• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شرک کی طرف لے جانے والے ذرائع جن سے رسول اللہ نے منع کیا ۔

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
شرک کی طرف لے جانے والے وہ قولی اور فعلی ذرائع جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع کیا ۔

٭ ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے الفاظ استعمال کرنے سے منع فرمایا جس میں اللہ اور مخلوق کے درمیان برابری ہو مثلاً : (ماشا ء اللہ وشئت ، ولو لا اللہ و انت ) (جس طرح اللہ چاہے اور تُو چاہے، اگر اللہ اور تُو نہ ہوتا ) اور حکم دیا اس کے بدلے میں یہ الفاظ کہے جائیں
(ماشاء اللہ ثم شئت ) جس طرح اللہ چاہے پھر آپ ۔ (1)

٭۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبروں کی تعظیم میں غلو کرنے سے منع کیا ۔ مثلاً
ان پر قبہ بنانا ،اُن پر روشنی کرنا،اُن کو پختہ کرنا،اور اُن پر لکھنا ۔(2)

٭۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےقبروں کو مسجدیں بنانے اوراُن کے پاس نمازپڑھنے سے منع کیا ہے اگرچہ مسجد نہ ہی بنی ہوئی ہو کیونکہ یہ قبروں کی عبادت کا ذریعہ ہے ۔ (3)

٭۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےطلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت نمازپڑھنے سے منع کیا ہےکیونکہ اس میں اُن لوگوں کی مشابہت ہوتی ہےجو ان اوقات میں سورج کو سجدہ کرتے ہیں ۔ (4)

٭۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عبادت کے ذریعے اللہ کا تقرب حاصل کرنے کی غرض سےتین مسجدوں کے علاوہ کسی بھی جگہ کی طرف سفرکرنے سے منع کیا ہے
وہ تین مساجد مندرجہ ذیل ہیں :
مسجد حرام ،مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)اور مسجد اقصی ۔ (5)

٭۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُس جگہ نذر پوری کرنے سے منع کیا جہاں
پر بت پرستی یا زمانہ جاہلیت کے میلوں میں سے کوئی میلہ لگتا ہو ۔(6)

٭۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی شان میں غلو کرنے سے منع فرمایا
فرمایا : (میری شان میں غلو نہ کرناجس طرح نصاری نے ابن مریم (علیہ السلام)
کی شان میں غلو کیا میں صرف اللہ کا بندہ اور رسول ہوں ) (7) اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
(مدد مجھ سے نہ مانگی جائے بلکہ مدد صرف اللہ تعالٰی سے مانگی جائے) ۔

٭۔ نیک لوگوں کی مدح میں غلو سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع کیا( اس سے مراد یہ ہے کہ ا ُن کو اُن کے مرتبے سے بڑھ کر وہ مقام دینا جو صرف اللہ تعالٰی ہی کے لائق ہے ۔
مثلاً مصائب میں اُن سے مدد مانگنا ان کی قبروں کا طواف کرنا،ان کی مٹی سے تبرک حاصل کرنااور اُن کی قبروں پر جانور ذبح کرنا اور اُن سے مدد مانگنا ۔) (8)

٭۔ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جاندارکی ہر قسم کی تصویر سے منع کیا ہے اور ایساکرنے والے کو سخت ڈانٹ پلائی ہے اور اس کو مٹانے اور تبدیل کرنے کا حکم دیا … خصوصاً جس وقت تصویر کو
دیوار،سڑک یا میدان میں لگا کر اس کی تعظیم کی جائے کیونکہ یہ جاہل اور گمراہ لوگوں کے شرک کا باعث بنیں گی اگرچہ کچھ عرصہ کے بعد ہی ہو ۔ (9)
۔۔۔

1 ۔ الراوي: حذيفة بن اليمان رضی اللہ عنہ المحدث: الألباني - المصدر: السلسلة الصحيحة - الصفحة أو الرقم: 137
خلاصة حكم المحدث: إسناده صحيح


2 ۔ صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 2239 الراوي: جابر بن عبد الله رضی اللہ عنہ

3 ۔ الراوي: أبو عبيدة بن الجراح المحدث: الهيثمي - المصدر: مجمع الزوائد - الصفحة أو الرقم: 2/31
خلاصة حكم المحدث: رجاله ثقات‏

4 ۔ الراوي: عبدالله بن عمر المحدث: البخاري - المصدر: صحيح البخاري - الصفحة أو الرقم:582
خلاصة حكم المحدث: [صحيح]

5 ۔ لراوي: أبو هريرة المحدث: البخاري - المصدر: صحيح البخاري - الصفحة أو الرقم: 1189
خلاصة حكم المحدث: [صحيح]

6 ۔ الراوي: ميمونة بنت كردم المحدث: الألباني - المصدر: صحيح أبي داود - الصفحة أو الرقم: 3314
خلاصة حكم المحدث: صحيح

7 ۔ الراوي: عمر بن الخطاب المحدث: البخاري - المصدر: صحيح البخاري - الصفحة أو الرقم: 3445
خلاصة حكم المحدث: [صحيح]


8 ۔ الراوي: عطاءبن ابی رباح المحدث: البخاري - المصدر: صحيح البخاري - الصفحة أو الرقم: 4920
خلاصة حكم المحدث: [صحيح]

9 ۔ الراوي: عائشة المحدث: البخاري - المصدر: صحيح البخاري - الصفحة أو الرقم: 5181
ایضاً (صحیح بخاری کتاب التفسیر ۔ تفسیر سورة نوح)
 
Top