• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شب برات !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
10360400_300807910086254_1533168055304856274_n.png


نصف (15)شعبان سے متعلق ضعیف روایات

اے علی (رضی اللہ عنہ) ! جس کسی نے بھی شعبان کی پندرہویں شب کو ایک ہزار بار "قل ھو اللہ احد" کے ساتھ سو رکعتیں پڑھی تو اس رات جو کچھ وہ مانگے گا اللہ رب العزتاس کی تمام حاجتیں پوری کریگا، اور اسے ستر حوریں عنایت فرمائے گا، جن میں سے ہر حور کے ساتھ ستر ہزار غلام اور ستر بچے ہوں گے"

موضوع(من گھڑت):

اس روایت کے سلسلے میں ملا علی قاری حنفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :

"سنت نبوی ﷺ کے علم کی ادنی بو بھی پانے والے پر تعجب ہے کہ وہ اس قسم کے بد زبان و بکواسسے دھوکا کھا جاتا ہے"۔ (الاسرار المرفوعۃ : ص 440)شعبا ن کی پندرہویں شب کی نمازوں سے متعلق متعدد روایتیں ہیں جو کہ تمام کی تمام موضوع و من گھڑت یا منکر ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ نماز چوتھی صدی ہجری کے بعد بیت المقدس میں گھڑی گئی اور اس کی فضیلت میں مختلف جھوٹی حدیثیں بھی وضع کی گئیں ۔

 
Last edited:
  • پسند
Reactions: Dua
Top