• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شراب کی ممانعت حدیث اور جدید سائنس

رانا اویس سلفی

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
387
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
109
شراب کی ممانعت رسول اللہ ﷺ کی احادیث میں:

اگر تاریخ کے اوراق کو پلٹیں اور پچھلی امتوں کے بربادی کے اسباب پر نظر اٹھائیں تو ان کی معاشرتی اور اخلاقی بربادی کا عین سبب شراب نوشی بھی ہے۔ ان گنت انسانیت اس ام الخبائث کی نظر ہوئے اور عمدہ اخلاق کے دریچے سے اس طرح لڑک کر گرے کہ ان کی ہستیاں ہی مٹادی گئیں۔ معاشرے میں زنا، ہر حواسی حرمت کا خون ان سبب کی وجوہات ایک سبب شراب نوشی ہے۔ جرام کی بڑھتی ہوئی شرح اور بیماریاں ہزاروں لوگوں کے گھروں کے ٹوٹنے کا سبب اور تباہ کاریوں کا واضح ثبوت ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے اس گندی اور ام الخبائث شے سے اجتناب کا واضح حکم صادر فرمایا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

﴿لا تشرب الخمر، فانھا مفتاح کل شر﴾

(سنن ابن ماجہ، الاشربة، باب الخمر مفتاح کل شر ۳۳۷۱)

ترجمہ: (شراب مت پیو، بے شک یہ ہر برائی کی چابی ہے۔)

ہر نشہ لانے والی شے حرام ہے، اور جس کی زیادہ مقدار نشہ لائے اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔

احادیث مبارکہ نے واضح طور پر شراب کو حرام قرار دیا اور ان احادیث سے ہر وہ چیز بھی حرام ہوئی جو نشہ آور شے ہو۔ لہٰذا موجودہ سائنس نے اس پر ریسرچ کی ہے اور واضح کیا کہ شراب جو کئی امراض کی جڑ ہے جس سے انسان اخلاقی طور پر اور جسمانی طور پر تباہ اور برباد ہو جاتا ہے۔

شراب سے لاحق ہونے والے امراض:

شراب اور دوسری نشہ آور اشیاء کے استعمال سے منع کرنے کی بہت سی سائنسی وجوہ بھی ہیں۔ دنیا میں شراب نوشی کے باعث سب سے زیادہ اموات واقع ہوتی ہیں۔ ہر سال شراب نوشی کی وجہ سے لاکھوں افراد مرجاتے ہیں۔ مجھے شراب کے تمام تر بُرے اثرات کی تفصیلات میں جانے کی ضرورت نہیں ، لیکن عام طور پر اس سے جو بیماریاں لاحق ہوتی ہیں ان میں سے چند ایک درج ذیل ہیں:

جگر کا سرطان بہت مشہور ہے جو شراب نوشی کی وجہ سے لگتی ہے۔

معدے کی نالی کا سرطان، بڑی آنت کا سرطان وغیرہ۔

معدے کی نالی، معدے، لبلبے اور جگر کی سوزش کا تعلق شراب نوشی سے ہے۔

دل کے عضلات کا تباہ ہو جانا (Cardiomyopathy) ، بلڈ پریشر کا بڑھنا (Hypertension) ، دل کی شریان کا خراب ہونا (Coronary Artherosclerosis) دل کی تکلیف (انجائنا) اور دل کے دورے، ان تمام عوارض کا تعلق کثرت شراب نوشی سے ہے۔

دماغی فالج اور فالج کی مختلف اقسام کا تعلق بھی شراب نوشی سے ہے۔

مختلف اعصابی و دماغی امراض (Peripheral Neurophathy, Crtical Atrophy, Cerebellar Atrophy) اور فالج کی مختلف اقسام میں پچھلے واقعات کا بار بار دھرانا بھی شراب نوشی کی کثرت سے رونما ہونے والی تھایامین کی قلت کا نتیجہ ہے۔

یاد داشت خراب ہونا (Wernicke-Korsakoff Syndrome with Amnesia)
 
Top