• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم﷾سے ملاقات

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
رشد: آپ کی زندگی میں ان کی وجہ سے آپ کے کام میں کوئی خلل واقع ہوا؟
شیخ: نہیں! ایسی کوئی بات نہیں ہے بلکہ تعلیمی امور میں انہوں نے میرے ساتھ بہت زیادہ تعاون کیا،کیونکہ اگر میں تعلیمی مصروفیات کی بنیاد پر رات کے دو بجے بھی گھر آتا تھا تو بھی انہوں نے کبھی شکایت نہیں کی۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
رشد: آپ کے خاندان میں آپ سے پہلے بھی کوئی عالم یا قاری موجود تھا؟
شیخ: مجھ سے پہلے ہمارے خاندان میں قاری تو کوئی موجود نہیں تھا البتہ میرے تایااور ایک ماموں امرتسر میں پانچ یا چھ سال مدرسے میں پڑھتے رہے ہیں۔ حافظ ابراہیم کمیرپوری ان کے کلاس فیلو تھے۔ لیکن تایا جی بعد میں اپنی تجارت میں مشغول ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ میرے ایک ماموں بھی امرتسر میں تین چار سال مدرسہ میں پڑھتے رہے لیکن کسی نے بھی مستقل طور پر اس لائن کو اختیارنہیں کیا۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
رشد:آپ کے کتنے بیٹے اور بیٹیاں ہیں؟
شیخ: میرے چار بیٹے جبکہ دو بیٹیاں ہیں۔ میری بڑی بیٹی میٹرک تعلیم اور درس نظامی کی فارغ ہے۔اس کی شادی قاری سیف اللہ کے بیٹے احمد حسن کے ساتھ ہوئی۔ اس کے بعد چھوٹا بیٹا عمر جسے دینی تعلیم کی طرف لگایا، لیکن وہ اس طرف چل نہ سکا۔اب وہ سناروں کا کام کرتاہے۔اس سے چھوٹا بیٹا ابوبکر ہے۔ اس نے مڈل تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد حفظ کیا، تجوید پڑھی اور درس نظامی کیاہے۔ کچھ عرصہ قبل جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ سے فارغ ہوکر آیا ہے اس وقت وہ سبعہ کررہا ہے اور میرے ساتھ پڑھا بھی رہا ہے۔
اس سے چھوٹا اویس ہے اس نے بھی پہلے مڈل کیا، پھر حفظ کے بعد تجوید پڑھی۔ اس وقت وہ ستیانہ بنگلہ میں تیسری کلاس میں پڑھ رہا ہے۔ چوتھا بیٹا اس وقت میٹرک کرچکاہے اور اب کسی کالج میں کوئی ٹیکنیکل کورس کررہا ہے۔ سب سے چھوٹی بیٹی نے اس دفعہ نویں کلاس کا امتحان دیا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
رشد: عمومی طور پر جو لوگ امت کو سنوارنے کا کام کرتے ہیں وہ بعض دفعہ اپنی اولاد پر توجہ کم دے پاتے ہیں۔ آپ کے ساتھ کوئی ایسا مسئلہ تو نہیں پیش آیا؟
شیخ: شروع شروع میں عدم توجہی رہی ہے، لیکن اب میں اپنی اولاد کاپورا پورا خیال رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ شروع شروع میں، میں سات بجے پیدل چل کر مدرسہ میں پہنچ جاتا تھا۔ عربی کی کتابیں، تجوید کی کتابیں اور سبعہ میں خود اکیلا پڑھاتا رہا ہوں پھر تین چار سال بعد جاکر میں نے عربی کا معاون رکھا تھا۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
رشد:جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ اور سعودیہ میں آپ کی تعلیمی قابلیت کیسی تھی؟
شیخ:میری تعلیمی حالت درمیانی تھی اور اس کی بھی ایک خاص وجہ تھی جسے حادثے کا نام دیا جاسکتا ہے وہ یہ کہ جب میں شیخ مرصفی﷫ سے پہلے سال پڑھنا شرو ع کیا تو ایک رات شیخ عبدالرافع اور شیخ جعد ان سے ملنے کے لیے آئے۔ اصل میں شیخ مرصفی﷫ کے بیٹے کا چھوٹا ساایکسیڈنٹ ہوا تھا ۔دونوں شیوخ اسی وجہ سے شیخ مرصفی﷫ کوملنے آئے تھے۔ شیخ مرصفی﷫ اسی وقت مجھے کہنے لگے: ’لک موت‘ پھر مجھ سے پوچھا کہ شیوخ کے پوچھنے پر تم انہیں کیا بتاؤ گے کہ ادھر بچے کا پتہ لینے آئے ہو یا مجھ سے پڑھتے ہو۔ میں نے کہا: میں تو سچ بولوں گا کہ آپ سے پڑھتا ہوں۔ شیخ مرصفی﷫ اندر کسی کام سے گئے تو شیخ عبدالرافع نے مجھ سے پوچھا کیا آپ شیخ صاحب سے پڑھتے ہیں؟ میں نے اثبات میں جواب دیا۔پھر تین سال ان شیوخ نے جتنا مجھے تنگ کیا وہ قابل بیان نہیں ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
رشد: اس کی کوئی خاص وجہ؟
شیخ: اس کی وجہ شیخ مرصفی﷫ کے ساتھ حسد تھا۔ شیخ عبدالرازق کاشیخ مرصفی﷫ کے ساتھ بہت زیادہ پیارتھا جبکہ عبدالرافع رضوان، شیخ سیبویہ سالم المحیصن اور شیخ جادو، شیخ مرصفی﷫ کے ساتھ بہت حسد رکھتے تھے اور اس کی وجہ شیخ مرصفی﷫ کی قابلیت تھی۔ ان کی بات میں بہت وزن ہوتا تھا۔اس کے بعد امتحانوں میں بھی وہ میرے نمبر عمداً کم لگاتے تھے۔ وہ لڑکے جوشاطبی میرے سے پڑھتے تھے، ان کے نمبر مجھ سے زیادہ ہوتے تھے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
رشد: دوران ِتعلیم کس کھیل کا شوق تھا؟
شیخ: شروع سے لے کر آج تک میں کسی کھیل کی جانب راغب نہیں ہوا۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
رشد: آپ کے والدین حیات ہیں؟
شیخ: نہیں! میرے والدین وفات پاچکے ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
رشد: آپ کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
شیخ: جو پڑھا ہے اور پڑھایا ہے اللہ تعالیٰ اسے قبول کرلے اور خاتمہ ایمان پر ہو۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
رشد: آپ کے بھائی کتنے ہیں؟
شیخ: ہم کل چھ بھائی ہیں اور میرا نمبر دوسرا ہے۔
 
Top