• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سوفٹ وئیر کمپنی کو ویڈیو گیمز بنانے کے بارے میں شرعی حکم درکار ھے

سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
السلام عليكم و رحمۃاللہ و برکتہ،
میرے ایک دوست جو کہ سوفٹ وئیر کمپنی کو چلاتے ھیں، مختلف کاروباری سوفٹ وئیرز بنا چکے ھیں، انکو دبئی کی ایک موبائل کمپنی سے انکے موبائل کے لیئے ایکشن گمیز بنانے کا کنٹریکٹ مل رہا ھے، جو ایک سال کا پراجیکٹ ھے اور انکے لئیے معقول آمدن کا ذریعہ بھی بنے گا،
علماء سے اس بارہ میں رائے یا فتاوی درکار ھے، برائے مہربانی راہنمائی فرمائیں کہ انکو یہ پراجیکٹ سائن کرنا چاہیے یا نہیں، اگر نہیں کرنا ھو تو دلائل سے وضاحت فرما دیں
 
سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
ان گیمز میں ایکشن گیمز ھوں گی، جیسا کہ جہازوں کی لڑائی، کاروں پر لڑائی، بندوں کی لڑائی، نشانہ بازی کی گیمز، اور اسی طرح کی ہی دیگر ایکشن فائٹنگ گیمز شامل ھیں، ایک تو ان میں بٹاوں کا سکیچ بھی ھو گا، اور دوسرا نیچرل آوازوں کا ساؤنڈ بھی ھوگا جیسا کہ کسی کے گرنے کی آواز، فائر کی آواز، گاڑی کے انجن کی آواز، فائٹرز کے بولنے کی مختلف آوازیں، جو کہ میوزک کے ذریعے آلات سے بھی بنانی پڑ سکتی ھیں اور اصل آواز کو ریکارڈ کرکے بھی بنائی جا سکتی ھے
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ذرا مبہم سا سوال ہے ، علماء عموما اس طرح کی چیزوں کا جواب یوں دیتے ہیں کہ اگر ان گیمز کے میں کوئی شرعی خلاف ورزی پائی جاتی ہے ، مثلا موسیقی ، غلط تصویریں وغیرہ ، یا وہ جوا وغیرہ کا ذریعہ ہوں تو ان کو بنانا ، بیچنا ، کھیلنا سب ناجائز ہے ، اور اگر اس میں کوئی شرعی خلاف ورزی نہ ہو تو پھر کھیلنے میں بھی کوئی حرج نہیں اور بنانے میں بھی ۔
واللہ اعلم ۔
ان گیمز میں ایکشن گیمز ھوں گی، جیسا کہ جہازوں کی لڑائی، کاروں پر لڑائی، بندوں کی لڑائی، نشانہ بازی کی گیمز، اور اسی طرح کی ہی دیگر ایکشن فائٹنگ گیمز شامل ھیں، ایک تو ان میں بٹاوں کا سکیچ بھی ھو گا، اور دوسرا نیچرل آوازوں کا ساؤنڈ بھی ھوگا جیسا کہ کسی کے گرنے کی آواز، فائر کی آواز، گاڑی کے انجن کی آواز، فائٹرز کے بولنے کی مختلف آوازیں، جو کہ میوزک کے ذریعے آلات سے بھی بنانی پڑ سکتی ھیں اور اصل آواز کو ریکارڈ کرکے بھی بنائی جا سکتی ھے
یہ تو بات حتمی ہے کہ موسیقی حرام ہے ، غلط قسم کی تصویریں بھی ناجائز ہیں لیکن نمایاں کردہ باتوں کی مزید وضاحت ہو جائے تو جواب دینے میں مزید آسانی ہو جائے گی ،
 
سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
جزاک اللہ خیر @خضر حیات بھائی
معاملہ جلدی والا تھا لہذا مختلف علماء و مفتیان سے بذریعہ موبائل فون تفصیلی گفتگو کر لی ھے، تقریباً سبھی کی رائے کیمطابق یہ کام درست نہیں ھے،
موسیقی، تصویر کشی، باطل کھیل، وقت کا ضیاع، بچوں و بڑوں کے لیئے لایعنی چیز وغیرہ وغیرہ یہ وہ اہم اعتراضات ھیں کہ جن کی بناء پر علماء نے منع کیا ھے کہ یہ کنٹریکٹ نہ کیا جائے،
پس
ان سبھی آراء کی روشنی اس بھائی کو سمجھایا ھے لہذا انہوں نے پینسٹھ لاکھ روپے کی خطیر رقم کا یہ پروجیکٹ ان کو یہی کہہ کر کینسل کر دیا ھے کہ اس کام میں شرعی اعتراضات ھیں

اور مجھے انہوں نے یہ کہا کہ میں یہاں یہ کمائی اللہ کے لیئے چھوڑ رہا ھوں، لیکن آخرت میں مجھے بدلے میں اس سے زیادہ کمائی حاصل ھو جائے گی، ان شاءاللہ

آپ اور دیگر ساتھیوں سے گذارش ھے اس بھائی کے حق میں دعا کیجئے گا، اللہ اسکو آخرت میں بھی بہترین بدلہ دے اور دنیا میں بھی حلال کاموں کے بہترین اسباب پیدا کرے
 
ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135

ماشاء اللہ
اللھم زد فزد
اللہ ہمارے بھائی کو آخرت میں بھی بہترین بدلہ دے اور دنیا میں بھی حلال کاموں کے بہترین اسباب پیدا کرے اور انکے مال، ایمان اور اولاد میں برکت عطا فرمائے۔ آمین
 
سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
اللہ ہمارے بھائی کو آخرت میں بھی بہترین بدلہ دے اور دنیا میں بھی حلال کاموں کے بہترین اسباب پیدا کرے اور انکے مال، ایمان اور اولاد میں برکت عطا فرمائے۔ آمین
آمین یا رب العالمین
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

محترم مشورہ آپ کے لئے تھا یا دوست کے لئے پھر بھی، جب آپ کوئی کنٹریکٹ سائن کرتے ہیں جیسے کہ سوفٹویئر پر تو ایک بات ذہن میں رکھیں، کہ آپ کسی بھی فیلڈ میں ہوں وہاں ٹیم ورک ہوتا ھے، اور کمپنی کی طرف سے اس پر بہت گنجائش موجود ہوتی ھے، جیسے جس سافٹویئر پر آپ کو اعتراض ہو اس پر آپ کو بتا سکتے ہیں کہ آپ کے لئے کونسے سافٹویئر یا گیم بنانی بہتر ہیں، کمپنی وہی کام آپ کو دیتی ہیں، میرا مشورہ ھے آپ یا آپ کا دوست کمپنی جائن کریے کمپنی آپ کے ساتھ تعاون کرے گی آپ وہاں اکیلے آئی ٹی ماہر نہیں ہونگے اور بھی بہت سٹاف موجود ہو گا۔

والسلام
 
سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
مشورہ میرے دوست کے لیئے تھا، جو کہ ایک سوفٹ وئیر ہاؤس کے مالک ہیں، اور کنٹریکٹ ایک موبائل فون ساز کمپنی کے ساتھ ان کے موبائل فونز کے لیئے گمیز سوفٹویر ڈویلپمنٹ کا کام تھا
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
اور مجھے انہوں نے یہ کہا کہ میں یہاں یہ کمائی اللہ کے لیئے چھوڑ رہا ھوں، لیکن آخرت میں مجھے بدلے میں اس سے زیادہ کمائی حاصل ھو جائے گی، ان شاءاللہ
إنك لن تدع شيئًا لله - عز وجل - إلا بدّلك الله به ما هو خير لك منه ( مسند احمد 5 / 78 و363 )
جب آپ کسی چیز کو اللہ کی رضا کی خاطر چھوڑ دیتے ہیں تو اللہ تعالی آپ کو اس کا نعم البدل عطا فرمادیتے ہیں ۔
 
Last edited:
Top