• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شربت نیلوفر

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
کلیم بھائی کیا یہ شربت خالص بنا ھوا بازار سے مل جائے گا؟
خود بنایا جائے تو اس کو خالص کا نام دے سکتے ہیں۔بازار سے لیا گیا شربت اور پھر اس کو خالص کا نام دینا میرے خیال میں زمین اور آسمان کو ایک کرنے والی بات ہے۔مطلب یہ نہیں کہ بازار سے خالص چیزیں بالکل معدوم ہوچکی ہیں۔ بلکہ میرے خیال میں شربت تیار کرنے والے شربت کو کئی سال خراب نہ ہونے سے بچانے کےلیے کئی اور دوسری چیزوں کا بھی استعمال کرتے ہونگے۔ جس وجہ سے خالص نہیں کہا جاسکتا۔
اور آپ نے اس کے فوائد نہیں لکھے.
بھائی مجھے بھی فوائد کا نہیں معلوم پس یہ پتہ ہے کہ موجودہ موسم(گرمی)کےلیے یہ بہترین شربت ہیں۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
گل نیلوفر اور شربت نیلوفر کے فوائد:​

نیلو فر ایک خوبصورت پھول ہے۔ کچھ لوگ اسے کنول بھی کہتے ہیں۔ پانی کے اندر خاص طور پر کھڑے پانی میں، گہرے تالابوں‘ جھیلوں میں اس کا پودا ہوتا ہے۔اصل حالت میں اس کے پھول بہت خوبصورت اور دلرباہوتے ہیں۔ مرجھانے اور خشک ہونے پر اپنی دلربائی اور حسن کھو دیتے ہیں۔ ایک صاحب خشک کنول کے پھول کو اٹھا کر کہنے لگے لو جی لوگ بھی بے وقوف ہیں۔ کیا یہی کنول کا پھول ہے‘ لوگ جس کی تعریف کرتے ہیں؟ میں نے کہا کہ یہ خشک ہو کر اپنا حسن کھو چکا ہے لیکن اس کے وہ فائدے ہرگزضائع نہیں ہوئے جو اس کے بطور دوا استعمال میں پوشیدہ ہیں۔

درد سر دائمی
کنول درد سر کا علاج ہے۔ گرمیوں میں شدید درد ہوتا ہے یا گرم تلی ہوئی اشیاءکے کھانے سے زیادہ درد ہوتا ہے تو ایسے درد سر کو صفراوی درد کہتے ہیں۔نیلو فر اس کا بہترین علاج ہے۔ اس کا شربت پئیں یا پھول رات کو ایک کپ گرم پانی میں بھگو رکھیں۔ صبح مل چھان کر ہلکا میٹھا ملا کر پی لیں۔

درد شقیقہ
آدھے سر کا درد اگربائیں طرف ہو تو اس کا علاج نیلو فر سے کیا جائے تو کامیاب ہے۔ اس درد میں مریض کو بعض اوقات قے بھی ہو جاتی ہے اور مریض محسوس کرتا ہے کہ سورج نکلتے ہی درد شروع ہو جاتا ہے۔ جوں جوں سورج نکلتا ہے درد بڑھتا ہے حتیٰ کہ سورج جب غروب ہونے لگتا ہے تو درد کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ یہ درد اگر بائیں طرف ہو تو اس کا علاج ٹھنڈی چیزیں ہیں اور ان میں نیلو فر کو اولین حیثیت حاصل ہے۔

بے خوابی
جب تک ہم روحانی دنیا کے قریب تھے یہ مرض نہیں تھا جب سے ہم مادی دنیا کے قریب تر ہوئے ہیں اس مرض نے گھیر لیا ہے۔ پھر اس کے علاج کےلئے طرح طرح کی ادویات گولیاں انجکشن استعمال کئے جاتے ہیں۔ بعض اوقات بے خوابی کی وجہ دماغی پردوں کی خشکی ہوتی ہے اور مریض خواب آور گولیوں سے وقت گزارتا ہے لیکن یہ گولیاں وقتی طور پر تو فائدہ دیتی ہیں جبکہ خشکی مزید بڑھتی رہتی ہے۔ حتیٰ کہ یہ گولیاں بھی بے اثر ہو جاتی ہیں۔ پھر مریض اس سے زیادہ طاقت ور گولیاں استعمال کرتا ہے حالانکہ اس کا مرض خشکی سے شروع ہوا تھا۔ تری پر ختم ہو سکتا تھا لیکن مزید خشک ادویات استعمال کرنے سے مرض میں اضافہ ہوتا ہے ایسی کیفیات کےلئے نیلو فر کا تیل، شربت اور اکیلا سفوف بھی مفید تر ہے۔ شربت نیلو فر:گل نیلوفر ۱ کلو‘ دانہ الائچی خورد 100 گرام‘ صندل سفید 100 گرام تمام ادویہ کو دھیمی آنچ پر سات کلو پانی میں جوش دیں۔ جب پانی چار کلو باقی بچے تو ٹھنڈا کریں اور مل چھان کر اس پانی میں پانچ کلو چینی ڈال کر شربت کی طرح دھیمی آنچ پر پکائیں۔ گاڑھا کر کے محفوظ رکھیں۔ خوراک 3 سے 5 تولہ تک دن میں دو سے چار بار۔ ہائی بلڈ پریشر میں لا جواب شربت ہے۔ جب کسی دوا سے بلڈ پریشر کنٹرول نہ ہوتا ہو تو ایسی کیفیت میں یہ شربت بہت ہی زیادہ مفید ہے۔ بلڈ پریشر کو نارمل کرتا ہے۔ نیزدل کو تقویت دیتا ہے۔

خفقان القلب
دل کی غیر معمولی دھڑکن یعنی کسی غم یا غصے کی بات پر دل کی دھڑکن بے قابو ہو جانا‘ یادوڑنے ‘ اوپر نیچے حرکت کرنے‘ سیڑھیوں پر چڑھنے اترنے سے دل کی دھڑکن اور پھر سانس کا پھولنا ان حالات میں شربت نیلو فر مفید ہے۔ نیز بیماری کے بعد دل کی کمزوری، دھوپ کی گرمی بھی برداشت نہ کر سکنا، ان تمام کیفیات میں شربت نیلوفر مفید ہے۔

جگر کی گرمی
گرمیوں کے موسم میں گرمی کے مریض سینے پر پانی ڈالتے ہیں ،چہرے پر ٹھنڈا پانی چھڑکتے ہیں، بار بار کا نہانا‘ ٹھنڈی اشیاءکی طرف رغبت‘ دھوپ اور آگ سے شدید نفرت وغیرہ یہ تمام علامات حرارت جگر کی ہیں۔ ان علامات میں شربت نیلوفر مفید ہے۔

یرقان
یرقان صفراوی میں شربت نیلو فر مفید ہے۔ حتیٰ کہ جب یرقان کے مریض کو بار بار پیاس لگے ‘ پیشاب جل کر آئے‘ بھوک ختم ہو جائے، منہ کا ذائقہ ختم ہو کر کڑوا ہو جائے تو یہ شربت مفید تر ہے۔

سوزش بول
ہاتھ پاﺅں کی جلن‘ پیشاب کی جلن‘ آنکھوںسے گرمی نکلنا، تمام بدن کا گرم ہونا یہ تمام علامات شربت نیلوفر سے ختم ہو سکتی ہیں۔ نکسیر: گرمی کے موسم میں خاص طور پر اور موسم سرما میں کبھی کبھار بعض لوگوں کو نکسیر آ جاتی ہے وقتی علاج کے بعد اس کا مستقل علاج نہیں کیا جاتا۔ ا س مرض میں شربت نیلو فر مفید تر ہے۔ تین ماہ تک استعمال کرائیں۔

دکلوت حس و جریان
ان امراض کے لئے شربت نیلو فر کے لاجواب اثرات مسلمہ ہیں‘ مستقل استعمال کثرت احتلام کو مفید ہے۔

الرجی
الرجی چاہے اس کا سبب ہسٹامین ہو یا جگر کا فعل و صفراءکا بڑھنا شربت نیلو فر اس کےلئے مفید ہے۔ جلد پر نشان پڑ جاتے ہوں یا خارش شروع ہو جاتی ہو اس کےلئے بھی مفید ہے‘ معدے کی گرمی‘ تیزابیت اور ترشی کےلئے بھی شربت نیلوفر بہت مفید ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
مفت ٹریک دے رہا ہوں کلیم بھائی، لے لیجئے اور ارسلان بھائی کو بھی بتا دینا، ورنہ وہ بیچارہ تو ساری زندگی کچن ہی میں الجھ کر رہ جائیگا. (ابتسامہ)
ارسلان کو تو آج تک انڈہ پکانا نہیں آیا۔
ویسے عامر بھائی بیوی ایسی ہو جو کھانے پکانے میں بھی ماہر ہوں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
ارسلان کو تو آج تک انڈہ پکانا نہیں آیا۔
ویسے عامر بھائی بیوی ایسی ہو جو کھانے پکانے میں بھی ماہر ہوں۔
الله ضرور آپ کو ایسی بیوی دے آمین،

لیکن پھر بھی کم از کم انڈا،کھچڑی وغیرہ تو پکانا سکھ ہی لینا چاہیے،
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
الله ضرور آپ کو ایسی بیوی دے آمین،

لیکن پھر بھی کم از کم انڈا،کھچڑی وغیرہ تو پکانا سکھ ہی لینا چاہیے،
آمین

یار آپ سکھاؤ نا۔آپ بھابھی کی خدمت کر کے ماہر ہو گئے ہو۔(ابتسامہ)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
آمین

یار آپ سکھاؤ نا۔آپ بھابھی کی خدمت کر کے ماہر ہو گئے ہو۔(ابتسامہ)
دیکھو ارسلان بھائی انڈا پکانا تو میں خوب اچھی طرح سے جانتا ہوں، اور جب بھی کھچڑی پکانے کا موقع ملا تب گڑبڑ ہو گئی، ایک بار کھچڑی پکانے کی کوشش کرنے گیا تو سارے برتن ایک کے بعد ایک گرنے شروع ہو گئے، یہ سب دیکھ کر محترمہ نے کچن میں گھسنے کی پابندی لگا دی ہے، اب صرف انڈا پکانے کئی اجازت ہے،
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
ویسے عامر بھائی بیوی ایسی ہو جو کھانے پکانے میں بھی ماہر ہوں۔
اگر یہ عورت کی طرف سے یوں کہہ دیا جائے کہ خاوند ایسا جو کھانے پکانے کے ساتھ گھر کےتمام کاج میں ایکسپرٹ ہو۔جیسا کہ ارسلان بھائی شادی تک ہوجائیں گے۔ان شاءاللہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
دیکھو ارسلان بھائی انڈا پکانا تو میں خوب اچھی طرح سے جانتا ہوں، اور جب بھی کھچڑی پکانے کا موقع ملا تب گڑبڑ ہو گئی، ایک بار کھچڑی پکانے کی کوشش کرنے گیا تو سارے برتن ایک کے بعد ایک گرنے شروع ہو گئے، یہ سب دیکھ کر محترمہ نے کچن میں گھسنے کی پابندی لگا دی ہے، اب صرف انڈا پکانے کئی اجازت ہے،
تو عامر بھائی بیگم کے ہوتے ہوئے آپ کو کیا ضرورت پڑی کہ آپ کچن میں گھس کر مختلف پنگے لینے لگے۔
ویسے یار کلیم حیدر بھائی یہ عامر بھائی شادی کے بعد ابھی تک صرف انڈہ پکانا سیکھیں ہیں۔
 
Top