• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شرک ظلمِ عظیم ھے

شمولیت
جنوری 10، 2015
پیغامات
9
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
10
◆◆◆بسم اللہ الرحمن الرحیم◆◆◆

◆◆◆السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ◆◆◆

◆◆◆شرک ایک ظلمِ عظیم ھے جس کی معافی نہیں◆◆◆

اللہ قرآن میں فرماتا ھے،

كيا يہ بغير كسي ( پيدا كرنے والے ) كے
خود بخود پيدا ہو گئے ہيں؟ يا يہ خود پيدا كرنے والے ہيں؟
الطور ( 35 ) .

اور اسي لئے جب جبير بن مطعم نے
رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو سورۃ الطور
كي تلاوت كرتے ہوئے سنا اور جب وہ اس آيت پر پہنچے:

{كيا يہ بغير كسي ( پيدا كرنے ) والے كے
خود بخود پيدا ہو گئے ہيں؟
يا يہ خود پيدا كرنے والے ہيں؟
كيا انہوں نے ہى آسمان وزمين كو پيدا كيا ہے؟
بلكہ يہ يقين نہ كرنے والے لوگ ہيں،
يا كيا ان كے پاس تيرے رب كے خزانے ہيں ؟
يا يہ ان خزانوں كے داروغہ ہيں؟}
الطور ( 35 - 37 )

اورجبير اس وقت مشرك ہونے كےباوجود كہنے لگے:
ميرا دل نكل كر اڑنے لگا اور يہ ميرے دل ميں
ايمان كي سب سے پہلى كرن تھى.
اسے امام بخاري رحمہ اللہ تعالى نے كئي
ايك مقام پر بيان كيا ہے.

فرمان بارى تعالى ہے:

{ياد ركھو اللہ ہى كے لئے خاص ہے خالق ہونا
اور حاكم ہونا}
الاعراف ( 54 )

اور ايك مقام پر اس طرح فرمايا:

{آپ كہہ ديجئے كہ وہ كون ہے جو تم كو
آسمان اور زمين سے روزى ديتا ہے
يا وہ كون ہے جو كانوں اور آنكھوں پر پورا
اختيار كرتا ہے اور وہ كون ہے جو زندہ كو
مردہ سے نكالتا ہے اور مردہ كو زندہ سے نكالتا ہے
اور وہ كون ہے جو تمام كاموں كي تدبير كرتا ہے ؟
وہ ضرور يہى كہيں گے كہ اللہ ،
تو ان سے كہيں كہ پھر تم كيوں نہيں ڈرتے}
يونس ( 31 ) .

اور ايك مقام پر فرمايا:

{وہ آسمان سے لے كر زمين تك ہر كام
كي تدبير كرتا ہے پھر وہ اسى كي طرف چڑھ جاتا ہے}
السجدۃ ( 5 ) .

اور ايك مقام پر ارشاد ربانى ہے:

{يہى ہے اللہ تم سب كو پالنے والا
اسى كي سلطنت ہے، اور جن كوتم اللہ
كے سوا پكار رہے ہو وہ تو كھجور كي
گٹھلى كے چھلكے كے بھى مالك نہيں} فاطر ( 13 ).

اللہ تعالى كےسوا كوئي حقيقى معبود نہيں:
اللہ تعالى كا فرمان ہے:

{اور تمہارا معبود ايك ہى ہے اس كے
علاوہ كوئي معبود نہيں وہ رحمن
بھى اور رحيم بھي}
البقرۃ ( 163 ) .

اور ايك دوسرے مقام پر اس طرح فرمايا:

{اللہ تعالى، فرشتے، اور اہل علم اس بات
كي گواہي ديتے ہيں كہ اللہ تعالى كے
سوا كوئي معبود برحق نہيں اور وہ عدل
كو قائم ركھنے والا ہے،
اس غالب اور حكمت والے كے سوا
كوئي عبادت كے لائق نہيں} آل عمران ( 18 )

فرمان بارى تعالى ہے:

{يہ سب اس ليے كہ اللہ ہى حق ہے
اور اس كے سوا جسے بھى يہ پكارتے ہيں
وہ باطل ہے ، بيشك اللہ تعالى بلندى وال
ا اور كبريائى والا ہے}
الحج ( 62 )

{يہ تو سوائے ناموں كے كچھ نہيں جو
تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے ركھ ليے ہيں
اللہ تعالى نے ان كي كوئي دليل نہيں اتارى}
النجم ( 23 ).

اور اللہ تعالى نے يوسف عليہ السلام كے
بارہ ميں فرمايا كہ انہوں نے اپنے قيدى ساتھيوں سے كہا:

{اے ميرے قيد خانے كےساتھيو! كيا متفرق
كئي ايك پروردگا بہتر ہيں ؟
يا ايك اللہ زبردست طاقت ور؟

اس كے سوا تم جن كي پوجا پاٹ كر رہے ہو
وہ سب نام ہى نام ہيں جو تم نے
اور تمہارے باپ دادوں نے خود ہى گھڑ ليے ہيں
اللہ تعالى نے اس كي كوئي دليل نازل نہيں فرمائى}
يوسف ( 40 )

فرمان بارى تعالى ہے:

{اور آپ سے قبل جو نبى بھي ہم نے بھيجا
اس كي طرف يہى وحى كي كہ ميرے
علاوہ كوئي معبود برحق نہيں لھذا
ميرى ہى عبادت كرو}
الانبياء ( 25 )

اور ايك مقام پر فرمايا:

{ہم نے ہر امت ميں رسول بھيجا كہ
لوگو صرف اللہ كي عبادت كرو اور اس كے
سوا تمام معبودوں سے بچو}
النحل ( 36 )

اللہ سبحانہ وتعالى كا فرمان ہے:

{اور اللہ تعالى كے ليے ہى اچھے اچھے
نام ہيں تم اسے انہيں ناموں سے پكارو
اور جو لوگ اس كے ناموں ميں الحاد كرتے ہيں
انہيں چھوڑ دو عنقريب انہيں ان كے اعمال كي
سزا دى جائے گى}
الاعراف ( 180 )

ايك دوسرے مقام پر اللہ تعالى كا فرمان ہے:

{اسي كي بہترين اور اعلى صفت ہے
آسمانوں اور زمين ميں بھى اور وہى غلبے وال
ا اور حكمت والا ہے} الروم ( 27 ) .

فرمان باري تعالى ہے:

{لھذا اگر تم كسي چيز ميں اختلاف كرو
تو اسے اللہ تعالى اور اس كے رسول كي
طرف لوٹاؤ اگر تم اللہ تعالى اوريوم آخرت
پر ايمان ركھتے ہو}
النساء ( 59 ).

فرمان بارى تعالى ہے:

{جو شخص باوجود راہ ہدايت كے
واضح ہو جانے كے بھى رسول صلى اللہ عليہ وسلم
كي مخالفت كرے اور تمام مومنوں كي راہ چھوڑ
كر چلے ہم اسے ادھر ہى متوجہ كرديتے ہيں
جدھر وہ خود متوجہ ہوا اور اسے دوزخ
ميں ڈاليں گے اور پہنچنے والى يہ بہت
برى جگہ ہے}
النساء ( 115 )

اور اللہ تعالى نے ہدايت كے ليے يہ شرط لگائى ہے
كہ ايمان اس طرح كا ہونا چاہئے جس طرح
كا ايمان نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم
كے صحابہ كرام لائے تھےاس كو بيان كرتے ہوئے
اللہ تعالى نے فرمايا:

{اگر وہ اس طرح ايمان لائيں جس طرح
تم ايمان لائے ہو تو پھر وہ ہدايت يافتہ ہيں}
البقرۃ ( 137 ) .

اور اس ميں كوئي شك نہيں كہ اللہ تعالى
كي صفات كو اس كي مخلوق كي صفات كے
ساتھ ملانا اور تشبيہ دينا ايك برائي اور باطل كام ہے.

فرمان بارى تعالى ہے:

{اس كي مثل كوئي نہيں اور وہ سننےوالا ديكھنے والا ہے}
الشورى(11)

فرمان بارى تعالى ہے:

{اور اس كے علم كا احاطہ كر ہى نہيں سكتے}
طہ ( 110 ) .

اللہ تعالى سے ہمارى دعا ہے كہ وہ
ہميں اس ايمان پر ثابت قدم ركھے
اور اسى پر موت دے.

♥♥♥ طالبِِ دعا::: زویا ملک محمدی ♥♥♥
 

اٹیچمنٹس

Top