصل چیز تو ہے یقین ،گڑگڑانا ،مانگنا اور اللہ کے سامنے اپنی جھولی پھیلاکے بھکاری بن کے۔
اللہ بڑاکریم ہےتیرے یقین پہ تیرے اعتقاد پہ تیر اعتماد پہ اللہ اپنے غیب کے خزانے سے عطا فرمادیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ اور مجھ کو وہ یقین عطا فرمائے جس یقین کے اندر اس نے اپنی مدد ،طاقت قوت کو رکھا ہے جس یقین کے ذریعے ہمیں اللہ کی برکت اور رحمت ملے گی اللہ پاک ہمیں وہ یقین عطا فرمائے آمین۔ (اقتباس درس ہدایت حضرت حکیم محمد طارق محموددامت برکاتہم)
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
لیں جی اب ٹریفک وارڈن اور ڈاکٹر کی ضرورت نہیں رہی۔۔۔۔:)
سورت فاتحہ شفا ہے۔
سورت البقرہ کے بہت فضائل ہیں۔
معوذ تین اور آیت الکرسی حفاظت ہے۔
نور کے لیے سورت کہف کافی ہے۔
سورت ملک قبر میں آسان حساب کے لیے ہے۔
اور ان سب کی سند حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
برائے مہربانی امت مسلماں کو ان ’’ وردوں ‘‘ میں نہ ڈالیں ، اور یہاں برتن چھوٹا نہیں ہے!
 
شمولیت
ستمبر 08، 2013
پیغامات
180
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
41
ایک مثال دیتا ہوں،جب مریض کسی سئیریس کنڈیشن میں ہو تو ڈاکٹر دعا کا ہی کیوں کہتا ہے؟؟؟ کیا اس کو اپنی دوائوں پر بھروسہ نہیں ہوتا؟؟؟ کیا وہ قابل تجربہ کار نہیں ہوتا؟؟؟ لیکن پھر بھی وہ دعائیں مانگنے کا کہتا ہے مطلب کچھ ہے؟؟؟ میں تو کہتا ہوں الحمدللہ کلام الہیٰ میں سب کچھ ہے بس بات یقین کی ہے۔یقین پکا ہو تو کچھ بھی ممکن نہیں۔ ان شاء اللہ
مذاق اڑانے والوں نے کملی والے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اُڑایا تھا۔
 
عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
کیا عبقری کو کوئی جانتا ہے
یہ لوگ صوفی ہیں اور عبقری ایک صوفیوں کے رسالے کا نام ہے
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ایک مثال دیتا ہوں،جب مریض کسی سئیریس کنڈیشن میں ہو تو ڈاکٹر دعا کا ہی کیوں کہتا ہے؟؟؟ کیا اس کو اپنی دوائوں پر بھروسہ نہیں ہوتا؟؟؟ کیا وہ قابل تجربہ کار نہیں ہوتا؟؟؟ لیکن پھر بھی وہ دعائیں مانگنے کا کہتا ہے مطلب کچھ ہے؟؟؟ میں تو کہتا ہوں الحمدللہ کلام الہیٰ میں سب کچھ ہے بس بات یقین کی ہے۔یقین پکا ہو تو کچھ بھی ممکن نہیں۔ ان شاء اللہ
مذاق اڑانے والوں نے کملی والے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اُڑایا تھا۔

دعا کے ساتھ دوا بھی ہے! یہ بھی تو بیان کریں۔
اور دعا کیا یہ تو ورد ہیں ، غیر مسنون!
 
شمولیت
ستمبر 08، 2013
پیغامات
180
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
41
دعا کے ساتھ دوا بھی ہے! یہ بھی تو بیان کریں۔
اور دعا کیا یہ تو ورد ہیں ، غیر مسنون!
میری بہن اسی جمعرات کی بات ہے لنک میں درس کا لنک شامل ہے اس کے آخر میں ایک صاحب نے اپنا تجربہ بتایا ہے کہ اس کے نواسے کو بلڈ کینسر تھا وہ ہمارے حضرت صاحب کے پاس آیا کہ کچھ تجویذ فرمائیں انہوں نے سورۃ المومنون کی آخری چار آیات اور اذان پڑھنے کا عمل بتایا اس بندے نے خود بتایا کہ ایک ماہ چودہ دن میں اللہ تعالیٰ نے بچے کا کینسر ختم کر دیا تو یہ سب اللہ تعالیٰ کی کلام کی برکت ہے بس ہمارے یقین کی کمی ہے ہم ہر بات کو دوسرے رخ میں لینے کی کوشش کرتے ہیں ورنہ پانے والوں نے تو بہت کچھ پایا ہے پا رہے ہیں اور ان شاء اللہ قیامت تک فیض پاتے رہیں گے۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800

دین اسلام میں لوگوں کے تجربے کب سے دین بننے لگے؟؟!
عیسائی مشنری بھی ایسے بہت سے تجربے اپنی مقدس کتابوں کے حوالے سے بیان کرتے ہیں، اپنے اصول کے مطابق کیا آپ انہیں بھی تسلیم کریں گے؟؟!

قرآن کریم میں قرآن کو عمومی طور پر شفاء قرار دیا گیا ہے۔ اگر آپ کا موقف یہ ہے کہ نہیں صرف سورۃ المؤمنون کی آخری چار آیات اور آذان ہی بلڈ کینسر کا علاج ہے تو اس کی دلیل آپ کے ذمہ ہے۔ اس بیماری کا علاج اللہ نے کرنا ہے۔ کیا اللہ تعالیٰ نے یہ بات آپ کو الہام کی ہے؟؟؟
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
سورة الم نشرح اکیس بار صبح و شام اول و آخر تین بار درودشریف طالب علم خود پڑھ لے یا ماں پڑھ کر دم کر دے بہت پُرتاثیر چیز ہے جس وقت بچہ پڑھنے بیٹھے تین بار سورة الم نشرح پڑھ لے ،آپ کوئی چیز مطالعہ کر رہے ہیں آپ کہتے ہیں مجھے یاد رہے تین بار سورة الم نشرح پڑھ کے وہ چیز پڑھیں وہ چیز اللہ کے فضل سے یاد رہے گی یا جس وقت وہ موقع ہو گا اللہ پاک وہ یاد دلا دے گا ،حافظے کے لیے، یادداشت کے لیے بچوں کے تعلیمی کیرئیر کے لیے ،بچوں کی تعلیمی ترقی کے لیے ،بچوں کے فیوچر اور مستقبل کے لیے سورة الم نشرح حافظے کو کھول دے، الم نشرح دل کو کھول دے ،لکنت کے لیے اکیس دفعہ یا اکتالیس دفعہ صبح و شام، جن کی زبان اڑتی تھی لکنت تھی اللہ پاک نے ان کی زبان کھول دی۔
الم نشرح دل کی دنیا کھول دے جن کا دل اللہ کی طرف راغب نہ جن کا دل نیکی کی طرف بند ہوتا ہے دل پر ہاتھ رکھ کر 11دفعہ پوری سورة الم نشرح پڑھ لے اللہ دل کی دنیا کھول دیتا ہے ،بعض لوگ قرآن پڑھنا چاہتے ہیں نہیں پڑھ پاتے ،حدیث پڑھنا چاہتے ہیں نہیں پڑھ پاتے کوئی دینی کتاب پڑھنا چاہتے ہیں نہیں پڑھ پاتے یا کوئی سائنس کی کتاب بہت مشکل کتاب پڑھنا چاہتے ہیں نہیں پڑھ پاتے میں نے ان کو بتایا اللہ پاک نے اُ نکے مسئلے حل کر دئیے۔
ٹریفک اگر ہو تو الم نشرح پڑھی جائے تو ٹریفک کے راستے کھل جاتے ہیں اورٹریفک جام ہو اورسچ ہے اگر مشکلات کی ٹریفک ،مسائل کی ٹریفک ،الجھنوں کی ٹریفک ،دشمنوں کی ٹریفک ،حاسدین کی ٹریفک اگر بند ہو گئی ہے اور انہوں نے تیرے راستے بند کر دئیے ہیں بلاک کر دئیے جام کر دئیے سورة الم نشرح پڑھ ،دل کے وال کھل جاتے ہیں پتھریاں نکل جاتی ہیں ،ایک شخص نے کہا کہ میرے گردے میں پتھری بار بار بن جاتی ہے میں نے کہا گردے کی جگہ پہ ہاتھ رکھ کر صبح و شام 11فعہ پڑھ لے،ورنہ ہر نماز کے بعد 11 دفعہ پڑھ لے الم نشرح وہاں ہاتھ رکھ کر پھیردے پتھری نکل جائے گی ان شاء اللہ۔
سورة الم نشرح کے اندر بڑی تاثیر اور بڑی طاقت ہے۔دل کے وال،گردوں کی پتھریاں،پتے کی پتھریاں ،مثاے کی پتھریاں نکل جاتی ہیں جو شخص اس کو یقین طاقت توجہ اور مستقل مزاجی سے پڑھے اللہ اس کے لیے خیرکے دروازے کھول دیتا ہےاللہ رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے میں نے بچوں کی کامیابیوں کے لیے بہت بتایا ہے۔
میں نے ایک شخص کو بتایا کہ روزانہ اکیس یا اکتالیس بار سورة الم نشرح تیل پر پڑھ کے تیل سرمیں لگایا کریں اس کی تاثیر بدل جائے۔ا ب اس تیل کو لگا تیرا سر تیرا دماغ تیری آنکھیں تیرا شعورتیرا احساس تیرا ادراک یہ کھلے گا۔الم نشرح کی برکت سے زندگی کے راستے کھلتے ہیں۔
یہ وظائف تسبیحات اور ذکر یہ فاصلے درد سے طے ہوتے ہیں ، یہ چیزیں خلوص سے اندر کے درد سےطے ہوتی ہیں اگر درد نہ تو یہ چیزیں طے نہیں ہوتیں میں سچ کہہ رہا ہوں پہلے مانگنا سیکھیں صبر ایمان حوصلے کے ساتھ ،برداشت حلم کے ساتھ پھر مانگیں اللہ دیتا ہے۔
سورة الم نشرح اور سورة الم ترکیف ﴿سورة الفیل﴾ کا عمل:ہر نماز میں کچھ ایسی سورتیں بھی پڑھ لیا کریں جس کی پہلی رکعت میں سورة الم نشرح اوردوسری رکعت میں سورة الم ترکیف ﴿سورة الفیل﴾ پڑھے گا ناف کے نیچے والے امراض، ناف کے نیچے والے حادثے،ناف کے نیچے والی مشکلات وہ بھی ختم ہوں گی ایک اور عجیب فائدہ ہو گاجو یہ شخص پڑھے گا کبھی اس کاکام اٹکے گا نہیں، وقت میں برکت ہو گی دن میں برکت ہو گی اللہ اس کا ذہن حافظہ برکتیں ساری کھولے گااور جو عمل کرے گا یہ فائدے میں نے ابھی سورة الم نشرح کے بتائے ہیں نماز کے اندر ایک دفعہ پڑھنے سے وہی فائدے ملیں گے۔
اعمال ہمارے مقدر کو بناتے ہیں ہمارے نصیب کو بناتے ہیں۔ان اعمال کو یقین طاقت ،قوت اور بھروسے سے کرنا ہے۔اس یقین کے ساتھ کریں کہ جو عمل میں پڑھ رہا میرے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو وعدے فرمائے ہیں بس وہ سارے وعدے سچے ہیں اور حق ہیں اور وہ پورے کے پورے وعدے میرے ساتھ ہیں اور کام ہو رہا ہے۔میں کچھ بھی نہیں ہوں،اس انداز سے پڑھا کہ اس وظیفے کے اندر جو وحی کی طاقت ہے وہ کائنات میں اس وقت صرف میرے پاس ہے اور میں یوں پڑھوں گا اور وحی کی طاقت فوراً اثر کرے گی اور میرے یہ مسائل ٹھیک ہو جائیں گے۔
میرے پاس طاقت ور رب کا طاقت ور نام ہے۔اور میں اللہ کا نام لوں گا اور یوں نام لوں گا اور یوں اللہ میرے ساتھ ہو جائے گابس اللہ کا ساتھ ہونا ہے میرا کام بن جائے گا۔اللہ پہ مان ہو اللہ پہ بھروسہ ہواللہ پہ اعتما د ہو ،اور اللہ پہ یقین ہو۔ میں یہ کررہا اللہ نے اس پر یہ وعدے رکھے ہیں میں یوں کروں گا اللہ کر دے گا۔یہ انداز مومنانہ ہے۔
ایسا یقین لے آئیں یہ سارے جو نوری حروف ہیں نا، جو نوری ہندسے ہیں اور یہ نوری وظیفے ہیں یہ سارے کے سارے ہمارے لیے اللہ کی مدد کو عرشوں سے لے کے فرشوں پہ آئیں گے اس یقین کے ساتھ پڑھنا ہے اس طاقت کے ساتھ اس قوت کے ساتھ پڑھنا ہے جب یہ طاقت قوت اور یقین ملے گا تو اللہ کی مددسامنے آکے کھڑی ہو جائے گی۔ وہ کسی وظیفے اور عمل کی شکل میں ہے اصل چیز تو ہے یقین ،گڑگڑانا ،مانگنا اور اللہ کے سامنے اپنی جھولی پھیلاکے بھکاری بن کے۔
اللہ بڑاکریم ہےتیرے یقین پہ تیرے اعتقاد پہ تیر اعتماد پہ اللہ اپنے غیب کے خزانے سے عطا فرمادیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ اور مجھ کو وہ یقین عطا فرمائے جس یقین کے اندر اس نے اپنی مدد ،طاقت قوت کو رکھا ہے جس یقین کے ذریعے ہمیں اللہ کی برکت اور رحمت ملے گی اللہ پاک ہمیں وہ یقین عطا فرمائے آمین۔ (اقتباس درس ہدایت حضرت حکیم محمد طارق محموددامت برکاتہم)
قرآن کریم عمومی طور پر شفاء ہے۔ لیکن مخصوص آیات کو مخصوص طریقے اور تعداد وغیرہ کے ساتھ مخصوص کر کے کسی مخصوص بیماری کا علاج بتانا بہت بڑی جسارت اور جرات ہے۔ اگر یہ بات کہیں قرآن وحدیث میں موجود ہے تو بتائیں!
 
Top