• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ پر الزامات کی حقیقت

شمولیت
دسمبر 01، 2013
پیغامات
63
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
43
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ پر اہل بدعت اکثر توحید اسماء والصفات کے متعلق اعتراضات کرتے ہیں کہ امام ابن تیمیہ مجسمی تھے اور وہ اللہ تعالیٰ کے لیئے جہت اور جسم کے قائل تھے۔ اس سلسلہ میں مجھے فیس بک پر ایک بلاگ کے حوالے سے کچھ مواد ملا ہے جس میں امام ابن تیمیہ پر اعتراضات کیئے گئے ہیں۔ ان کا مفصل جواب درکار ہے۔اس پوسٹ کا کچھ حصہ یہاں نقل کر رہا ہوں کیونکہ مضمون کافی طویل ہے اس لیئے صرف الزامات والا حصہ پیش کیا جاتاہے:






 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
السلام و علیکم و رحمت الله -

شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی الله کی ذات اور کیفیت کے بارے میں بیان اور الزامات پرتو کوئی اہل علم ہی تبصرہ کر سکتا ہے - البتہ الله کی ذات اور اس کی عرش پر کیفیت کے حوالے سے متعلق ہر دور میں بہت سے علماء اور گروہ افراط و تفریط کا شکار ہوے -

بہتر یہی ہے کہ ہم اس معاملے میں قرآن و احادیث نبوی سے رہنمائی حاصل کریں - الله و تبارک اعلیٰ کا ارشاد پاک ہے -

هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ مِنْهُ آيَاتٌ مُحْكَمَاتٌ هُنَّ أُمُّ الْكِتَابِ وَأُخَرُ مُتَشَابِهَاتٌ ۖ فَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ وَابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ ۗ وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُ إِلَّا اللَّهُ ۗ وَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ يَقُولُونَ آمَنَّا بِهِ كُلٌّ مِنْ عِنْدِ رَبِّنَا ۗ وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّا أُولُو الْأَلْبَابِ سوره آل عمران ٧
وہی ہے جس نے تجھ پر کتاب اتاری اس میں بعض آیتیں محکم ہیں (جن کے معنیٰ واضح ہیں) وہ کتاب کی اصل ہیں اور دوسری مشابہ ہیں (جن کے معنیٰ معلوم یا معین نہیں) سو جن لوگو ں کے دل ٹیڑھے ہیں وہ گمراہی پھیلانے کی غرض سے اور مطلب معلوم کرنے کی غرض سے متشابہات کے پیچھے لگتے ہیں اور حالانکہ ان کا مطلب سوائے الله کے اور کوئی نہیں جانتا اور مضبوط علم والے کہتے ہیں ہمارا ان چیزوں پر ایمان ہے یہ سب ہمارے رب کی طرف سے ہیں اور نصیحت وہی لوگ مانتے ہیں جو عقلمند ہیں-


الله ہم مسلمانوں کو اپنی سیدھی راہ کی جانب گامزن رکھے (آمین)-
 
شمولیت
دسمبر 01، 2013
پیغامات
63
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
43
خضر حیات آپ نے جو للنک دیا ہے وہ اس مضمون میں موجود صرف ایک الزام کا رد کرتاہے۔ باقی الزامات اور جرح کا جواب بھ اگر ہو سکے تو مہیا کر دیں۔ اس کے علاوہ تشبیہ و تمثیل اور تجسیم باری تعالیٰ پر امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا صحیح موقف بھی بیان کر دیں۔
جزاک اللہ خیرا
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
خضر حیات آپ نے جو للنک دیا ہے وہ اس مضمون میں موجود صرف ایک الزام کا رد کرتاہے۔ باقی الزامات اور جرح کا جواب بھ اگر ہو سکے تو مہیا کر دیں۔ اس کے علاوہ تشبیہ و تمثیل اور تجسیم باری تعالیٰ پر امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا صحیح موقف بھی بیان کر دیں۔
جزاک اللہ خیرا
ابن تیمیہ ’’ تشبیہ ‘‘ ’’ تمثیل ‘‘ ’’ تجسیم ‘‘ ان تینوں الزامات سے بری ہیں ۔ میرے محدود علم کے مطابق ابن تیمیہ نے ایسی کوئی بات نہیں کی ۔
وہ نصوص صفات کو اس کے حقیقی معنی پر ہی محمول کرتے ہیں نہ تأویل کرتے ہیں اور نہ ہی تشبیہ و تمثیل کے مرتکب ہیں ۔ واللہ اعلم ۔
صفات کے بارے میں اہل سنت کا موقف جاننے کے لیے آپ درج ذیل موضوعات کا مطالعہ کرسکتے ہیں :
http://forum.mohaddis.com/threads/عقائد-میں-تأویل-،-تفویض-،-اہل-سنت-کا-موقف.17913/
http://forum.mohaddis.com/threads/کیا-صفاتِ-الٰہیہ-میں-ائمہ-اربعہ-’مفوضہ‘-ہیں؟.596/
 
شمولیت
دسمبر 01، 2013
پیغامات
63
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
43
اگر کوئی بھائی ان اعتراضات کا جواب امام ابن تیمیہ کی کتب سے فراہم کر دے تو مفید رہے گا۔
 
شمولیت
دسمبر 01، 2013
پیغامات
63
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
43
رضا میاں بھائی میں عربی سے ناواقف ہوں اس لیئے یہاں اردو فورم پر سوال کیا ہے ورنہ عربی فورمز پر کافی مواد موجود ہے۔ اگر کوئی بھائی عربی عبارات کے ساتھ ان کا ترجمہ پیش کر دے تو کچھ سمجھ آ سکے گا۔
 
Top