• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ کفایت اللہ سنابلی صاحب کی ویب سائٹ

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
شیخ کفایت اللہ سنابلی حفظہ اللہ
کے مضامین ، تحقیقی مقالات ، کتابیں ، اور ویڈیوز وغیرہ پر مشتمل آفیشیل ویب سائٹ کا الحمدللہ اجرا ہو چکا ہے۔
https://www.kifayats.com
شیخ سنابلی کا شمار اسلامک انفارمیشن سنٹر (ممبئی) کے سینئر علما میں ہوتا ہے۔ مختلف و متنوع دینی، علمی و اصلاحی موضوعات پر آپ کے افکار اور تحقیقات تحریر اور ملٹی میڈیا شکل میں سائبر دنیا میں جا بجا پھیلے ہوئے ہیں۔ علمی و تحقیقی میدان میں آپ کی تصنیفات: "ربنا لک الحمد - آہستہ پڑھیں یا بآواز بلند" ، "یزیدبن معاویہ پر الزامات کا تحقیقی جائزہ" ، "مسنون رکعات تراویح اور شبہات کا ازالہ" اور "انوار البدر - نماز میں سینے پر ہاتھ باندھا ، دلائل اور شبہات کا ازالہ" ۔۔۔ ایک مستحسن اور باوقار مقام رکھتی ہیں۔
عرصہ دراز سے شیخ سنابلی کے محبان اور قارئین کا تقاضا تھا کہ آپ کی تمام تخلیقات ایک جگہ جمع ہوں تو استفادہ میں آسانی ہوگی۔ یہ ویب سائٹ اسی خواہش کی نمائندگی کا اظہار ہے۔ قارئین و ناظرین سے درخواست ہے کہ اسے مزید بہتر اور معلوماتی بنانے کے لیے اپنی تجاویز اور مشوروں سے نوازیں۔

شیخ کا مختصر تعارف
*
نام : کفایت اللہ سنابلی
عالم و فاضل : جامعہ اسلامیہ سنابل (جامعہ نگر، نئی دہلی)
باحث : اسلامک انفارمیشن سینٹر ممبئی
استاذ حدیث : کلیہ ام سلمہ الاثریہ ممبئی
مدیر : ماہانہ مجلہ اہل السنہ ، ممبئی
متعدد اہل علم نے شیخ سنابلی کی علمی دنیا میں خصوصی شناخت کا اعتراف کیا ہے۔ اور برصغیر کے ممتاز عالم دین جناب صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ جہاں شیخ سنابلی کے جذبۂ تحقیق کی داد دیتے ہیں وہیں شیخ رضا اللہ عبدالکریم مدنی فرماتے ہیں کہ: محدثین کرام کے علوم و معارف سے استفادہ کرنے کا سلیقہ ہر ایک کو نہیں آتا لیکن کہنا پڑتا ہے کہ ابولفوازن کفایت اللہ سنابلی کو یہ سلیقہ آتا ہے۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
الحمد للہ ویبسائٹ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔ اب شیخ حفظہ اللہ کی تحقیقات سے استفادہ اور بھی آسان ہو جائے گا۔ بارک اللہ فیہ۔

البتہ ویبسائٹ پر اشتہارات دیکھ کر بڑی مایوسی ہوئی۔ اشتہارات سے پاک ویبسائٹ بہتر ہوتی ہیں۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
الحمد للہ ویبسائٹ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔ اب شیخ حفظہ اللہ کی تحقیقات سے استفادہ اور بھی آسان ہو جائے گا۔ بارک اللہ فیہ۔

البتہ ویبسائٹ پر اشتہارات دیکھ کر بڑی مایوسی ہوئی۔ اشتہارات سے پاک ویبسائٹ بہتر ہوتی ہیں۔
جزاکم اللہ خیرا۔
میں نے اشتہارات ہٹانے کے لئے کہہ دیا ہے ۔
فی الحال ویب پرکام کرنے والے مصروف ہیں ، ان شاء اللہ کل تک سائٹ کو اشتہارات سے پاک کردیا جائے گا۔
 

abu khuzaima

رکن
شمولیت
جون 28، 2016
پیغامات
77
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
46
جزاکم اللہ خیرا۔
میں نے اشتہارات ہٹانے کے لئے کہہ دیا ہے ۔
فی الحال ویب پرکام کرنے والے مصروف ہیں ، ان شاء اللہ کل تک سائٹ کو اشتہارات سے پاک کردیا جائے گا۔
شیخ انٹرویو مکمل کریں
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
جزاکم اللہ خیرا۔
میں نے اشتہارات ہٹانے کے لئے کہہ دیا ہے ۔
فی الحال ویب پرکام کرنے والے مصروف ہیں ، ان شاء اللہ کل تک سائٹ کو اشتہارات سے پاک کردیا جائے گا۔
شکرا۔
بارک اللہ فیکم
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
الحمدللہ ویبسائٹ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔ اب شیخ حفظہ اللہ کی تحقیقات سے استفادہ اور بھی آسان ہو جائے گا۔ بارک اللہ فیہ۔
 
Top