• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شرک فی الذّات

شمولیت
اکتوبر 24، 2016
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
22
پوائنٹ
35
بسم الله الرحمن الرحیم
الله تعالیٰ پاک ہے لوگوں کے شرک سے جو وہ کرتے ہیں !
امابعد !

شرک فی الذّات


للّٰه تعالیٰ اپنی ذات کے لحاظ سے بالکل یکتا ہے ۔ اس کی نہ کوئی اولاد ہے ،نہ بیوی ، نہ اس کا کوئی ہمسر ہے ۔اللّٰه تعالیٰ فرماتا ہے : ۔
قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ ۝ۚ اَللّٰهُ الصَّمَدُ ۝ۚ لَمْ يَلِدْ ڏ وَلَمْ يُوْلَدْ ۝ۚ وَلَمْ يَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ ۝ۚ

کہہ دو وہ اللہ ایک ہے ۔اللہ بے نیاز ہے ۔نہ اس نے کسی کو جنا اور نہ وہ خود جنا گیا ۔اور نہیں ہے اس کا کوئی ایک ہمسر ۔
(الااخلاص - آیات 1-4)

وَيَجْعَلُوْنَ لِلّٰهِ الْبَنٰتِ سُبْحٰنَهٗ

اور وہ ٹھہراتے ہیں اللہ کے لیے بیٹیاں، وہ (اللہ) پاک ہے اولاد سے ۔
(النحل آیت -57)

وَّاَنَّهٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّلَا وَلَدًا

اور بہت بلند ہے ہمارے رب کی شان، نہیں بنایا اس نے کسی کو بیوی اور نہ اولاد ۔
(الجن-3)

اللّٰه تعالیٰ کی ذات میں کسی کو شریک بنانا کُھلا شرک ہے - لیکن بہت سی قوموں نے اس شرک کا ارتقاب کیا ۔اوتار اور حلول کے عقیدے بھی شرک فی الذات ہی کی قسمیں ہیں ۔
الله تعالیٰ ہمیں ہر قسم کے شرک سے محفوظ فرمائیں اور توحید پر قائم رکھیں
آمین یا رب العالمین
والحمد للہ رب العالمین
 
Top