• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شرح العقائد النسفية میں اس بات کو لکھنے کی وجہ کیا تھی

وجاہت

رکن
شمولیت
مئی 03، 2016
پیغامات
421
ری ایکشن اسکور
44
پوائنٹ
45
“شرح عقائد ِنسفیہ " کتاب کا اہلحدیث کے نزدیک کیا مقام ہے ؟؟؟

شرح العقائد النسفية عقیدہ پر الإمام سعد الدين التفتازاني المتوفی ٧٩٢ ھ کی تالیف ہے - یہ انٹرنیٹ پر اس لنک سے ڈونلوڈ کی جا سکتی ہے

اس کتاب میں یہ عبارت لکھی ہوئی ہے -

“اور حق یہ ہے کہ امام حسین رضی الله کے قتل پر یزید کا راضی ہونا اور اس پر خوش ہونا اور اہل بیت نبوی کی اہانت کرنا ..ان تمام امور کی تفصیلات گو بطریق احاد مروی ہوں لیکن معنی کے لحاظ سے متواتر ہیں ”

sharah nafsiha.jpg

پوچھنا یہ ہے کہ اس بات کو عقیدہ کی کتاب میں لکھنے کی وجہ کیا تھی-
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
“شرح عقائد ِنسفیہ " کتاب کا اہلحدیث کے نزدیک کیا مقام ہے ؟؟؟
اس کا جواب کسی پوسٹ میں آپ سے عرض کر چکا ہوں ۔
کہ یہ اہل حدیث اور سلفیوں کی نمائندہ کتاب نہیں ہے ۔ امام نسفی معروف متکلم ہیں، عقائد کے مسائل کو کلامی انداز سے زیر بحث لانا سلف کا طریقہ نہیں ۔
شرح العقائد النسفية عقیدہ پر الإمام سعد الدين التفتازاني المتوفی ٧٩٢ ھ کی تالیف ہے - یہ انٹرنیٹ پر اس لنک سے ڈونلوڈ کی جا سکتی ہے
اس کتاب میں یہ عبارت لکھی ہوئی ہے -
“اور حق یہ ہے کہ امام حسین رضی الله کے قتل پر یزید کا راضی ہونا اور اس پر خوش ہونا اور اہل بیت نبوی کی اہانت کرنا ..ان تمام امور کی تفصیلات گو بطریق احاد مروی ہوں لیکن معنی کے لحاظ سے متواتر ہیں ”
پوچھنا یہ ہے کہ اس بات کو عقیدہ کی کتاب میں لکھنے کی وجہ کیا تھی-
کسی پر لعنت کرنا یا نہ کرنا ، ایک سنگین مسئلہ ہے ۔ اسی طرح صحابہ کرام علیہم الرضوان اور اہل بیت کے متعلق محبت رکھنا ایمان اور عقیدہ کا اہم مسئلہ ہے ۔ اسی اعتبار نے علامہ نسفی نے یہ باتیں لکھی ہوں گی ۔
بہر صورت انہوں نے جو لکھا یہ ان کی رائے یا کہیے بعض علماء کی رائے ہے ، اس کے برخلاف بھی علماء رائے رکھتے ہیں ۔ جس پر بہت کچھ لکھ جا چکا ہے ۔
 
Last edited:
Top