• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سورۃ اخلاص کی تلاوت کرنے والا

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
سورۃ اخلاص کی تلاوت کرنے والا

اُم المؤمنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو لشکر کا سردار بنا کر بھیجا، وہ نماز میں (یعنی ہر رکعت میں) اپنی قرأت قُلْ ھُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ پر ختم کرتا، جب لشکر والے لوٹ کر مدینہ میں آئے تو انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا، آپ نے فرمایا:
(( لِأَيِّ شَيْئٍ یَصْنَعُ ذَلِکَ؟ ))1
'' اس سے پوچھو: ایسا کیوں کرتا ہے؟ لوگوں نے پوچھا، وہ کہنے لگا: اس سورت میں اللہ کی صفتیں مذکور ہیں، مجھ کو اس کا پڑھنا اچھا لگتا ہے۔ ''
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( أَخْبِرُوْہُ أَنَ اللّٰہَ یُحِبُّہٗ۔ ))2
''اس سے کہو اللہ تجھ سے محبت کرتے ہیں۔''
شرح...: ابن دقیق العید رحمہ اللہ کا قول ہے کہ اللہ تعالیٰ کی محبت کا سبب یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ صحابی اس سورت سے پیار کرتا تھا اور یہ بھی احتمال ہوسکتا ہے کہ اس کی کلام سے حاصل شدہ دلالت اس محبت کا سبب ہو کیونکہ رب تعالیٰ کی صفات کو محبوب و پیارا سمجھنا اس کے عقیدے کی درستی پر دلالت کرتا ہے۔
امام قرطبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ کی بندے سے محبت کا مطلب یہ ہے کہ اللہ اسے اپنے قریب کرلیتا ہے اور عزت و اکرام سے نوازتا ہے، بندے کی طرح اللہ کی محبت میں کوئی غرض پوشیدہ نہیں ہوتی۔ رب تعالیٰ سے بندے کی محبت محض ارادہ کا نام نہیں، بلکہ یہ محبت الگ زائد چیز ہے کیونکہ بسا اوقات انسان کے دل میں ان اشیاء کی بھی محبت ہوتی ہے جنہیں وہ حاصل نہیں کرسکتا اور ارادہ تو وہ ہے جو بعض ممکن وجوہ کے ساتھ فعل کو خاص کردے۔
گو انسان کا ارادہ نہ بھی ہو مگر وہ اپنے دل میں افعال حسنہ اور صفات جمیلہ کے حامل علماء و فضلاء کے لیے محبت محسوس کرتا ہے۔ چنانچہ جب محبت اور ارادے میں فرق واضح ہوگیا تو معلوم ہوا کہ لوگوں کا رب تعالیٰ کو بھی محبوب بنانا حقیقی معنی رکھتا ہے جیسا ان لوگوں کے ہاں معروف ہے جنہیں اللہ نے اس محبت کا رزق دیا ہے، ہم بھی اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ ہمیں بھی وہ اپنے مخلص پیار کرنے والوں میں سے بنائے۔ (آمین)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 أخرجہ البخاري في کتاب التوحید، باب: ما جاء في دعاء النبي ﷺ أمتہ إلی توحید اللّٰہ تبارک وتعالیٰ، رقم: ۷۳۷۵۔
2 العسقلاني: فتح الباري، ص: ۱۳؍ ۳۵۷، ۳۵۸۔

اللہ تعالی کی پسند اور ناپسند
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
اللہ اکبر،،،، یہ چار آیات والی سورۃ اخلاص سبحان اللہ اس میں تو خزانے ہی خزانے ہیں،
روایات میں آتا ہے کہ اس کے پڑھنے سے تو اللہ تعالیٰ ہمسائیوں تک کا بھی فقروفاقہ دور فرمادیتے ہیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
روایات میں آتا ہے کہ اس کے پڑھنے سے تو اللہ تعالیٰ ہمسائیوں تک کا بھی فقروفاقہ دور فرمادیتے ہیں۔
بھائی! کوئی حوالہ ؟ جزاک اللہ خیرا۔
 
شمولیت
ستمبر 08، 2013
پیغامات
180
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
41
اللہ اکبر،،،، یہ چار آیات والی سورۃ اخلاص سبحان اللہ اس میں تو خزانے ہی خزانے ہیں،
روایات میں آتا ہے کہ اس کے پڑھنے سے تو اللہ تعالیٰ ہمسائیوں تک کا بھی فقروفاقہ دور فرمادیتے ہیں۔
بھائی! کوئی حوالہ ؟ جزاک اللہ خیرا۔
میرے پاس ایک واقعہ ہے سورۃ اخلاص کے حوالے سے جو میں نے اپنے ایک دوست کو بتایا اور اللہ رب العالمین نے کیسے رحمت کی۔ملاحظہ ہو۔
میرے ایک خان صاحب دوست ہیں۔ وہ تندوری پر روٹی لگاتے ہیں ہم شام کو ان سے روٹی لاتے ہیں میرے دل میں آیا کہ خان صاحب کو کوئی عمل بتایا جائے، میں نے خان صاحب کو کہا کہ آپ سارا دن یہاں کھڑے رہتے ہیں۔ آپ کچھ نہ کچھ ذکر کر لیا کریں۔ اس نے کہا ٹھیک ہے آپ مجھے بتاؤ۔
میں نے کہا آپ سارا دن لاتعدادسورۃ اخلاص پڑھو۔ اس نے پڑھنا شروع کر دی۔ ایک ہفتے کے اندر اندر اللہ تعالیٰ نے اسکے حالات ایسے بدلے کہ میں خود حیران رہ گیا۔
مجھے بتایا کہ ہمارا گھر جو ہے وہ گورنمنٹ نے سکول کے لیے خرید لیا ہے جو کہ مہنگا بکا ہے۔ اور بھائی کی شادی کے لیے زیور کی پریشانی تھی اللہ تعالیٰ نے اسکا بھی بندوبست فرما دیا ہے تو یہ تھی سورۃ اخلاص کی برکات۔سبحان اللہ
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
بھائی! کوئی حوالہ ؟ جزاک اللہ خیرا۔
میں نے ایک درس میں سنا تھا،ان شاء اللہ جب ہی سامنے آیا میں ضرور شئیر کروں گا۔
ویسے ایک واقعہ عبقری ریڈر صاحب نے بھی لگایا ہے جو کہ صحیح عکاسی کرتا ہے،،،سورۃ اخلاص کی فضیلت۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
میں نے ایک درس میں سنا تھا،ان شاء اللہ جب ہی سامنے آیا میں ضرور شئیر کروں گا۔
ویسے ایک واقعہ عبقری ریڈر صاحب نے بھی لگایا ہے جو کہ صحیح عکاسی کرتا ہے،،،سورۃ اخلاص کی فضیلت۔
ویسے بہتر یہ تھا کہ حوالہ سامنے آنے پر آپ کہتےکہ "روایات میں آتا ہے کہ اس کے پڑھنے سے تو اللہ تعالیٰ ہمسائیوں تک کا بھی فقروفاقہ دور فرمادیتے ہیں۔"، خیر کوئی بات نہیں۔ حوالے کا انتظار رہے گا۔
عبقری صاحب نے تو صرف ایک ذاتی واقعہ ذکر کیا ہے ۔
جزاک اللہ خیرا۔
 
Top