• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شاہ سلمان حدیث نبوی کمپلیکس

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
مملکت توحید سعودی عرب اپنے قیام سے لیکر آج تک مسلسل قرآن وسنت کے علوم و فنون کی ترویج و اشاعت میں سرگرم ہے ، شاہ فہد نے قرآن کریم کی خدمت کے لیے ’ کمپلیکس ‘ تیار کروایا ، جو 1985/1403سے لیکر اب تک قرآن کریم کی خدمت میں مختلف انداز سے مصروف عمل ہے ، گو اس میں صرف قرآن کریم پر ہی نہیں ، بلکہ سنت کی خدمت کی طرف بھی توجہ دی گئی ، لیکن حدیث اور سنت کے لیے باقاعدہ ایک منصوبہ شروع کرنا بھی بہت سارے لوگوں کی خواہش تھی ، اور خود مملکت توحید کے فرمانروا بھی اس کام کو اپنے لیے سعادت کا ذریعہ سمجھتے تھے ، چنانچہ چند سال پہلے شاہ عبد اللہ کی طرف سے ’ جامع خادم الحرمین الشریفین للسنۃ المطہرۃ ‘ کے نام سے ایک سافٹ ویئر منظر عام پر آیا ، جو سافٹ ویئرز کی بھرمار کے باوجود ایک خاصے کی چیز ہے ۔ اسی تسلسل کی ایک کڑی شاہ سلمان کا حالیہ شاہی فرمان ہے ، جو ابھی کچھ گھنٹے پہلے 27 محرم 1439 کو جاری ہوا ، جس میں خصوصا حدیث اور اس کے متعلقہ علوم و فنون کی خدمت کے لیے ایک مستقل ’ کمپلیکس ‘ کی داغ بیل ڈالنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ، جس کا نام ہوگا :
"مجمع خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز آل سعود للحديث النبوي الشريف"
ابتدائی طور پر اس بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر ممکنہ طریقےسے خدمت کرنے کے لیے یہ کمپلیکس معرض وجود میں آئے گا ، جس کی علمی کمیٹی پوری دنیا سے منتخب جید علماء حدیث پر مشتمل ہوگی ، اور اس کے رئیس سعودی ’ ہیئۃ کبار العلماء ‘ کے رکن اور شیخ محمد بن عبدالوہاب کے خانوادہ کے چشم و چراغ شیخ محمد بن حسن حفظہ اللہ ہوں گے ۔ قرآن کمپلیکس کی طرح حدیث کمپلیکس کے لیے بھی شہرِ رسول ، مہبطِ وحی یعنی مدینہ منورہ کو اختیار کیا گیا ہے ۔
اس خبر کا سوشل میڈیا پر بڑی گرمجوشی سے استقبال کیا گیا ، معروف عالم دین ڈاکٹر عائض القرنی نے ٹویٹ کیا : اللہ تعالی ہمارے بادشاہ شاہ سلمان کو امت اسلامیہ اور حدیث شریف کی اس خدمت پر جزائے خیر عطا فرمائے ۔ سابق امام حرم مکی شیخ عادل کلبانی نے کہا : بہت خوشی کی خبر ہے ، جس پر شکریہ واجب ہے ، اللہ خادم حرمین کو برکت دے اور اس کے اجر میں اضافہ فرمائے ۔ ایک اور بزنس مین نے کہا : ثابت ہوا عصر حاضر میں دین کی حمایت و نصرت کرنے میں سعودی عرب سب سے آگے ہے ۔ ایک صاحب کا کہنا تھا : خدمت حدیث کے لیے عالم اسلام کا یہ سب سے بڑا منصوبہ منکرین حدیث کا منہ توڑ جواب ثابت ہوگا ۔ بعض اخباری بیانات میں یہ بات بھی ذکر کی گئی کہ جس طرح قرآن کمپلیکس کے توسط سے پورے عالم اسلام میں قرآن کریم کے فری نسخے تقسیم کیے جاتے ہیں ، اسی طرح اب حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر مشتمل کتب کو بھی عام کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر کوشش کی جائے گی ۔
 
ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135

ماشاء اللہ
اللہ رب العزت شاہ سلمان کی اس خدمت جلیلہ کو قبول فرمائے اور اس مجوزہ حدیث کمپلیکس کو دین اسلام کے فروغ کا ذریعہ بنائے. آمین یا رب محمدﷺ
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
قرآن و حدیث کی خدمت کرنے والو تمہیں سلام

مملکت توحید سعودیہ عربیہ کی بنیاد 1932 میں شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن السعود نے رکھی. یہ ایک جدید اسلامی اور مثالی مملکت ہے جس کی تعمیر قرآن و سنت سے رہنمائی لےکر ملک کو پائیدار مسلم معاشرے کے طور پر اقوام عالم میں عزت و وقار سے روشناس کرایا گیا ہے. سعودی عرب اقوام عالم واحد ایسا ملک ہے جس کا دستور قرآن و سنت ہے اور سعودی حکمرانوں کا مقصد نظام اسلام کا قیام اور اسلامی اقدار کو عام کرنا ہے. مملکت سعودیہ عربیہ میں دو شہر امت مسلمہ کےلیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں شہر بےشمار عظمتوں, برکتوں اور فضیلتوں کے حامل ہیں مکہ مکرمہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا مولد و منشا جبکہ مدینہ منورہ آپ کی ہجرت گاہ اور آرام گاہ ہے.
سعودی عرب کے سابق فرمانروا ملک فہد بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے طباعت کےلیے ایک خصوصی اشاعتی مرکز بنانے کا جاری کیا تھا تاکہ وہاں سے قرآن مجید اور اس کا ترجمہ دنیا بھر کی زبانوں میں کرکے شایع کیا جائے. لہذا 16محرم 1403ھ میں خود ملک فہد مرحوم نے اس کا افتتاح کیا یہاں سے چھپنے والا ہر نسخہ ہر طرح کی غلطی سے پاک کرنے کا اہتمام کیا گیا. یہی وجہ ہے کہ عربی کے علاوہ دنیا بھر کی قابل ذکر زبانوں میں کروڑون کی تعداد میں قرآن مجید اور ترجمے زیور طبع سے آراستہ ہو کر اہل اسلام کے ہاتھون میں پہنچ چکے ہیں اور پہنچ رہے ہیں. مملکت توحہد کے فرمانروا اس خدمت قرآن کو اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں.
اس سلسلہ کی تازہ کڑی شاہ سلمان بن عبدالعزیز حفظہ اللہ ورعاہ نے اپنے تازہ فرمان میں " مجمع خادم الحرمین الشریفین الملک سلمان بن عبدالعزیز آل السعود للحدیث النبوی الشریف " یعنی خدمت حدیث کےلیے ایک مستقل کمپلیکس قائم کرنے کا حکم جاری کیا ہے. جس کی علمی کمیٹی دنیا بھر سے چیدہ چیدہ جید علماء حدیث پر مشتمل ہوگئی اور اس کے رئیس سعودی "ہیئۃ کبار العلماء " کے رکن اور امام مجدد الدعوہ الشیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کے خاندان کے چشم و چراغ شیخ محمد بن حسن صاحب حفظہ اللہ ہوں گے. قرآن کمپلیکس کی طرح حدیث کمپلیکس کےلیے بھی مدینۃ الرسول کو منتخب کیا گیا ہے. خدمت حدیث کےلیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سلمہ اللہ کا یہ عالم اسلام میں سب سے بڑا منصوبہ اشاعت حدیث کا بہت بڑا ذریعہ اور منکرین حدیث کا منہ توڑ جواب بھی ہوگا .اور امید واثق ہے کہ جس طرح سے قرآن کملیکس کے توسط سے اقوام عالم قرآن کریم کو فری تقسیم کیا گیا بعینہ کتب حدیث کو بھی اسی طرح بڑے پیمانے پر مفت تقسیم کیا جائے گا. اہل اسلام اور باالخصوص حاملین کتاب و سنت کا فریضہ بنتا ہے کہ وہ مملکت توحید اور اس کے محب اسلام حکمرانوں باالخصوص شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو اپنی خاص دعاون میں یاد رکھیں تاکہ یہ خاندان حسب روایت اسلام اور حرمین شریفین کی خدمت کرتا رہے اور اہل ایمان ان کی خدمات سے مستفید ہوتے رہیں.

تحریر : عبدالرحمن ثاقب سکھر
 
شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
مملکت توحید سعودی عرب اپنے قیام سے لیکر آج تک مسلسل قرآن وسنت کے علوم و فنون کی ترویج و اشاعت میں سرگرم ہے ، شاہ فہد نے قرآن کریم کی خدمت کے لیے ’ کمپلیکس ‘ تیار کروایا ، جو 1985/1403سے لیکر اب تک قرآن کریم کی خدمت میں مختلف انداز سے مصروف عمل ہے ، گو اس میں صرف قرآن کریم پر ہی نہیں ، بلکہ سنت کی خدمت کی طرف بھی توجہ دی گئی ، لیکن حدیث اور سنت کے لیے باقاعدہ ایک منصوبہ شروع کرنا بھی بہت سارے لوگوں کی خواہش تھی ، اور خود مملکت توحید کے فرمانروا بھی اس کام کو اپنے لیے سعادت کا ذریعہ سمجھتے تھے ، چنانچہ چند سال پہلے شاہ عبد اللہ کی طرف سے ’ جامع خادم الحرمین الشریفین للسنۃ المطہرۃ ‘ کے نام سے ایک سافٹ ویئر منظر عام پر آیا ، جو سافٹ ویئرز کی بھرمار کے باوجود ایک خاصے کی چیز ہے ۔ اسی تسلسل کی ایک کڑی شاہ سلمان کا حالیہ شاہی فرمان ہے ، جو ابھی کچھ گھنٹے پہلے 27 محرم 1439 کو جاری ہوا ، جس میں خصوصا حدیث اور اس کے متعلقہ علوم و فنون کی خدمت کے لیے ایک مستقل ’ کمپلیکس ‘ کی داغ بیل ڈالنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ، جس کا نام ہوگا :
"مجمع خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز آل سعود للحديث النبوي الشريف"
ابتدائی طور پر اس بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر ممکنہ طریقےسے خدمت کرنے کے لیے یہ کمپلیکس معرض وجود میں آئے گا ، جس کی علمی کمیٹی پوری دنیا سے منتخب جید علماء حدیث پر مشتمل ہوگی ، اور اس کے رئیس سعودی ’ ہیئۃ کبار العلماء ‘ کے رکن اور شیخ محمد بن عبدالوہاب کے خانوادہ کے چشم و چراغ شیخ محمد بن حسن حفظہ اللہ ہوں گے ۔ قرآن کمپلیکس کی طرح حدیث کمپلیکس کے لیے بھی شہرِ رسول ، مہبطِ وحی یعنی مدینہ منورہ کو اختیار کیا گیا ہے ۔
اس خبر کا سوشل میڈیا پر بڑی گرمجوشی سے استقبال کیا گیا ، معروف عالم دین ڈاکٹر عائض القرنی نے ٹویٹ کیا : اللہ تعالی ہمارے بادشاہ شاہ سلمان کو امت اسلامیہ اور حدیث شریف کی اس خدمت پر جزائے خیر عطا فرمائے ۔ سابق امام حرم مکی شیخ عادل کلبانی نے کہا : بہت خوشی کی خبر ہے ، جس پر شکریہ واجب ہے ، اللہ خادم حرمین کو برکت دے اور اس کے اجر میں اضافہ فرمائے ۔ ایک اور بزنس مین نے کہا : ثابت ہوا عصر حاضر میں دین کی حمایت و نصرت کرنے میں سعودی عرب سب سے آگے ہے ۔ ایک صاحب کا کہنا تھا : خدمت حدیث کے لیے عالم اسلام کا یہ سب سے بڑا منصوبہ منکرین حدیث کا منہ توڑ جواب ثابت ہوگا ۔ بعض اخباری بیانات میں یہ بات بھی ذکر کی گئی کہ جس طرح قرآن کمپلیکس کے توسط سے پورے عالم اسلام میں قرآن کریم کے فری نسخے تقسیم کیے جاتے ہیں ، اسی طرح اب حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر مشتمل کتب کو بھی عام کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر کوشش کی جائے گی ۔
ما شاء الله تبارك الله ،
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
Top