• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم﷾سے ملاقات

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
رشد: آپ کی بہنیں کتنی ہیں؟
شیخ: میری تین بہنیں ہیں جوکہ شادی شدہ ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
رشد: دوران تعلیم کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑا؟
شیخ: دوران تعلیم میں کافی بیماررہاہوں۔اس سلسلے میں ایک واقعہ سناتا ہوں۔
میں جب جامعہ اِسلامیہ گوجرانوالہ میں تھا۔ ایک دن ہم کچھ دوست مل کر کینو کھا رہے تھے۔لڑکے عموماً چونکہ مجلس میں مذاق وغیرہ کرتے رہتے ہیں۔اسی طرح کسی لڑکے نے مذاق کیا تو ہم ہنسنا شروع ہوگئے۔اسی دوران مجھے ہچکی لگ گئی جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی اور اس کی وجہ سے میرے سینے میں درد بھی شروع ہوگیا حتیٰ کہ اگلے دن منہ سے خون آنا بھی شروع ہوگیا۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
ا س کے علاوہ حفظ کے دوران میں کافی بیمار رہا۔گردے میں تکلیف بھی شروع ہوئی تھی۔ اس وقت میں جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ میں تھا۔ڈاکٹر نے کہا کہ یہ چھ سات ماہ مکمل آرام کرے ، دوائی کھائے اس کے بعد یہاں آسکتا ہے،لیکن مجھے چین نہیں آرہا تھا۔میں پندرہ بیس دن بعد والدہ کے روکنے کے باوجود بضد ہوکر مدرسہ پہنچ گیا۔ادھر جاکر مولانا ابوالبرکات﷫ کو بتایا تو انہوں نے کہا کہ تم پھر اس طرح کرو کہ صبح کی سنتوں اور نماز کے دوران ۴۱ مرتبہ الحمدشریف اور ۴۱ مرتبہ درود شریف پڑھا کرو۔ میں یہ وظیفہ کرتا رہا یہاں تک اللہ تعالیٰ نے مجھے مکمل شفا دے دی۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
رشد: بھائیوں کے نام ترتیب وار بتائیں؟
شیخ: محمد یونس، ادریس عاصم، سعید احمد، خالد محمود، طاہر محمود اور شاہد محمود
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
رشد: آپ کے اَساتذہ کے ساتھ کیسے تعلقات تھے؟
شیخ: اَساتذہ کے ساتھ میں بہت قرابت رکھتا تھا۔ میں اس سلسلے میں ایک واقعہ گوش گزارکرتا ہوں۔
جب میں مدینہ یونیورسٹی میں پڑھتا تھا تو شیخ مرصفی﷫ جب ہمیں پڑھانے آتے تو ساتھ برگر ٹائپ ایک چیز جسے ادھر’سمولی‘ کہا جاتا ہے،لے کر آتے اور پیریڈ کے بعد جب وقفہ ہوتا تو وہ اس کے ساتھ ناشتہ کرتے۔ ایک دن انہوں نے مجھے بلایا اور آدھا ریال دے کر کہا کہ چائے لے کر آؤ۔ میں کینٹین کے گلاس ہی میں چائے لے کر حاضر ہوگیا۔ شیخ مرصفی﷫ نے آدھی سمولی توڑ کر مجھے دی کہ آپ کھالیں۔اس کا ذائقہ عجیب سا ہونے کی وجہ سے میں نے اسے بڑی مشکل سے کھایا ۔ دوسرے دن پھر ایسا ہی ہوا۔شیخ مرصفی﷫ نے مجھے آدھا ریال چائے لانے کے لیے دیا۔میں جب کینٹین کے گلاس میں چائے ڈال کر جانے لگا تو کینٹین والامجھے بلاکرکہنے لگا کہ یہ گلاس ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ میں نے کہاکہ استاد جی کے لیے ہے تو اس نے کہا کہ آج تو لے جاؤ، لیکن کل سے یہ نہیں ملے گا۔میں اسی دن بازار گیا اور تین ریال کا ایک بڑا خوبصورت گلاس اور ایک چمچی خریدی۔شیخ مرصفی﷫نے جب اگلے دن مجھے بلایا تو میں نے اس گلاس میں چائے پیش کردی۔ شیخ مرصفی﷫ نے پوچھا یہ کیا ہے؟ میں نے سارا ماجرا سنایا کہ کینٹین والے نے گلاس لے جانے سے منع کیا تھا۔لہٰذا میں اپنا گلاس لے کر آگیا۔ شیخ مرصفی ﷫ بہت خوش ہوئے اور مجھے دعا دی۔ ’’فتح اﷲ علیک فتوح العارفین‘‘
پھر انہوں نے مجھ سے کہا کہ تم ادھر سے فارغ ہوجاؤ تو یہ گلاس مجھے دے کر جانا۔پھر میں آتی دفعہ وہ گلاس اور چمچ شیخ کو دے کر آیاتھا۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
رشد: آپ کا پسندیدہ کھانا کون سا ہے؟
شیخ: کھانا کوئی خاص تونہیں البتہ میٹھی چیز زیادہ پسند ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
رشد: آپ کے وہ کون سے شاگر دہیں جو آپ کے زیادہ قریب ہیں؟
شیخ: میرا توسارے شاگردوں کے ساتھ ہی بہت اچھا تعلق ہے البتہ کچھ شاگرد زیادہ قریب ہیں۔ ان میں قاری نجم الصبیح ، عبدالباسط منشاوی ، قاری ابوبکر عثمانی وغیرہ۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
رشد: سبعہ احرف کی تعداد معین ہے یااس سے مراد تعدد ہے؟
شیخ: سبعہ احرف سے مراد عدد معین ہے۔
رشد: آ پ کے نزدیک پھر عدد سے مراد سبعہ وجوہ ہے یا سبعہ لغات؟
شیخ: سبعہ وجوہ۔ میں نے تو کہا ہے کہ ’’أوجہ مقروء ۃ مختلفۃ لا تزید عن سبعۃ‘‘کچھ لغات ایسی ہیں جنہیں اب قراء ات ہی کہا جاتا ہے۔ فتحہ اور امالہ وغیرہ جیسی جو لغات، لیکن اب ہم انہیں قراء ات ہی کہیں گے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
رشد: ثبوت قراء ات کے لیے جو تین شرطیں مقرر ہیں کیا ان تینوں کا پایا جانا ضروری ہے؟
شیخ: اصل تو تواتر ہے جبکہ باقی شرطیں ضروری نہیں، اصل اساس یہ ہے کہ ’’وصح إسناداً ھوالقرآن‘‘ صحیح اسناد ہی تواتر ہے۔ اور ایسا تواتر جس میں قطعیت پائی جائے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
رشد: حضرت عثمان﷜ نے اختلاف قراء ات کو ختم کیا تھا یا کسی اور چیز کو؟
شیخ: حضرت عثمان﷜ نے قراء ات کوختم نہیں کیا ۔ قراء ات کو تو رسول اللہﷺبھی ختم نہیں کرسکتے، کیونکہ یہ اللہ نے نازل کی ہیں۔
 
Top