• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ عبدالمعید مدنی (علی گڑھ) کی چار کتابیں منظر عام پر.

ج انصاری

مبتدی
شمولیت
دسمبر 11، 2011
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
194
پوائنٹ
16
ہندوستان کے معروف سلفی مفکر اور وسیع المطالعہ عالم دین شیخ عبدالمعید مدنی حفظہ اللہ کی چار اہم کتابیں منظر عام پر آگئی ہیں.
١- تحریکی رجحان :- یہ کتاب جماعت اسلامی کی بنیادی کمزوریوں کی نشاندہی کرتی ہے، سلفی اور تحریکی رجحانات کے فرق کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی اور دینی نقطہ نظر کے درمیان عدم توازن اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے باطل افکار وخیالات اور اٹھا پٹک پر بھی تبصرہ کرتی ہے. (صفحات : ٦٤ ہیں)
2- تصوف دین یا بے دینی؟ - تزکیہ و تربیت کے عمل سے ہٹ کر طریقت کی راہ اپنانا اور اسے شریعت کا مد مقابل بنانا ایک نیا دین ایجاد کرنا ہے. طریقت ایک بدبختی ہے، اور شریعت کے مد مقابل نیا دین جاری کرنا ہے. مقاصد تصوف، تصوف کا موضوع اور طریقہ کار، تصوف بے ضابطگی کا شاہکار، تصوف کے ہمہ جہتی سعی اثرات جیسے موضوعات پر تمہیدی طور پر گفتگو کی گئی ہے.
(صفحات : ٤٨ ہیں)
٣- بانی بریلویت احمد رضا خاں کے نعتیہ مجموعہ "حدائق بخشش " ایک جائزہ. (صفحات : ١2٠ ہیں )
بریلوی فاضل کی اٹھکھیلیوں، لن ترانیوں اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں غلو کے کرشمے پر تبصرہ کیا گیا ہے. لائق مطالعہ کتاب ہے.
٤- علما کے امتیازی اوصاف : علما کے امتیازی اوصاف و خصائص پر ایک بہترین علمی کتاب. صفحات : ١2٨ ہیں.
 

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
١- تحریکی رجحان :- یہ کتاب جماعت اسلامی کی بنیادی کمزوریوں کی نشاندہی کرتی ہے، سلفی اور تحریکی رجحانات کے فرق کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی اور دینی نقطہ نظر کے درمیان عدم توازن اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے باطل افکار وخیالات اور اٹھا پٹک پر بھی تبصرہ کرتی ہے. (صفحات : ٦٤ ہیں)
الحمد للّٰہ میں نے یہ کتاب پڑھی ہے، جماعت اسلامی کی حقیقت کو واضح کرنے والی بہترین کتاب ہے ، اللّٰہ تعالیٰ جزائے خیر دے محترم شیخ عبدالمعید مدنی حفظہ اللہ کو۔ جماعت اسلامی کی بڑی بڑی غلطیوں پر بہترین طریقے سے روشنی ڈالی ہے۔ جماعت اسلامی کو سمجھنے کے لئے اس کتاب کا مطالعہ بہت زیادہ مفید ہوگا۔
 
Top