• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سچ کہو گے تو معتبر ہو گے

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
سچ کہو گے تو معتبر ہو گے
جھوٹ بولو گے تو صِفر ہو گے
ایک اللہ سے ڈرو گے اگر
ساری دنیا سے تم نڈر ہو گے
تنگ مخلوق کو کرو گے تو
خود پریشان عمر بھر ہو گے
فکرِ عقبیٰ کی اوڑھ لو چادر
غمِ دنیا سے بے خبر ہو گے
رب سے مانگو تو پاؤ گے عزت
سب سے مانگو گے دربدر ہو گے
سیدھے رستے پہ گر چلے، اک دن
ایک عالَم کے راہبر ہو گے
عیب ڈھونڈو نہ دوسروں کے کبھی
جلد ہی صاحبِ ہنر ہو گے
اک موثر کا گر تاثر لو
اے اثرؔ تم بھی با اثر ہو گے
شاہین اقبال اثرؔ
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
ماشاء اللہ۔ بہت عمدہ انتخاب ہے جناب آپ کا۔
اللہ تعالی تمام ایمان والوں کو سچ بولنے کی توفیق عطا فرمائے اور جھوٹ سے پرہیز کر کے منافقین کی ایک علامت کو اپنے سے دور رکھنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔ اس کی توفیق سے سب کام مکمل ہو جاتے ہیں۔ ان اللہ علی کل شیءٍ قدیر
 
Top