• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

[شاہ احمد نورانی]

شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
شاہ احمد نورانی یاد آ رہے ہیں
.[تحریر ابوبکر قدوسی]


ٹوٹتا بکھرتا معاشرہ مزید بکھر رہا ہے - مذہبی طبقہ خود اپنی جگ ہنسائی کے درپے ہے - ماحول میں شدید ترین تلخی گھل چکی ہے - سوشل میڈیا کے سبب "مولویوں " کی لڑائی میں اب عوام پورے طور پر شریک ہوتی ہے - کچھ دن گزرے کہ اسمبلی میں ختم نبوت کے حوالے سے ہونے والی ایک ترمیم پر مناظرے کا چیلنج سامنے آیا - بلا شبہ اس مناظرے کے چیلنج کا موضوع محض الفاظ کی تفہیم تھی لیکن مخالف گروہ نے محض اپنی مسلکی عصبیت کے سبب اس کو ختم نبوت کی لڑائی بنا دیا - ہم نے تب بھی لکھا تھا کہ صاحب ذرا دھیرج چلیے لیکن اب شاہ احمد نورانی کہاں سے لائیں ؟ میری ان سے ایک ہی ملاقات رہی ، لاہور آئے ہم ان کے ہاں ناشتے پر مدعو تھے - صاف ستھرے ، نستعلیق راہنما - اپنے مسلک پر پوری طرح کاربند ، بلکہ پیر تھے ، لیکن وسیع المشرب - کیا ان کو معلوم نہ تھا کہ ہم "بریلویت " لکھنے والے علامہ احسان الہی ظہیر کے ہاں سے آئے ہیں - اور ان کی کیا بات کرتے ہیں ہمارے علامہ بھی ایسے ہی تو تھے ، کتاب لکھی اور انہی دوستوں کو دکھاتے پھرے کہ جن کے خلاف لکھی تھی - علمی مباحث کو مگر انہوں نے نفرت نہ بنایا تھا - بطور انسان ان کے ہاں سب محترم تھے -
جب سے شاہ احمد نورانی رخصت ہووے ہمارے ان احباب کے ہاں سے دانش نے بھی بوریا لپیٹا اور رخصت ہوئی - کیا یہ حقیقت نہیں کہ جب تحریک ختم نبوت چلی تھی تو بریلوی ، دیوبندی اور اہل حدیث سب اس میں شامل تھے - تب کیا ان سب کے بزرگوں نے اپنے اپنے مسلک پر کوئی سمجوتہ کر لیا تھا ؟
یقیںا ایسا نہیں ، کسی نے اپنے مسلک کے ایک شوشے پر بھی مداہنت اختیار نہ کی تھی ، لیکن اب ایسی کیا قیامت آن پڑی کہ قادیانیت سب کو بھول گئی اور باہم الجھ کے رہ گئے ہیں -
مجھے مسلک بریلویت کے حاملین سے ہمدردی ہو رہی ہے کہ ان کے پاس اب قیادت کو دشنام طراز افراد ہی رہ گئے ہیں - کیا لوگ ان گالیوں کو بھول گئے جو اسلام آباد میں دی گئی تھیں ؟ ، جی نہیں سوشل میڈیا کا دور ہے ذرا انکار کیا حوالہ بمعہ ویڈیو حاضر ہے - کیا ایسی انتہا پسند قیادت کے ہوتے ہووے یہ "دوست " کسی ملی تحریک کا کبھی بھی حصہ ہو سکتے ہیں - سوچنے کا مقام ہے -
رہی آگ اگلتی زبانیں ، ان کو معلوم نہیں کہ زمانہ قیامت کی چال چل گیا - اب دلیل کی دنیا ہے ، براہین کا زمانہ ہے - "حضرت جی نے فرمایا ہے " کا زمانہ لد گیا - آپ آگ اگلنے سے چند افراد کو اپنا ہم نوا تو بنا سکتے ہیں لیکن سنجیدہ طبقہ دور ہی دور ہو گا -
 
Top