• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیعہ اور عقیدہ خنم نبوت !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
شیعہ اور عقیدہ ختم نبوت !!!
عقیدہ ختم نبوت پر ایمان کے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں‌ کہلاسکتا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا جاچکا ہےاور ان کی سرگرمیوں پر بھی ایک حد پابندی عائد کردی گئی ہے۔

قادیانی ختم نبوت کے منکر ہیں ان کے نزدیک سلسلہ نبوت منقطع نہیں ہوا بلکہ وہ جاری و ساری ہے ظلی اور بروزی کی تقسیم کرتے ہیں تاہم اس تقسیم کا کتاب و سنت میں‌کوئی وجود نہیں۔

قادیانیوں سے پہلے جس مکتبہ فکر نے امامت کے نام پہ ختم نبوت کا انکار کیا وہ شیعہ مکتبہ فکر ہے۔ ان کے نزدیک امامت کو وہی مفہوم ہے جو مسلمانوں کے نزدیک نبوت کا ہے۔

اس فکر کہ جس پہ شیعہ مذہب کی عمارت اور اس فکر کے درمیان کہ جس پہ شریعتِ اسلامیہ کی بنیادیں استوار ہیں ایک واضح فرق یہ ہے کہ اسلام کے برعکس شیعہ مذہب میں‌ ختم ِنبوت کا کوئی تصور نہیں۔

ہمارے ہاں المیہ یہ ہے کہ اہلِ سنت کے ساتھ ساتھ خود شیعہ مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے اکثر حضرات کو بھی شیعہ مذہب کے عقائد اور اس کی تاریخ کا علم نہیں ہے۔ وہ اپنی سادہ لوحی کی بناء پر یہ سمجھتے ہیں کہ شائد حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کے ذکر پہ آنسو بہالینے، ماتم کرلینے اور تعزیہ نکال لینے کا نام ہی شیعہ مذہب ہے ہمیں یقین ہے کہ اگر خود شیعہ حضرات کو بھی شیعی عقائد کا علم ہوجائے تو یقینی طور پر وہ اس مذہب سے توبہ کرنے میں ہی اپنی عاقبت کی بہتری خیال کریں گے۔

شیعہ قوم اپنے بارہ اماموں کو ان صفات سے متصف کرتی ہے جو کہ نبوت کا خاصہ ہیں۔

- ان کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے مبعوث ہونا۔
- ان کا معصوم عن الخطا ہونا۔
- ان کی اطاعت کا فرض ہونا۔
- ان پر وحی اور فرشتوں‌کا نزول ہونا۔

یہ چاروں صفات اگر کسی بھی انسان میں‌مان لی جائیں تو اس میں اور انبیائے کرام میں کوئی فرق باقی نہیں رہتا، جب کوئی شخص کسی کے بارے میں یہ کہتا ہے کہ:

1- وہ اللہ کی طرف سے لوگوں کی ہدایت کے لئے مبعوث ہے۔
2- وہ معصوم عن الخطا ہیں۔
3- اس کی اطاعت فرض ہے۔
4- اس پر وحی نازل ہوتی ہے۔

تو گویا کہ وہ اسے اللہ کا نبی خیال کرتا ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی ہدایت کے لئے مبعوث کیا ہے۔

شیعہ مذہب میں بارہ اماموں‌کو یہ چاروں حیثیتیں حاصل ہیں چنانچہ اس مذہب میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی نہ تھے اور نبوت کا دروازہ بند نہیں ہوا۔ بلکہ امامت کے لبادے میں نبوت جاری و ساری رہی اور بارہ امام، امام نہیں بلکہ بارہ نبی تھے۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاءفی الدنیا و لاخر
 
Top