• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شرک سب سے بڑی جہالت ہے۔اور شرک ناقابل معافی ہے،کاش یہ بت پرست اور قبر پرست لوگ اس بات کو سمجھ سکیں:

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہیں سنا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: '' اے ابن آدم! تو نے مجھے جو پکارا اور مجھ سے امید کر رکھی ہے اس کی وجہ سے میں نے تمہارے گناہوں کو معاف کر دیا اور میں پرواہ نہیں کرتا ہوں اے ابن آدم! اگر تمہارے گناہ آسمان کی بلندی تک پہنچ جائیں پھر تم سے مجھ سے استغفار کرو تو میں تمہیں بخش دوں گا اور پروا ہ نہیں کروں گا، اے ابن آدم! اگر تم میرے پاس زمین کے برابر غلطیاں لے کر آؤ گے اور مجھ سے اس حال میں ملو گے کہ میرےساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے ہو تو میں تمہارے پاس اس کے برابر مغفرت لے کر آؤں گا۔'' (ترمذی: 3540؛ صحیح سنن ترمذی: 2805)
سورہ نساء کی ایک آیت میں ارشاد باری تعالیٰ ہے:
إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِۦ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَٰلِكَ لِمَن يَشَآءُ ۚ وَمَن يُشْرِكْ بِٱللَّهِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَٰلًۢا بَعِيدًا﴿116﴾
ترجمہ: اللہ اس کے گناہ کو نہیں بخشے گا کہ کسی کو اس کا شریک بنایا جائے اور اس کے سوا (اور گناہ) جس کو چاہیے گا بخش دے گا۔ اور جس نے اللہ کے ساتھ شریک بنایا پس تحقیق دور کی گمراہی میں جا پڑا(سورۃ النساء،آیت116)
سورہ المائدہ میں ارشاد مبارک ہے:
إِنَّهُۥ مَن يُشْرِكْ بِٱللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ ٱللَّهُ عَلَيْهِ ٱلْجَنَّةَ وَمَأْوَىٰهُ ٱلنَّارُ ۖ وَمَا لِلظَّٰلِمِينَ مِنْ أَنصَارٍۢ﴿72﴾
ترجمہ: جو شخص اللہ کے ساتھ شرک کرے گا اللہ اس پر بہشت حرام کر دے گا اور اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں (سورۃ المائدہ،آیت72)
سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
" کیا میں تمہین سب سے برا کبیرہ گناھ نہ بتاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ جملہ تین بار دھرایا- صحابہ کرام رض نے کہا " کیوں نہیں يا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کےساتھ شریک بنانا اور والدین کی نافرمانی۔"
( بخاری، کتاب الشھادت، باب ما قیل شھادۃ الزور: 2654 عن ابی بکرۃ رضی اللہ عنہ)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سگے چچا کی وفات شرک پر ہوئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کے بارے میں پوچھا گیا:
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابوطالب کو بھی کچھ فائدہ پہنچایا کیونکہ وہ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حفاظت کرتا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وجہ سے لوگوں پر غضبناک ہو جاتا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں وہ دوزخ کے اوپر کے حصہ میں ہے اور اگر میں نہ ہوتا یعنی ان کے لئے دعا نہ کرتا تو وہ دوزخ کے سب سے نچلے حصے میں ہوتے۔۔صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 510
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر نبی کر لئے ایک دعا ہوتی ہے جو ضرور قبول کی جاتی ہے تو ہر نبی نے جلدی کی کہ اپنی اس دعا کو مانگ لیا ہے اور میں نے اپنی دعا کو قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لئے سنبھال رکھا ہے اور اگر اللہ نے چاہا تو میری شفاعت میری امت کے ہر اس آدمی کے لئے ہوگی جو اس حال میں مر گیا کہ اس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرایا ہو۔ صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 491
 
Top