• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اہل سنت کی محبت، ایک شیعہ محقق کااعتراف

شمولیت
جون 01، 2017
پیغامات
61
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
20

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اہل سنت کی محبت، ایک شیعہ محقق کا اعتراف
ابتداء میں میرا موقف تھا کہ اھل سنت ماخذ میں مرویات مولا علی علیہ السلام نہ ہونے کے برابر ہیں اور اھل سنت فقہاء اور محدثین نے اس امر کی طرف توجہ نہیں کی مگر تقریباً ایک سال سے کتب ستہ ، سنن دارمی اور موطا امام مالک میں مروی مرویات مولا علی علیہ السلام اور خلفاء ثلاثہ رض پر تحقیق کر رہا تھا ۰ چنانچہ تحقیق کے دوران یہ امر مجھ پر روز روشن کی مانند واضح ہوگیا کہ مصادر اھل سنت میں مرویات مولا علی علیہ السلام کثرت کے ساتھ نقل ہوئی ہیں خلفاء ثلاثہ کی نسبت ، حتی کہ امامیہ مصادر میں مرویات مولا علی علیہ السلام اٌس تعداد میں نہیں ہیں جس تعداد میں ہونی چاہیے تھیں کیونکہ شیعہ امامیہ کا دعوی ہے کہ انھوں نے دین سب کا سب اھل بیت ع سے لیا ہے لیکن اھل بیت ع کے اھم اور بعد از رسول اللہ ع افضل شخصیت مولا علی ع سے مروی مرویات کی تعداد بہت ہی کم
ذیل میں خلفاء ثلاثہ اور مرویات مولا علی ع کی تعداد نقل کر رہا ہوں یاد رہے یہ مرویات کی تعداد کتب ستہ ، سنن دارمی اور موطا امام مالک میں مروی مرویات کے مطابق ہے اور پچھلے ایک سال کی تحقیق پر مشتمل
مرویات امیرالمومنین امام مولا علی علیہ السلام : 643
مرویات خلیفہ اوّل حضرت ابی بکر رض : 140
مرویات خلیفہ ثانی حضرت عمر رض : 586
مرویات خلیفہ ثالث حضرت عثمان رض : 143
سید حسنی
#ھفتہ_مدح_اھلِ_بیت
 
Top