• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شام میں حزب اللہ فائٹرزجہنمی ہیں،لبنانی شیعہ عالم

شمولیت
فروری 07، 2013
پیغامات
453
ری ایکشن اسکور
924
پوائنٹ
26
شام میں حزب اللہ فائٹرزجہنمی ہیں،لبنانی شیعہ عالم

بیروت:حزب اللہ کے سابق سیکرٹری جنرل الشيخ صبحی الطفيلی نےحزب اللہ کے جنگجوؤں کی شام کی لڑائی میں شرکت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں لڑنے والے جنگجوؤں کو شہید قرار نہیں دیا جاسکتا، مرنےوالے تمام لوگ جہنم میں جائیں گے۔

العربیہ میں شائع ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے جو ارکان شام بشار الاسد کے شانہ بشانہ باغیوں کے خلاف لڑرہے ہیں اور جو بچوں کے قتل، لوگوں کو دہشت زدہ کرنےاور گھروں کو تباہ کرنے میں ملوث ہیں وہ شہید نہیں ہوں گے بلکہ جہنم میں جائیں گے۔

انھوں نے واضح کیا کہ شام میں اہل تشیع کو حزب اللہ کی مدد کی ضرورت نہیں ،وہاں سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار کو تحفظ کی ضرورت نہیں کیونکہ ان سے اہل سنت بھی محبت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2012ء میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ان کی جماعت کے کارکنان شام میں باغی جنگجوؤں کے خلاف لڑ رہے ہیں لیکن وہ ایسا انفرادی حیثیت میں کررہے ہیں اور اس ضمن میں جماعت کی ان کو کوئی ہدایات نہیں۔

قبل ازیں اسی مہینے حزب اللہ کے ایک عہدے دار نے بتایا تھا کہ شام اور لبنان کے درمیان سرحد پر جھڑپ میں حزب اللہ کے تین جنگجو اور پانچ شامی باغی مارے گئے تھے۔

الشيخ صبحی الطفيلی نے لبنانی فوج کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ لبنانی لوگوں کو شام جانے سے روکنے کیلئےکچھ نہیں کررہی ہے۔
انھوں نے حزب اللہ کو شام میں مرنے والے ہر فرد کے قتل کا ذمے دار قرار دیا اور کہا کہ شام میں جاری تنازعے کا سب سے زیادہ فائدہ اسرائیل کو پہنچ رہا ہے۔ - See more at: شام میں حزب اللہ فائٹرزجہنمی ہیں،لبنانی شیعہ عالم | The News Tribe Urdu
 
Top