• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سُستی کا احساس ختم کرنے والی 9 غذاؤں کو جانیے

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
سُستی کا احساس ختم کرنے والی 9 غذاؤں کو جانیے




کیا آپ بعض دنوں میں سستی اور کمزوری محسوس کرتے ہیں؟ کیا آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ روز مرہ کی ذمہ داریاں سرانجام دینے کے لیے آپ کو بہت زیادہ کوشش کرنا پڑتی ہے؟

صحت سے متعلق ویب سائٹ "بولڈ اسکائی" کے مطابق ان علامات کی طبی توجیہ یہ ہے کہ انسانی جسم کے پٹھے ایک قسم کی کمزوری یا سستی کا شکار ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں معمول کے کام انجام دینے کے لیے مطلوبہ طاقت حاصل نہیں ہوتی۔ ماہرین کے خیال میں یہ علامات یا تو جسم کے تمام پٹھوں میں ہوسکتی ہیں یا پھر پٹھوں کے کسی خاص مجموعے میں ظاہر ہوسکتی ہیں۔

سستی اور کمزوری کے احساس کی معروف وجوہات میں غیرمتوازن غذا کا لینا، فُلو، نیند کی کمی، غدہ درقیہ (Thyroid) سے متعلق مسائل یا دیگر وجوہات شامل ہیں۔ ان کے علاوہ بعض مرتبہ سستی اور کمزوری دیگر امراض میں مبتلا ہونے کی جانب اشارہ بھی ہوسکتی ہیں۔

یقینا ایسی کیفیت کے جاری رہنے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

اگر یہ معاملہ کسی بیماری سے متعلق نہیں اور انسان عمومی کمزوری اور سستی محسوس کرتا ہے تو غذائی ماہرین صحت مندانہ طرز زندگی اور متوازن غذائی نظام اپنانے کی ہدایت کرتے ہیں تاکہ اس احساس پر قابو پایا جاسکے۔ اس حوالے سے 9 غذائیں ایسی ہیں جن پر توجہ مرکوز کرنے سے آپ یقینی طور پر سستی اور کمزوری کے احساس سے دور ہوجائیں گے۔ وہ غذائیں یہ ہیں :

1- کیلا :

پھلوں کی شکر کا ایک اہم ذریعہ ہونے کے علاوہ کیلے کو ان پھلوں میں شمار کیا جاتا ہے جو انسانی جسم کو توانائی سے بھر دیتے ہیں۔ یہ پوٹاشیئم سے بھرپور ہوتا ہے جو شکر کو توانائی میں تبدیل کردیتا ہے۔ لہذا کوشش کریں کہ روزانہ ایک سے دو کیلے ضرور کھائیں تاکہ آپ دن بھر چست رہ سکیں۔

2- دودھ :

یہ کیلشیئم، وٹامن"B" اور مکمل غذائی عناصر کا حامل ہوتا ہے جو جسم کو مطلوبہ توانائی فراہم کرتے ہیں۔ روزانہ ایک گلاس دودھ پینے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں پٹھوں کو غذا حاصل ہوتی ہے اور سستی اور کمزوری کا احساس ختم ہوتا ہے۔

3- بادام :

یہ سستی کے عمومی احساس کو ختم کرنے میں انتہائی فعّال ہوتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ بادام کا وٹامن"E" اور بعض اہم معدنیات مثلا میگنیشیئم وغیرہ سے بھرپور ہونا ہے۔

4- جنسنگ پودے کی جڑ :

جنسنگ پودے کی جڑیں Antioxidants سے بھرپور ہوتی ہیں۔ سستی اور کمزوری کے احساس کا مقابلہ کرنے کے لیے اس جڑی بوٹی کا اعصاب پر بڑا مثبت اثر ہوتا ہے۔

5- اسٹابری :

اسٹابری اپنے کثیر غذائی عناصر کے سبب امتیازی حیثیت رکھنے والا پھل ہے۔ یہ جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے اور وٹامن"C" کا ایک اہم ترین ذریعہ بھی ہے جو پٹھوں کو قوی بنا کر سستی کے احساس کو ختم کرتا ہے۔ لہذا روزانہ اسٹابری کھانے سے سستی اور کمزوری کا احساس مکمل طور پر ختم ہوجاتا ہے۔

6- شربت ریحان :

ریحان کا پودا Antioxidants اور جسم کے لیے دیگر مفید عناصر سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کے پتوں کو ابال کر پینے سے انسانی جسم کو روز مرہ کے معمولات انجام دینے کے لیے مطلوب توانائی حاصل ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہڈیوں اور پٹھوں کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

7- ناریل کا تیل :

یہ جسم کے لیے مفید تیل کی ایک قسم ہے جو اضافی وزن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تاہم بہت سے لوگ سستی اور کمزوری کے احساس کو ختم کرنے کے حوالے سے اس کے فوائد نہیں جانتے۔ لہذا اپنے یومیہ غذائی نظام میں ناریل کے تیل کو بھی شامل کرلیں تاکہ دن بھر کے لیے مطلوبہ توانائی مل سکے۔

8- آم :

اپنے لذیذ ذائقے کے پیش نظر "پھلوں کا بادشاہ" کا بادشاہ ہونے کے علاوہ آم ان معدنیات اور وٹامنز کا بنیادی ذریعہ سمجھا جاتا ہے جو جسم کو مطلوبہ مقدار میں توانائی فراہم کرتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں سستی اور کمزوری کے احساس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

9- انڈہ :

انڈہ پروٹین، وٹامن "A" اور فولاد سے بھرپور ہوتا ہے جو اسے توانائی کا اہم ذریعہ بناتا ہے۔ اگر آپ ناشتے میں انڈہ کھانے کا معمول رکھتے ہیں تو دن بھر توانائی اورچستی محسوس کریں گے۔



 
Top