• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شرح اسماءِ حسنٰی

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
الْمُتَعَالِي

(انتہائی بلند)
مبالغہ کے معنوں میں ہے۔ (الزجاج) ساتوں آسمانوں اور عرش سے بھی بلند ہے جیسے قرآن کریم اور احادیث مبارکہ سے ثابت ہے۔ (اس ضمن میں ہماری کتاب "توحید خالص" کا مطالعہ مفید رہے گا)۔ اپنی شان کے لحاظ سے ان تمام چیزوں سے پاک اور بلند ہے جو مخلوق سے منسوب ہیں۔(البیھقی)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
الْبَرُّ

(نیکی وبھلائی کرنے والا)
اپنی تمام مخلوقات سے بھلائی کرنے والا۔ ان کے لیے کسی بھی پریشانی کا ارادہ نہیں کرتا۔ انسانوں کے کتنے ہی گناہوں سے درگزر فرماتا ہے۔ نیکی کے ثواب کو بڑھاتا ہے۔ اپنے مقرب بندوں کو دوستی اور عبادت کے لیے مخصوص فرماتا ہے۔ ساری مخلوق کو رزق دینے میں مہربان ہے۔ کسی کے ساتھ بخل نہیں کرتا۔ (البیھقی)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
التَّوَّابُ

(توبہ قبول کرنے والا)​

جو بندہ بھی اپنے گناہوں پر نادم ہو کر اس کے احکام کی اتباع کی طرف رجوع کرتا ہے تو اللہ تعالی بھی اپنی رحمت کے ساتھ اس کی طرف رجوع فرماتے ہیں۔ جو وعدے بھی اپنے بندوں سے کئے ہیں ان سے محروم نہیں رکھتا۔ نہ صرف توبہ قبول کرتا ہے بلکہ خود بندے کو توبہ کی توفیق دیتا ہے جیسے فرمایا:
ثُمَّ تَابَ عَلَيْهِمْ لِيَتُوبُوا ۚ ۔۔ ﴿١١٨﴾سورہ توبہ
ان کی طرف متوجہ ہوا تا کہ وہ توبہ کریں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
الْمُنْتَقِمُ

(بدلہ لینے والا)​

جو سرکش اور نافرمانوں کی کمر توڑ دے اور سخت عذاب کرے، لیکن مہلت دینے اور ڈرانے وغیرہ کے بعد، تا کہ ان کو سوچنے کا موقعہ ملے۔ اور شاید کہ وہ رجوع کریں لیکن جو اللہ کی طرف رجوع نہ کرے تو پھر اس کے لئے سخت عذاب ہے۔ (الغزالی) وہ ہر ایک کو عذاب قوت برداشت کے مطابق کرتا ہے۔ (البیھقی)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
الْعَفُوُّ

(درگزر کرنے والا)
گناہوں اور برائیوں کو مٹانے والا۔ یہ لفظ معنی کے لحاظ سے الغفور سے زیادہ مبالغے والا ہے۔ کیونکہ غفور میں ڈھانپنے کےمعنی ہیں اور اس میں بالکل مٹانے کے۔(الغزالی) کہا جاتا ہے: عفی عنہ ذنبہ ترک العقوبۃ علیہ۔ یعنی اللہ تعالی گناہوں کے باوجود عذاب نہ کرنے والا بھی ہے۔ (الزجاج)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
الرَّئُوفُ

(شفقت کرنے والا)​

رحیم سے زیادہ مبالغے والا ہے یعنی انتہائی مہربانی اور رحمت والا۔ (الزجاج) اس کی بڑی مہربانی یہ ہے کہ طاقت سے زیادہ کسی پر بھی عبادت کا وزن نہیں رکھتا۔ بلکہ بیمار اور مسافروں سے نرمی کرتا ہے۔ (البیھقی)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
مَالِكُ الْمُلْكِ

(سلطنت وبادشاہت کا مالک)
جس کو چاہے دے دے، جس سے چاہے چھین لے۔ بادشاہوں کا بادشاہ جن کو وہ اپنے امرونہی سے چلاتا ہے (الزجاج) جس طرح چاہے اپنے ملک میں اپنی مرضی چلائے، معدوم کرے، فنا کرے یا باقی رکھے۔ (الغزالی)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
ذُو الْجَلالِ وَالإِكْرَامِ

(بزرگی والا اور سخاوت والا)​

جو ہر بھلائی اور شرف کمال کا مستحق ہے۔ ہر عزت اور سخاوت بھی اس سے ملنے والی ہے۔ اگر کوئی مخلوق کسی کو عزت دے یا اس کے ساتھ سخاوت کرے تو وہ بھی اس کے حکم سے ہے۔ اس کی سخاوت اپنی مخلوق پر بے انتہا ہے۔ (الغزالی) یہ اس کی شان ہے کہ اس کی بڑائی اور بادشاہی کے سامنے اس کی ہیبت سے (خوفزدہ ہوکر) رہا جائے اور اس کی شان کے مطابق اس کی تعظیم کی جائے۔ وہ اپنی مخلوق کے لیے ایسا رب ہے جس کی تعظیم و تکریم کرنا مخلوق پر واجب ہے اور یہ حق کسی اور کا نہیں ہے کیونکہ وہ وحدہ لاشریک لہ ہے(البیھقی)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
الْمُقْسِطُ

(انصاف کرنے والا)​

مظلوم کو ظالم سے اس کے حقوق دلوائے۔ اپنے فیصلوں میں مخلوق کے ساتھ انصاف کرنے والا۔ اس کے انصاف کا یہ کمال ہے کہ وہ بعض اوقات ظالم اور مظلوم دونوں کو راضی کرتا ہے۔ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قیامت میں مظلوم کو (ظالم کے) ظلم کے بدلے میں ظالم کی نیکیاں دی جائیں گی۔ اور مظلوم کے گناہ ظالم کو دئیے جائیں گے۔ مظلوم کو جنت کے بنگلے و محل دکھائے جائیں گے اور اس سے کہا جائے گا کہ ان کی قیمت یہ ہے کہ تو گناہ گار کو معاف کردے پھر وہ مظلوم شخص ظالم کو معاف کر دے گااور جنت میں ظالم کو اپنے ساتھ لے جائے گا۔(الدرالمنثور ص261 ج3 بحوالہ ابو یعلی وغیرہ) اس قسم کا انصاف صرف رب العالمین کی ذات ہی کرسکتی ہے(الغزالی)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
الْجَامِعُ

(جمع کرنے والا)​

قیامت کے دن مخلوقات کو حساب کے لیے جمع کرنے والا (الزجاج) مختلف انسانوں کو زمین میں، اور زمین وآسمان میں موجود مختلف چیزوں کو مثلا ستارے، ہوا، دریا، حیوان، نباتات، اور معدنیات جو رنگ وبو میں اور صورت، وصف و ذوق میں باہم مختلف ہیں، انسانی جسم کی ہڈیوں، گوشت پوست، خون وخلط کو جمع کرنے والا ہے۔ اسی طرح متضاد اشیاء کا جمع فرمانا جو باہم ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ جیسا کہ گرمی اور سردی، خشکی وتری وغیرہ۔(الغزالی)
 
Top