• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ عبد اللہ شہزاد حادثے کا شکار ہوگئے

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
ہمارے انتہائی پیارے بهائی اور دوست محمد عبد اللہ شہزاد حناکیہ ( ریاض روڈ پر ایک جگہ ) کے قریب ایک حادثے میں وفات پاگئے ہیں ، انا للہ وانا الیہ راجعون . اللہ تعالٰی انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
شیخ احسان الہی ظہیر ، فاضل جامعہ رحمانیہ ، متعلم جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ​
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
عبداللہ شہزاد رحمہ اللہ کا تعلق حسین خانوالا پتوکی سے تھا جامعہ رحمانیہ میں مجھ سے دو سال پچھلی کلاس میں تھے دوسال یہاں پڑھے پھر ستیانہ بنگلہ داخل ہوئے وہاں سے مدینہ یونیورسٹی داخلہ ہوا .ان کی شادی شیخ عبدالحلیم نے اپنی بیٹی سے کی .ماجستیر کے طالب علم تھے آج اپنی بیوی بچوں کو الریاض چھوڑ کر واپس مدینہ یونیورسٹی جارہے تھے سو کلو میٹر مدینہ نبوی سے پہلے موٹر وے پر گاڑی نیند کے غلبہ کی وجہ سے روکی باہر نکلےتو پولیس والوں نے کہا کہ یہاں گاڑی کھڑی نہ کریں .ابھی وہاں کھڑے ہی تھےکہ ایک تیز رفتار گاڑی ان کو آلگی اور عبداللہ شہزاد اللہ رحلت فرماگئے ۔
ابھی کنفرم نہیں کہ جنازہ اور کہاں ہونا ہے .
مرحوم محنتی اور نیک انسان تھے.
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
اس حادثے پر ہمارے ساتھیوں نے جن تاثرات کا اظہار کیا ، انہیں یہاں ترتیب وار نقل کرتا ہوں ، تاکہ محفوظ رہ جائیں ۔
’ کیا اخلاق تھا عبداللہ بھائی کا کمال کی شرافت ۔اللہ درجات بلند فرمائے ۔‘
حافظ جاوید ، فاضل جامعہ رحمانیہ ، متعلم جامعہ اسلامیہ ، معہد اللغۃ​
’ آج صبح ہی ایک انڈین طالبعلم جو ان کے ساتھ پڑھتے ہیں ، ان کا تذکرہ خیر کر رہے تھے ، کہ وہ بہت ہی نائس آدمی ہیں ‘
عمر فاروق، جامعہ اسلامیہ​
’ تاریخ نے ایک بار پھر خود کو دہرایا ، رضوان ( رحمہ اللہ ) کے بعد اب عبد اللہ شہزاد (رحمہ اللہ) ۔ ‘
ضیاء اللہ علیم ، جامعہ اسلامیہ​
’پچھلے سال تقریبا انہی دنوں کی بات ہے۔
گزر گئے ہیں اہل درد رہ گئی ہے یاد انکی
وفا کا درس جب ہوگا ان کے ذکر سے ہوگا‘
شیخ ارشاد الحسن ابرار​
’ بارہ اپریل کو رضوان بھائی کا واقعہ پیش آیا۔20 اپریل کو جنازہ تها۔ ‘
حافظ عبد الوحید
’وہ تو چلے گئے ...ھمارے لئے سبق چھوڑ گئے ...انسان کتنا بے بس ھے.
اللہ تعالی سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔‘
شیخ عبد الوکیل فہیم​
ما رايت فيه الا حب الخير والحرص عليه ، اللهم تقبل شهاداتنا في حق اخينا ۔ ‘
شیخ زید حارث​
’ عبدالله شهزاد بهائى ... رحمه الله ... كى تقريب وليمة كا اهتمام كم و بيش 7 سال قبل وحدة ثانية ميں هم دوستوں نے أحمد صديق بهائى كى قيادت مين كيا تها ... دعوت عام تهى ... مطعم مدني سے كهانا بنوايا تها اور أفراد كى كثرت كے پیش نظر فورى اور انتظام كرنا پڑا ... متقي اور شفاف انسان تهے ... زهد و ورع اور قول سديد كا مظهر تهے ... رحمه الله رحمة واسعة ۔
غالبا چند سال قبل انكے بيٹے كو دل كا بهى مسئلة تها اس بابت كافى پرشان تهے ... د. عادل الخديدي نے بهى انكى مدير الجامعة كے نام طلب پہ شفاعتى الفاظ لكهے تهے .... بعدازاں رياض كے ملٹری هسپتال سے انکے لخت جگر كا علاج هوا ..... رحم الله أخينا ۔
انكا مسكراتا چہرہ ... نماز ميں صف أول كى حرص ... حصول علم كا جذبہ ... وحدة ثانية مين عبدالله عارف بهائى كے سامنے والے کمرے میں سکونت پذیر تهے .... سارى ياديں عود كر آئى هيں۔
وه جامعة میں 9 سال پیشتر قبول هوئے تهے ... غالبا طارق بهائى اور رياست خان اور عبدالله عارف بهائى والا دفعۃ تها ۔‘
شیخ عثمان احمد ، فاضل جامعہ اسلامیہ​
’پچھلے سال میں ایک دوست کے ساتھ مستشفی جارہا تھا، ابن باز مسجد کے قریب پہنچے تو پیچھے سے ہارن کی آواز سنائی دی، مینے پیچھے مڑ کر کر دیکھا تو عبداللہ شہزاد بھائی ہمیں گاڑی میں بیٹھنے کا اشارہ کررہے تھے کہ گرمی میں آپ اتنی دور کیسے جائیں گے میں آپ لوگوں کو مستشفی چھوڑ دیتا ہوں، اور پھر اترتے وقت کہنے لگے کہ آپ لوگ دوائی لیکر آجائیں، گرمی بہت ہے اور میں آپ لوگوں کو واپس کمرے تک چھوڑ آؤں گا، اللہ تعالٰی ہمارے عبداللہ شہزاد بھائی کی مغفرت فرمائے۔ ‘
ذبيح الله عبدالرشید​
إنا لله وإنا إليه راجعون اللهم اغفرله وارحمه اللهم يسر حسابه وثقل بالحسنات ميزانه وثبت على الصّراط أقدامه وأسكنه في أعلى الجنات بجوار حبيبك ومصطفاك صلّى الله عليه وسلم اللهم اجعله من الذين سعدوا في الجنة.خالدين فيها ما دامت السموات والأرض ،اللهم لأ نزكيه عليك ولكنا نحسبه انه آمن وعمل صالحا فاجعل له جنتين ذواتي أفنان بحق قولك ولمن خاف مقام ربه جنتان ۔ ‘
متعددلوگوں نے یہ دعائیہ کلمات ارسال کیے ۔​

إنا لله وإنا إليه راجعون.
الآن رأيت الواتس وصدمت بهذا الخبر المؤلم.
أسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يرحمه ويغفر له ويرزق أهله الصبر والسلوان.
كان نعم الرجل، حريصا على الخير، حريصا على العلم، قليل الكلام، دائم الابتسامة؛ لي معه ذكريات طيبة في أيام السكن في الوحدة الثانية.اللهم إنا نستودعه في جوارك ورحمتك

.‘
شیخ فراز الحق​

إنا لله وإنا إليه راجعون
خبرمؤلم جدا
كان رحمه الله من أحسن طلبة الجامعة خلقا وسمتا وتقى وورعا ما رأيت فيه شرا قط كأن شيم الأخلاق الحسنة كلها اجتمعت فيه؛ فرحمه الله رحمة واسعة وأدخله الفردوس الأعلى وتقبل شهادته في سبيله؛ فإن من خرج يطلب العلم فهو في سبيل الله.
وألهم أهله الصبر والسلوان وكان الله لهم.
اللهم آمين.

شیخ شاہد اقبال​
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
’ عبداللہ شہزاد بھائی کا تعلق میرے ضلع قصور سے تھا اور انتہائی درویش اور شریف النفس انسان تھے۔۔۔ اللہ تعالی انکے درجات بلند کرے ۔ ‘
عبد الوہاب سلیم ، جامعہ اسلامیہ​
’إنا لله وإنا إليه راجعون ،إن لله ما أخذ وله ما اعطى وكل شيء عنده باجل مسمى۔
بہت ہی پیارے انسان تھے ، اللہ بخشش و مغفرت فرمائے آمین ثم آمین ۔ ‘
راجا عمیر ، جامعہ اسلامیہ​
’محترم شیخ عبدالحلیم حفظہ اللہ کے داماد عبداللہ شہزاد متعلم جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ ایک حادثے مٰں جاں بحق ہو گئے ؛ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ یہ بے حد الم ناک اور قلق آمیز سانحہ ہے ۔ دعا ہے رب کریم موحوم کی کامل مغفرت فرمائے ؛ جنت الفردوس میں بلند مقام عطا کرے اور شیخ محترم سمیت تمام اہل خاندان کو صبر جمیل کی توفیق سے نوازے آمین ۔‘
طاہر اسلام عسکری​
’انا للہ و انا الیہ راجعون ؛ بے حد الم ناک اور قلق آمیز حادثہ ہے ؛ رب کریم موحوم کی کامل مغفرت فرمائے ؛ جنت الفردوس میں بلند مقام عطا کرے اورشیخ عبدالحلیم سمیت تمام اہل خاندان کو صبر جمیل کی توفیق سے نوازے آمین ۔‘
ڈاکٹر حمزہ مدنی ، استاد جامعہ رحمانیہ​
’ مدینہ یونیورسٹی کے مرحلہ ایم فل کے طالب علم, نہایت شریفُ الطبع, کم گو، نیک کاموں میں سبقت لے جانے میں کوشاں رہنے والے ۔‘
شیخ ہاشم یزمانی​
’مدینہ منورہ میں اکثر ملاقات عبداللہ شھزاد بھائی مسجد نبوی کی لائبریری میں ہوئی ۔جب بھی کوئی کتاب نہ ملتی ان سے کہتے وہ مجھے مکتبہ مسجد نبوی سے ڈھونڈ کر دیتے ۔ اللہ تعالٰی ان کی آخرت کی منزلیں آسان کرے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔‘
حافظ مجاہد نذیر​
مدینہ یونیورسٹی کے ہمارے سینئر ساتھی اور پیارے بهائی محمد عبد اللہ شہزاد ۔۔۔ زہد و تقوی سے مزین، صف اول کے نمازی اور محنتی طلاب میں شمار کئے جاتے تھے۔ مزاج کے نہایت شریف الطبع اور اچھے اخلاق کے مالک تھے۔ موصوف شیخ عبدالحلیم حفظہ اللہ (الریاض) کے داماد تھے۔​
قاری سلمان محمود​
 
Last edited:

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
إنا لله وإنا إليه راجعون
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
عبداللہ شہزاد بھائی سے میری پہلی ملاقات قاری عبدالباسط (حائل) کے توسط سے مسجد نبوی میں باب الھجرہ کے پاس ہوئی تھی۔میں اور قاری صاحب گفتگو میں محو تھے تو اچانک ایک ہنستا مسکراتا مکھڑا ،میانہ قد، آنکھوں پر گلاسز، صاف شفاف ثوب( جبہ ) اور سر پر شماغ زیب تن کیے ہوئے تھے ۔ اور آتے ہی کہتے ہیں کہ قاری صاحب اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے آپ سے ملاقات کر کے دل باغ باغ ہو گیا ہے ۔ کچھ وقت باتیں کر کے اور دوبارہ ملاقات کا وقت طے کرکے وہ اپنے کام کے لیے چل نکلے ۔
بعد ازاں قاری عبدالباسط صاحب مجھے کہتے ہیں کہ ان سے میرے بڑے گہرے مراسم قائم ہیں اور میرے بڑے اچھے دوست اور خلیق ہیں ۔
وقت پر لگا کر آڑتا رہا پھر ان سے گاہے بگاہےملاقاتیں ہوتی رہیں واقعی موصوف انتہائی خوش اخلاق ، خاموش الطبع ، صوم والصلاہ کے پابند ، نیکی کے پارسا ، پہلی صف کا اہتمام کرنے والے ،مصیبت زدوں کے کام آنے والے ،مطالعہ کے خوگراور سلف صالحین کی صفات کے حامل تھے ۔
قاری آصف صاحب اور استاذم قاری یحیی حفظہ اللہ اکثر ان کی مدح و ستائش کرتے رہتے تھے کہ ہم جیسے نادار و مفلس اور لاچار و بے بس لوگوں کے لیے بھی اللہ نے ایک ایسے آدمی کو مقرر کیا ہے جس کو ہم کہتے بھی نہیں پھر بھی ہمارے کام آتے ہیں حرم سے پانی لانا ہو یا ائیر پورٹ پر جانا ہو یا کسی اور مقام پر ان کی گاڑی ہمارے لیے حاضر ہوتی ہے ۔
عبداللہ بھا ئی وہ واحد شخص تھے اگر کسی نے ان پر کوئی احسان کیا ہے تو وہ مختلف مجالس اور احباب گرامی قدر میں برملا ان کا تذکرہ خیر کرتے رہتے تھے مثا ل کے طور پر ایک بار انہوں نے مجھے بتلایا کہ احسان الہی ظہیر بھائی کی وساطت سے مجھ جیسے بندہ ناچیز کو بھی حرم میں لوگوں کو تبلیغ کرنے کا موقع ملا ۔ اور وہاں حرم مدنی میں میری دیوٹی لگی ہے۔۔اور اس کے علاوہ بھی کئی ایک مثالیں ہیں۔
شنید ہے کہ عبداللہ شہزاد بھائی ستیانہ میں اپنے اوقات کا اکثر حصہ لائبریری میں صرف کرتے تھے اور ان کے بارے میں مشہور تھا کہ کتب کے بارے میں معلومات اتنی ستیانہ بنگلہ کے اساتذہ کو حاصل نہیں جتنی عبداللہ بھائی کو ہیں اور اس کی عملی تصویر ہم یہاں مسجد نبوی کے مکتبہ میں دیکھا کرتے تھے کہ جب بھی مسجد نبوی جانے کا اتفاق ہوا شیخ وہاں پہلے سے ہی مطالعہ میں مگن ہوتے تھے۔
عبداللہ بھائی تحائف بھی کثرت سے دیا کرتے تھے ("الارھاب" کتاب اکثر طلاب کے کمروں میں دیکھنے کو ملی ہے جو انہوں نے اپنے احباب کو ہدیہ دی تھی اور غالبا انہوں نے ہی منحۃ العلّام لعبداللہ فوزان " ابو نعمان بشیر صاحب کو دی تھی) ۔
عبداللہ شہزاد بھائی کا تعلق اپنے اساتذہ سے بھی گہرا تھا ان میں سے دو ایک کو میں جانتاہوں ۔ استاذ محترم ابو نعمان بشیر حفظہ اللہ سے جب بھی میرا کنڈیکٹ ہوا ہے تو استاذ محترم نے ان کو خصوصی سلام پیش کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ استاذی محترم شفیع طاہر صاحب (مدرس جامعہ رحمانیہ ) دیر تک آج روتے رہے ہیں ، اور شیخ الحدیث مولانا رمضان سلفی حفظہ اللہ (مدرس جامعہ رحمانیہ ) نے ایسی دعا کروائی جس سے محسوس ہو رہا تھا کہ عبداللہ بھائی کا ان کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔صبح ان کا جامعہ رحمانیہ لاہور الاسلامیہ میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا جائے گا۔۔۔
گزشتہ سا ل بارہ اپریل کو رضوان بھائی کا الم ناک اور قلق امیز حادثہ پیش آیا تھا اور بیس اپریل کو نماز جناز ادا کی گی تھی اور گزشتہ یوم عبداللہ شہزاد بھا ئی (حناکیہ ریاض روڈ پر ایک جگہ ) کے قریب ایک حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ إنا للہ و إنا الیہ راجعون
سچی بات ہے کہ جب سے یہ المناک خبر سنی ہے آنکھیں اشکبار اور دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔۔ اللہ عز و جل مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔آمین
حافظ فرمان مشتاق​
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,111
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
عبداللہ شہزاد رحمہ اللہ کو ستیانہ میں نے ہی جانے کی ترغیب دی تھی .
وہ اپنے اندر بہت صفات لیے ہوئے تھے.
 

سعید اختر

مبتدی
شمولیت
فروری 07، 2017
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
18
إنا للہ و إنا الیہ راجعون
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ عبد اللہ بھائی کے درجات بلند فرمائے اور ان کی اخطاء سے تجاوز فرمائے۔۔۔ان کے لواحقین اور ورثا کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔۔۔آمین
 
Top