• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیطان، نفس، ضمیر اور میں

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
"حی علی الصلاة
حی علی الفلاح"
بیگم: "اذان ہو گئی ہے۔ اب تو میری اس سوکن فیس بک کی جان چھوڑ دیں۔ میری نہیں تو اللہ کی ہی سن لیں۔ نماز پڑھ لیں۔"
میں: "اوہو اچھا۔ بس جاتا ہوں۔ بڑی گرما گرم بحث چل رہی تھی۔"
مسجد پہنچا تو ابھی کچھ وقت تھا جماعت میں۔ میں نے سنتوں کی نیت باندھ لی۔
"اللہ اکبر"
سبحانک اللھم وبحمدک۔۔۔
شیطان: نماز پڑھتے ہی اس بدتمیز کو منہ توڑ جواب دینا ہے جس نے اتنا بے ھودہ کمنٹ کیا ہے تمہاری پوسٹ پہ۔
میں: اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم۔۔۔۔
نفس: میں تو کہتا ہوں اسے بلاک ہی کر دو۔
ضمیر: خدا کا خوف کرو۔ نماز میں ہو۔ سورہ فاتحہ پہ دھیان دو۔ ہدایت پر توجہ دو۔
میں: اھدنا الصراط المستقیم۔۔۔
شیطان: اچھا چھوڑو اس احمق کو، وہ جو لبرل، سیکولر بڑا مہذب بنا پھرتا ہے، اسے میٹھی چھری سے ذبح کرنا ہے۔
نفس: ایسوں کو اخلاق سے مارو، غصے میں لانا تو انکا مقصد ہوتا ہے۔ قران کی فلاں آیت۔۔۔
ضمیر: اونہوں۔ قران پہ دھیان دو۔
میں: غیر المغضوب علیھم ولا الضالین۔۔۔ آمین
شیطان: اچھا دفع کرو فیس بک کو، وہ جو مریض داخل کیا ہوا ہے، اسکی ٹیسٹ رپورٹس کا بھی پتہ کرنا ہے۔۔۔
نفس: دو تین وزٹ کیئے بغیر ڈسچارج نہ کرنا، کھاتے پیتے لوگ ہیں۔
ضمیر: استغفراللہ۔ سنو قران کیا کہہ رہا ہے۔
میں: الھٰکم التکاثر۔۔۔۔
ضمیر: ڈرو اللہ سے۔ دیکھو لالچ کو ہلاکت قرار دے رہا ہے۔
شیطان: بچوں کی سکول فیس جمع کروانی ہے۔ کل آخری تاریخ ہے۔ اور ہاں بجلی کے بل بھی۔
نفس: بچوں سے یاد آیا کہ انکی صحت کے حوالے سے کوئی پوسٹ نہیں کی اتنے دن سے۔ اور ہاں اس جمہوریت پسند نے بڑی دلیل دی ہے اپنی طرف سے۔ اسکو ذرا شورائیت اور جمہوریت کا فرق سمجھانا ہے فلاں آیت کے ریفرنس کے ساتھ۔
ضمیر: بیوقوف۔۔!! آیت سنو۔
میں: ثم لتسئلن یومءذن عن النعیم۔۔
ضمیر: ان نعمتوں کی جوابدہی کی تیاری کرو۔ لعنت بھیجو فیس بک پہ۔
شیطان: اگلی پوسٹ "اللہ کی نعمتیں اور احسانات اور ہماری ذمہ داری" پر لگاؤ۔
نفس: اس میں فلاں حدیث کا ذکر کرنا۔
میں: (رکوع سے اٹھتے ہوئے) سمع اللہ لمن حمدہ۔۔۔۔
ضمیر: اللہ تو سن ہی رہا ہے، پر تم نے ہی غور نہیں کیا رکوع میں اسکی تسبیح و تحمید پر۔۔!!
شیطان: اگلی چھٹی پیر کو لینی ہے۔ عاطف سے ملاقات کا وعدہ ہے۔ وعدہ خلافی نہیں ہونی چاہیئے۔
نفس: لیکن اس دن تو فلاں دعوت پہ جانا ہے۔ فائیو سٹار ہوٹل میں بوفے ہے۔ عاطف کو ٹال دینا۔
ضمیر: کم از کم سجدے میں تو سدھر جاؤ۔
میں: سبحان ربی الاعلیٰ
شیطان: وہ ساتھ والے بزرگ بڑے غور سے دیکھ رہے ہیں۔ لمبا سجدہ کرو تاکہ انہیں پتہ چلے وہابیوں کی نماز کتنی اچھی ہوتی ہے۔۔!!!
ضمیر: لا حول ولا قوۃ۔۔۔۔
میں: (جلسے میں) ربی اغفر لی، ربی اغفر لی۔
ضمیر: دل لگا کے معافی مانگو۔ شاید یہ ٹوٹی پھوٹی نماز قبول ہو جائے۔
نفس: جلدی کرو، جماعت کھڑی ہونے والی ہے۔ شیطان: (دوسرے سجدے کے بعد) کہاں کھڑے ہو رہے ہو؟ دو رکعتیں ہو گئی ہیں۔
نفس: نہیں ایک ہوئی ہے۔
ضمیر: توبہ ہے۔ چلو دوسری پڑھو۔ آخر میں سجدہ سہو کر لینا۔
شیطان: فلاں خاتون نے انباکس میں کچھ ذاتی سوالات پوچھے ہیں۔
نفس: اسکو اچھی طرح جواب دینا۔ دین کی طرف آ گئی تو آخرت بھی سنور جائے گی۔
شیطان: اوہو۔ بھول گئے ناں؟ گاڑی کا آئل چینج ہونے والا ہے۔
میں: فصل لربک وانحر۔۔۔۔
ضمیر: اور تمہاری نماز کس کیلیئے ہے؟

واقعی۔۔۔۔ میری نماز کیا ہے اور کس کیلیئے ہے؟؟؟!!!

"ملفوظات:ڈاکٹر رضوان اسد خان"
 
Top