• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شب برأت کی حقیقت مختصرا

شمولیت
جون 05، 2018
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
.

*[emoji258] شب برأت کی حقیقت [emoji258]*

~~~~؛

*[emoji271]شب برأت کا معنیٰ[emoji271]*

[emoji272] ""شب"" فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں "رات"

[emoji272] اور لفظ ""برأت"" عربی، اردو اور فارسی میں الگ الگ معنی دے گا.

[emoji272] عربی میں برأت کے معنی بیزاری، نفرت اور لا تعلقی۔کے ہیں.
حوالہ: سورة البقرہ > 167 سورة التوبه > 1

[emoji272] اردو میں برات سے مراد وہ جلوس جو دولہا اپنے ساتھ شادی کیلئے لے کر جاتا ہے

[emoji272] اور فارسی میں برأت (غیر مہموز) یعنی حصہ، نقد اور تقدیر وغیرہ ہے.

[emoji272] لہذا شب برأت کے خالص عربی نہ ہونے سے ہی اس کے بناوٹی ہونے کا ثبوت ملتا ہے.

[emoji272] قرآن اور حدیث عربی میں نازل ہوا تھا نہ کہ فارسی میں.

[emoji272] اگر دین میں اس کا کوئی ثبوت ہوتا تو اس کا نام عربی میں "لیلة البراة" ہوتا.


*[emoji271] "ایک غلط فہمی"[emoji271]*

بعض لوگ سورة الدخان کی آیت سے
اس رات کی فضیلت ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں.

القــرآن الکـریـم
[emoji255] حم.
قسم ہے کتاب (قرآن) مبین کی
بے شک ہم نے اس (قرآن) کو ایک بہت برکت والی رات میں اتارا، بے شک ہم ڈرانے والے ہیں.
اسی (رات) میں ہر محکم کام کا فیصلہ کیا جاتا ہے.
[سورة الدخان] آیت: 1-4

اب اگر غور کیا
جائے تو بات
واضح ہے کہ
لیلة مبارکہ, لیلة القدر ہے
جس میں قرآن نازل کیا گیا،
جو رمضان المبارک کے مہینہ میں آتی ہے.

القــرآن الکـریـم
[emoji255] ¤ شھر رمضان الذي انزل فیه القرآن ¤
ترجمہ:
رمضان وہ (مبارکـــ) مہینہ ہے جس میں قرآن کو نازل کیا گیا.
[سورة البقرہ] آیت: 185

[emoji255] ¤ انآ انزلنه في لیلة القدر ¤
ترجمہ:
بےشک ہم نے اس ( قرآن ) کو لیلة القدر میں اتارا ہے.
[سورة القدر]

نہ کہ پندرھویں
شعبان کو.


*[emoji271] اس رات کی عبادات [emoji271]*

اس رات کی خاص عبادت اور نوافل کا کوئی قرآن و صحیح احادیث میں ذکر نہیں ہے
جو کچھ روایات بیان کی جاتی ہیں تو وہ
جھوٹھی، من گھڑت اور ضعیف ہیں


*[emoji780]کیا شعبان کی پندرھویں رات کو لوگوں کی تقدیریں اور موت و حیات وغیره کے فیصلے ہوتے ہیں؟[emoji780]*

*[emoji432] جواب:*
جی نہیں!
قران اور صحیح احادیث سے ایسا کچھ بھی ثابت نہیں
بلکہ الـلـہ تعالی نے انسان کی پیدائش سے پہلے ہی اسکی زندگی، موت وغیرہ لکھ دیا ہے.

القــــــران
[emoji255] اللہ کے حکم کے بغیر کوئی جاندار نہیں مر سکتا، مقرر شده وقت لکھا ہوا ہے.
[سورة آل عمران] آیت 145

حدیث مبارکہ:
پیارے رسـول الـلـہ ﷺ نے ارشاد فرمایا!:
[emoji257] اللہ تعالی نے زمین اور آسمان کی پیدائش سے 50 ہزار سال پہلے ہی سب کی تقدیریں لکھ دی تھیں.
[صحیح مسلم] حدیث: 6748


*[emoji780] کیا شعبان کی 15 ہویں رات کو ہی نامہ اعمال خصوصی طور پر الله کی بارگاہ میں پیش ہوتے ہیں اور کیا 15 شعبان کو روزہ رکھنا ثابت پے؟ [emoji780]*

*[emoji432] جواب:*
جی نہیں!
ایسی کسی صحیح حدیث میں نہیں کہ جس میں صرف 15 شعبان کو اعمال نامے پیش ہونے اور اس دن روزہ رکھنے کا ذکر ہو، بلکہ ہر سوموار اور جمعرات کو اعمال نامے اللہ کی بارگاہ میں پیش ہوتے ہیں اور اس لیے سوموار اور جمعرات کو روزہ رکھنا آپﷺ کی سنت ہے.

دلیل
پیارے رســول الـلہﷺ نے فرمایا:
[emoji257] "سوموار اور جمعرات کو اعمال (اللہ کی بارگاہ میں) پیش کیے جاتے ہیں، میں پسند کرتا ہوں کہ میرے اعمال اس حال میں پیش کیے جائیں کہ میں روزے سے ہوں.
[جامع ترمذی] حدیث: 474


*[emoji780]کیا اللہ تعالی 15 شعبان کی رات کو دنیا کے آسمان پر نزول فرماتا ہے؟[emoji780]*

*[emoji432] جواب: *
جی نہیں بلکہ اللہ تعالی الـلـہ ہر رات دنیا کے آسمان پر نزول فرماتا ہے۔

دلیل
پیارے رســول الــلــہ ﷺ نے فرمایا:
[emoji257] ہمارا رب بلند اور برکت والا ہر رات کے آخری حصے میں دنیا کے آسمان پر نزول فرماتا ہے اور پکارتا ہے
کـون ہے
جو مجھ سے دعـا کرے کہ میں اس کی دعـا قبول کروں،
کـون ہے
جو مجھ سے مانگے کہ میں اسے عطا کروں،
کـون ہے جو
مجھ سے بخشش طلب کرے کہ میں اسے معاف کردوں۔"
[صحیح بخاری] حدیث: 1145


*[emoji780]کیا 15 شعبان کی رات کو خصوصی طور پر قبرستان جانا چاہئے؟[emoji780]*

*[emoji432] جواب :*
جی نہیں!
15شعبان کی رات کو خاص اہتمام کے ساتھ قبرستان جانے کے حوالے سے کوئی صحیح حدیث نہیں ہے۔
اور
قبرستان جانے کا مقصد صرف یہ نہیں کہ وہاں جا کر اہل قبرستان کے لیے مغفرت کی دعا کی جائے کیوں کہ فوت شدہ لوگوں کے لیے دعا تو مسجد میں اور گھر پر بھی کی جا سکتی ہے،
بلکہ قبرستان جانے کا اصل مقصد مـوت کو یاد کرنا ہے.

پیارے رســول اللہ ﷺ نے فرمایا:
[emoji257] قبروں کی زیارت کیا کرو، یہ موت یاد دلاتی ہے۔
[صحیح مسلم] کتاب الجنائز، حدیث: 976

واللہ اعلم

*•┈┅━❀❁✿✾[emoji257]✾✿❁❀━┅┈•*

*خود پڑھئیے، عمل کیجئیے، آگے دعوت دیجئیے*

~~~~~~؛

مضمون نگار نامعلوم
مضمون نگار جو بھی ہو اللہ اسے جزائے خیر عطا فرمائے.
مزید کچھ اصلاح کر کے شئیر کیا جا رہا ہے.

آپ بھی شئیر کیجئے

.
 
Top