• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شربت نیلوفر

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
شربت نیلوفر

اجزاء:
  • نیلوفر کے پھول10 گرام
  • چینی1500گرام
  • پانی 1500گرام
  • روح کیوڑہ60 گرام
ترکیب:
نیلوفر کے پھول رات کو پانی میں‌بھگو دیں۔ زیادہ سے زیادہ چوبیس گھنٹے بھیگے رہیں ۔ اور کم از کم بارہ گھنٹے بعد اس کو آگ پر چڑھا دیں۔ اور پانچ منٹ تک جوش آنے دیں۔ اب دیگچی کو نیچے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر چھان لیں پھول پھینک دیں اور پانی میں چینی ڈال کر ایک تار کا شربت پکا لیں۔ٹھنڈا ہونے پر اس میں کیوڑہ شامل کریں۔ اور بوتوں میں‌بھر لیں۔
"اور یاد رہے کہ بوتلوں میں بھرنے سے پہلے بوتلوں‌کو اچھی طرح خشک کر لیں اگر بوتل کے اندر پانی کے چند قطرے بھی رہ جائیں تو شربت خراب ہو جانے کا اندیشہ ہے "
بشکریہ اردو مجلس​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
کلیم بھائی کیا حال چال ہے
اللہ کا شکر ہے جو گزر رہا ہے اچھا گزر رہا ہے۔
بھائی،.. کچن کورنر میں کافی پوسٹ کی جا رہی ہے، ارادہ کیا ہے بھائی... (ابتسامہ)
ارے بھائی جان ارادہ پوچھتے ہو۔ سیمپل سی بات ہے شادی قریب ہے اور کچن کی طرف دھیان بھی زیادہ ہے۔کیونکہ بوقت مجبوری کسی اور کی منت سماجت نہ کی جائے۔( ابتسامہ)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
اللہ کا شکر ہے جو گزر رہا ہے اچھا گزر رہا ہے۔

ارے بھائی جان ارادہ پوچھتے ہو۔ سیمپل سی بات ہے شادی قریب ہے اور کچن کی طرف دھیان بھی زیادہ ہے۔کیونکہ بوقت مجبوری کسی اور کی منت سماجت نہ کی جائے۔( ابتسامہ)
چلو ٹھیک ہی ہے، ویسے بھی بیویوں کو ایسے مرد کافی پسند ہوتے ہیں جو گھر کے کام میں ہاتھ بنٹائے،

میری بیوی بھی مجھ سے چاہتی ہے کہ میں کام میں ساتھ دوں لیکن میں کچن میں جاتے ہی جان بوجھ کر کام کرنے کی بجائے اور الجھا دیتا ہوں، اس سے میں بچ جاتا ہوں، ورنہ ایک بار صحیح کام کر دینے پر ہمیشہ کے لئے وہ کام گلے کا پھندا بن جاتا ہے، اور ہمیشہ کرنا پڑتا ہے،

مفت ٹریک دے رہا ہوں کلیم بھائی، لے لیجئے اور ارسلان بھائی کو بھی بتا دینا، ورنہ وہ بیچارہ تو ساری زندگی کچن ہی میں الجھ کر رہ جائیگا. (ابتسامہ)
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447


مفت ٹریک دے رہا ہوں کلیم بھائی، لے لیجئے (ابتسامہ)
‏‎ ‎
ارے واہ عامر بھائی آپ کی ٹریک تو کلیم بھائی کے تھریڈ سے بھی نمبر لے گئ ہے اس سے فورم کے کتنے دوستوں کا بھلا ہوجائے گا. خصوصا علی اوڈ بھائی کا.
 
Top