• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیعہ مصادر میں ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان

شمولیت
جون 01، 2017
پیغامات
61
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
20

#ھفتہ_مدح_اھلِ_بیت

شیعہ مصادر میں ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان
مذکورہ ذیل حوالے محض تائیدا پیش کئے جارہے ہیں، کیوں کہ ہم کو ایسے لوگوں سے خیر کی نہ تو کوئی امید ہے اور نہ ان کی زبانیں ہماری ماؤں کے متعلق اچھی ہوسکتی ہیں، لیکن سچ خود کو منوا لیا کرتا ہے،اسی لئے بعض شیعہ بھی ماننے پر مجبور ہوئے ہیں کہ شیعہ کی تمام باتیں ہماری ماؤں پر محض الزام و اتہام کی قبیل سے ہیں، جن کا سچائی سے دور تک کا تعلق واسطہ نہیں، کچھ حوالے ملاحظہ کیجئے :
1 سیدہ فاطمہ جب کوئی کھانا تیار کرتیں تو اس سے ماں جی عائشہ کا حصہ الگ کر لیا کرتی تھیں۔قرب الاسناد : ص138
تبصرہ:
اس میں سیدہ فاطمہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما کی باہمی محبت داری کا واضح ثبوت ہے۔
2 جب رسول اللہ ﷺ کی بیویوں کو اختیار دیا گیا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سب سے پہلے اپنے ماں باپ سے پوچھے بغیر رسول اللہ ﷺ کو پسند کیا تھا۔تفسیر منہج الصادقین : 7/279
تبصرہ :
جو خاتون رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اپنے رشتے میں اماں ابا کا حوالہ بھی گوارا نہ کریں، کیا ان کو رسول اللہﷺ کا دشمن کہنے والا سچا ہوسکتا ہے؟
3 سیدہ سودہ بنت زمعہ نے رسول اللہ ﷺ کو راضی کرنے کے لئے اپنی باری سیدہ عائشہ کو دے دی تھی۔ کیوں کہ سیدہ سودہ سیدہ عائشہ کی رسول اللہ کے ہاں قدر و منزلت سے واقف تھیں۔ تفسیر منہج الصادقین :3/27، مسالک الافہام : 3/263
تبصرہ :
سیدہ سودہ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ کی قد ر و منزلت سے واقف تھیں، آج کا ظالم مگر واقف نہیں ہے۔
4 رسول اللہ ﷺ نے اپنی مسواک سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف روانہ کی کہ اس کو چبا کر دیں، جب سیدہ نے وہ مسواک چبا کر دی اور آپ نے مسوک کر لی تو فرمایا : عائشہ! تیرا اور میرا لعاب باہم مل گیا ہے۔قرب الاسناد: 2/212
تبصرہ :
پیغمبر اسلام نے حیات مستعار کے آخری لمحوں میں بھی جس کے دہن کے چبائیے مسواک کو چبا لیا ہو، اس کی عظمت بھلا بیان کی محتاج ہوسکتی ہے؟ طاہر جھنگوی کہتے ہیں:
تیرے دہن کا چبایا ہوا پسند نبی نے سواک کیا
لگے جو پیالے سے ہونٹتیرے اسی جگہ سے نبی نے پیا
5 رسول اللہ ﷺ نے اللہ سے بری اولاد، بری بیوی اور برے ساتھی سے پناہ مانگی ہے۔قرب الاسناد : 2/219
تبصرہ :
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اللہ کے رسول کے ساتھ برے لوگ بالکل مناسب نہیں تھے، اس لئے ان کو اللہ نے اپنے نبی سے دور رکھا۔
6 ابن ابی الحدید شیعہ نے لکھا کہ
'' صحیح اخبار میں آتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خواب میں عائشہ رضی اللہ عنہا کو سرخ ریشمی کپڑے میں لپٹےہوئے دیکھا، پھر جب سیدہ خدیجہ کا انتقال ہوا تو آپ نے فرمایا : اگر وہ خواب اللہ کی طرف سے تھا تو اللہ اسے لازما پورا فرمائے گا۔شرح ابن ابی الحدید : 3/299
7 مزید لکھتا ہے :
شیعوں کی ایک جماعت کا گمان ہے کہ آیات سورہ نور سیدہ عائشہ کی پاک دامنی کے لئے نہیں، بلکہ ماریہ قبطیہ کی پاک دامنی کے لئے نازل ہوئی تھیں، ان پر اسود قبطی نے بدکاری کا الزام لگایا تھا۔ لیکن اس شیعہ جماعت کا یہ گمان اور انکار ان اخبار متواترہ کا انکار ہے، جو سیدہ عائشہ کی پاک دامنی پر شاہد ہیں۔ایضا
تبصرہ :
دو باتیں ثابت ہوئیں :
1 رسول اللہ ﷺ کے لئے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اللہ نے منتخب کیا ہے، خود رسول اللہ ﷺ نے منتخب نہیں کیا۔
2 سورہ نور میں جس کا ہے تذکرہ، ہے اسی نور کی کہکشاں عائشہ
 
Top