• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے دندان مبارک پر چھڑی مارنے والا بدبخت کون تھا ؟

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
: ابن زیاد کو کوفہ کا والی بناناجب یزید نے امام حسین (ع) کے بارے میں سنا کہ آپ (ع) کوفہ کی طرف آ رہے ہیں تو اس نے امام حسین (ع) کا مقابلہ کرنے کے لیے ابن زیاد جیسے سفاک انسان کو والی کوفہ کے طور پر منتخب کیا کیونکہ وہ نعمان ابن بشیر کے بارے میں جانتا تھا کہ اس کے اندر ہمت نہیں ہے کہ وہ حسین (ع) جیسی عظیم ہستی کا مقابلہ کر سکے" ( تاریخ طبری، ج4، ص 285، البدایۃ و النہایۃ، ج8، ص 164)
 
کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
: ابن زیاد کو کوفہ کا والی بناناجب یزید نے امام حسین (ع) کے بارے میں سنا کہ آپ (ع) کوفہ کی طرف آ رہے ہیں تو اس نے امام حسین (ع) کا مقابلہ کرنے کے لیے ابن زیاد جیسے سفاک انسان کو والی کوفہ کے طور پر منتخب کیا کیونکہ وہ نعمان ابن بشیر کے بارے میں جانتا تھا کہ اس کے اندر ہمت نہیں ہے کہ وہ حسین (ع) جیسی عظیم ہستی کا مقابلہ کر سکے" ( تاریخ طبری، ج4، ص 285، البدایۃ و النہایۃ، ج8، ص 164)
حافظ عمران بھائی ہیڈنگ ون کا استعمال صرف ہیڈنگ پر ہی کریں، پوری پوسٹ پر اس کا استعمال نہ کیا کریں۔ جزاکم اللہ خیرا
 
Talha Salafi

مبتدی
شمولیت
ستمبر 19، 2018
پیغامات
48
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
28
@کفایت اللہ صاحب کیا اوپر دیے گئے اسکین جو البداية والنهاية کا اردو ترجمہ ہے ، اسمیں بھی عبیداللہ بن زیاد نے حسین رض کے سر پر "چھڑی "مارنے کا ذکر ہے ۔۔۔ یہ بھی مترجم کے غلطی ہے یہ پھر واقعی میں ایسا ہی ہے ؟؟؟

@اسحاق سلفی @رضا میاں آپ لوگ بھی اس بات پر روشنی ڈالیں کے واقعی میں عبیداللہ بن زیاد نے حسین رض کے سر پر چھڑی ماری تھی ؟؟؟
جیسا کہ بُخاری میں "فجعل ينكت" کے الفاظ ہیں
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
كتاب فضائل الصحابة
کتاب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی فضیلت

22- بَابُ مَنَاقِبُ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا:
باب: حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔

حدثني محمد بن الحسين بن إبراهيم، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حدثني حسين بن محمد، ‏‏‏‏‏‏حدثنا جرير، ‏‏‏‏‏‏عن محمد، ‏‏‏‏‏‏عن انس بن مالك رضي الله عنه، ‏‏‏‏‏‏اتي عبيد الله بن زياد، ‏‏‏‏‏‏براس الحسين عليه السلام فجعل في طست فجعل ينكت، ‏‏‏‏‏‏وقال:‏‏‏‏ في حسنه شيئا، ‏‏‏‏‏‏فقال انس:‏‏‏‏ "كان اشبههم برسول الله صلى الله عليه وسلم وكان مخضوبا بالوسمة".
ترجمہ :
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایاکہ جب حسین رضی اللہ عنہ کا سر مبارک عبیداللہ بن زیاد کے پاس لایا گیا اور ایک طشت میں رکھ دیا گیا تو وہ بدبخت اس پر لکڑی سے مارنے لگا اور آپ کے حسن اور خوبصورتی کے بارے میں بھی کچھ کہا (کہ میں نے اس سے زیادہ خوبصورت چہرہ نہیں دیکھا) اس پر انس رضی اللہ عنہ نے کہا حسین رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ مشابہ تھے۔ انہوں نے «وسمة‏.‏» کا خضاب استعمال کر رکھا تھا۔))
صحیح بخاری ،ترجمہ علامہ داودؒ راز دہلوی
یہ ترجمہ : یہاں یونیکوڈ میں پڑھیں
اور یہاں صحیح بخاری مطبوعہ دار العلم ممبئی ،پی ڈی ایف
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
جامع ترمذیؒ میں یہی روایت ان الفاظ سے مروی ہے ؛
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، قَالَتْ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ زِيَادٍ فَجِيءَ بِرَأْسِ الحُسَيْنِ فَجَعَلَ يَقُولُ بِقَضِيبٍ فِي أَنْفِهِ وَيَقُولُ: «مَا رَأَيْتُ مِثْلَ هَذَا حُسْنًا، لِمَ يُذْكَرُ؟» قَالَ: قُلْتُ: «أَمَا إِنَّهُ كَانَ مِنْ أَشْبَهِهِمْ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»
قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ

ترجمہ : انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں عبیداللہ بن زیاد کے پاس تھا کہ حسین رضی اللہ عنہ کا سرلایا گیا تو وہ ان کی ناک میں اپنی چھڑی مارکرکہنے لگا میں نے اس جیسا خوبصورت کسی کو نہیں دیکھا کیوں ان کاذکر کیا جاتاہے ، تو میں نے کہا: سنو یہ اہل بیت میں رسول اللہ ﷺ سے سب سے زیادہ مشابہ تھے "
(جامع الترمذی 3778 )
کتاب: فضائل و مناقب کے بیان میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیز دیکھئے ترجمہ شیخ بدیع الزمان حیدر آبادی
جامع الترمذی مترجم، پی ڈی ایف
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنن الترمذی کی اس حدیث کا ترجمہ ایک حنفی مترجم کے قلم سے دیکھئے
٭٭٭
 
Last edited:

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
@کفایت اللہ صاحب کیا اوپر دیے گئے اسکین جو البداية والنهاية کا اردو ترجمہ ہے ، اسمیں بھی عبیداللہ بن زیاد نے حسین رض کے سر پر "چھڑی "مارنے کا ذکر ہے ۔۔۔ یہ بھی مترجم کے غلطی ہے یہ پھر واقعی میں ایسا ہی ہے ؟؟؟

@اسحاق سلفی @رضا میاں آپ لوگ بھی اس بات پر روشنی ڈالیں کے واقعی میں عبیداللہ بن زیاد نے حسین رض کے سر پر چھڑی ماری تھی ؟؟؟
جیسا کہ بُخاری میں "فجعل ينكت" کے الفاظ ہیں
اس کے لیے آپ ” یزید بن معاویہ رحمہ اللہ تعالٰی پر الزامات کا تحقیقی جائزہ“ کا صفحہ نمبر 397-374 ملاحظہ فرمائیں !
 
Top