• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیعہ کو حق کی دعوت اور بنیادی باتیں!

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم و ر حمتہ اللہ و بر کاتہ ،
مجھے ایک شیعہ کو حق سمجھنے کی دعوت دینا ہے۔لیکن اس سلسلے میں آغاز کیسے کروں ؟ اس پر راہنمائی کر دیں۔
مجھے ان بنیادی امور کی و ضاحت بھی کر دیں،جن سے شیعہ کو دین اسلام سے "خارج" کہا جاتا ہے۔
معذرت کے ساتھ کہ تقابل مسلک سیکشن میں جو پوسٹ اہل تشیع پر ہیں ، ان میں سخت اور تلخ الفاظ کا استعمال ہے۔جبکہ میں ایسا مواد
چاہتی ہوں،جو شائستگی کی عکاسی بھی کرے اور سادہ اور عام فہم ہو۔اس سلسلے میں خصوصی طور پر قرآن و حدیث سے دلیل بھی مطلوب ہے۔
 

ضدی

رکن
شمولیت
اگست 23، 2013
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
76
دارالافتاہ کا یہ فتوٰی کافی ہے کہ اہلسنت والجماعت سے تعلق رکھنے والا شخص اہل تشیع فرقے کی لڑکی سے نکاح نہیں کرسکتا وہ نکاح باطل ہے
 
  • پسند
Reactions: Dua

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم و ر حمتہ اللہ و بر کاتہ ،
مجھے ایک شیعہ کو حق سمجھنے کی دعوت دینا ہے۔لیکن اس سلسلے میں آغاز کیسے کروں ؟ اس پر راہنمائی کر دیں۔
مجھے ان بنیادی امور کی و ضاحت بھی کر دیں،جن سے شیعہ کو دین اسلام سے "خارج" کہا جاتا ہے۔
معذرت کے ساتھ کہ تقابل مسلک سیکشن میں جو پوسٹ اہل تشیع پر ہیں ، ان میں سخت اور تلخ الفاظ کا استعمال ہے۔جبکہ میں ایسا مواد
چاہتی ہوں،جو شائستگی کی عکاسی بھی کرے اور سادہ اور عام فہم ہو۔اس سلسلے میں خصوصی طور پر قرآن و حدیث سے دلیل بھی مطلوب ہے۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
  1. آپ علامہ احسان الہی ظہیر رحمہ اللہ کی دو کتابیں "الشیعہ والسنہ" اور "الشیعہ واہل بیت" کا مطالعہ کریں۔ان کتابوں میں انہوں نے دلائل سے گفتگو کی ہے۔ان کتابوں میں علامہ صاحب نے شیعہ کتب کے حوالہ جات بھی دئیے ہیں، جن سے شیعہ کے مکرنے کی کوئی گنجائش نہیں رہتی مثلا شیعہ تقیہ کرتے ہوئے اپنے عقیدہ تحریف قرآن کو چھپاتے ہیں کیونکہ اس سے عوام میں اُن کے خلاف نفرت پیدا ہوتی ہے، جب کہ ان کے علماء نے واضح طور پر اپنی کتابوں میں اس عقیدے کو بیان کیا ہے (نعوذباللہ من ذلک)
  2. آغاز عقیدہ توحید کی دعوت سے کریں۔
  3. اگر شیعہ دوران گفتگو ایسی کوئی بات کرے جس کا آپ کو علم نہ ہو تو اسے جواب دینے سے پہلے یہاں کے علماء سے یا جن علماء و عالمات تک آپ کی رسائی ہو ، پہلے ان سے ڈسکس کر کے دیکھیں۔
شیعہ کا سارا مذہب حضرت علی رضی اللہ عنہ کی تعریف میں غلو کے گرد گھومتا رہتا ہے، انہیں دیگر باتوں سے کوئی سروکار نہیں ہے، فی الحال آپ اسی طرح آغاز کریں، اور اگر ہو سکے تو اس شیعہ (لڑکا یا لڑکی) کو محدث فورم پر آنے کی دعوت دیں، یہاں اسے اپنا موقف احسن انداز میں کھل کر کہنے کی اجازت ہو گی،اور اس کے اعتراضات کی صورت میں ہم بھی آپ کی رہنمائی کر سکیں گے۔ ان شاءاللہ

اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کے نیک مقاصد میں کامیابی عطا فرمائے آمین۔ فجزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء
 
  • پسند
Reactions: Dua

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
دارالافتاہ کا یہ فتوٰی کافی ہے کہ اہلسنت والجماعت سے تعلق رکھنے والا شخص اہل تشیع فرقے کی لڑکی سے نکاح نہیں کرسکتا وہ نکاح باطل ہے
بھائی بنیاد سے ہی ان محترمہ کو یہ بات نہیں کہی جا سکتی۔
میں بنیاد سے متعلق معلومات چاہتی ہوں۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
روافض ( شیعۃ ) کے ہاں قرآنی تحریف !!!

میں نے اپنے ایک شیعہ دوست سے یہ سنا ہے کہ ان کےہاں ایک ایسی سورت ہے جوہمارے مصحف میں نہیں پائ جاتی ، کیا اس کی یہ بات صحیح ہے ؟ اور اس سورت کو سورۃ الولایۃ کا نام دیا جاتا ہے ۔

الحمد للہ :

سورۃ الولایۃ کے وجود کا بعض شیعۃ علماء اور انکے امام اقرار کرتے ہیں اورکچھ انکارلیکن انکارکرنے والوں کایہ انکار بطور تقیہ ہے ، اس سورت کے وجود کی صراحت کرنے والوں میں میرزا حسین محمد تقی نوری الطبرسی شامل ہے ( جو کہ 1320 ھ میں فوت ہوا ) ۔

اس نے ایک ایسی کتا ب تالیف کی ہے جس میں اس نے ذکر کیا ہے کہ قرآن کریم میں تحریف کی جا چکی ہے اور صحابہ کرام نے اس میں سے بعض اشیا ء چھپا لیں جن میں سورۃ الولاویۃ بھی شامل ہے ، رافضیوں نے اس کی موت کے بعد عزت واحترام کے ساتھ اسے نجف میں دفن کیا ۔
طبرسی کی یہ کتاب ایران میں ( 1298 ھ ) طبع ہوئ تو اس وقت اس کے متعلق ہنگامہ بپا ہوا اس لۓ کہ رافضی یہ چاہتے تھے کہ قرآن کریم کی صحت کے متعلق یہ شکوک وشبہات صرف ان کے خاص لوگوں اور ان کی معتبر کتب تک ہی محدود رہیں ، اور یہ سب کچھ ایک ہی کتاب میں جمع نہ کیا جاۓ ، طبرسی اپنی کتاب کے شروع میں کچھ اس طرح رقم طراز ہے :

یہ ایک شریف سفر اور لطف والی کتاب ہے جس کا نام " فصل الخطاب فی
اثبات تحریف کتاب رب الارباب " ( رب الارباب کی کتاب میں تحریف کے اثبات کا فیصلہ کرنے والا خطاب ) رکھا گيا ہے ۔

اس نے اس میں ان آیات اورسورتوں کا ذکر کیا ہے جس کے بارہ میں اس کا گمان ہے کہ صحابہ کرام نے انہیں حذف کردیا اور انہیں چھپا دیا تھا اور سورۃ الولایۃ بھی انہیں میں سے ایک ہے ، اور جس طرح کہ کتاب میں ہے ان کے ہاں یہ سورۃ کچھ اس طرح ہے :

یاایھا الذین آمنوا آمنوا بالنبی والولی الذین بعثناھما یھدیانکم الی صراط المستقیم نبی و ولی بعضھما من بعض وانا العلیم الخبیر ۔۔۔

( اے ایمان والو اس نبی اور ولی پر ایمان لاؤ‎ جنہیں ہم نے مبعوث کیا ہے وہ تمہیں صراط مستقیم کی راہنما‎ئ کرتے ہیں وہ نبی اور ولی ایک دوسرے میں سے ہیں اور میں جاننے والا اور خبردارہوں ) ۔

اور اسی طرح ان کے ہاں ایک اور بھی سورۃ ہے جسے وہ "النورین " کا نام دیتے ہیں وہ کچھ اس طرح ہے :

" یاایھا الذین آمنوا آمنوا بالنورین انزلناھما یتلوان علیکم آیاتی ویحذرانکم عذاب یوم عظیم بعضھما من بعض واناالسمیع العلیم ان الذین یوفون بعھداللہ ورسولہ فی آیات لھم جنات النعیم ، والذین کفروا من بعد ماآمنوا بنقضھم میثاقھم وماعاھدھم الرسول علیہ یقذفون فی الجحیم ، ظلموا انفسھم وعصوا وصیۃ الرسول اولئک یسقون من جحیم ۔۔ "

( اے ایمان والو ! ان دونوروں پر ایمان لاؤ جنہیں ہم نے نازل فرمایا ہے وہ تم پر میری آیات تلاوت کرتے اور تمہیں بڑے دن کے عذاب سے ڈارتے ہیں وہ دونوں ایک دوسرے میں سے ہیں اورمیں سننے والا جاننے والا ہوں ، بیشک جو لوگ اللہ تعالی اور اس کے رسول کی آیات میں کۓ گے عھد کو پورا کرتے ہیں ان کے لۓ نعمتوں والی جنتیں ہیں ، اور جو لوگ ایمان لانے کے بعد اپنے عھدوپیمان کو توڑ کر اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جو ان عھد لیا اسے توڑ کر کفر کا ارتکاب کرتے ہیں وہ جھنم میں ڈالے جائیں گے ، انہوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کی نافرمانی کی یہی ہیں جنہیں کھولتا ہوا پانی پلایا جاۓ گا ) ۔

اسی طرح کی اور بھی کئ غلط اشیاء ہیں جو کہ بمع مصحف فارسی کی تصویر کےآپ مندرجہ ذیل ایڈریس پر دیکھ سکتے ہیں :
( http://arabic.islamicwab.com/shia/nurain.htm )

استاد محد علی سعودی جنہیں وزارت عدل مصرمیں ایک اچھا خاصہ تجربہ رہا ہے نے اس ایرانی مصحف کا مستشرق "برائن " کے پاس مشاھدہ کیا تو اس کی ٹیلی گراف تصویر حاصل کی ، اور اس کی عربی سطور پرایرانی زبان فارسی میں ترجمہ کیا گيا ہے ۔

اور جیسا کہ طبرسی نے اپنی کتا ب " فصل الخطاب فی اثبات تحریف کتاب رب الارباب " میں اس بات کو ثابت کیا ہے اسی طرح ان کی کتاب جو کہ محسن فانی کشمیری کی تالیف کردہ( فارسی زبان میں )" دبستان مذاھب" اور ایران میں کئ بارطبع ہو چکی ہے میں بھی اللہ تعالی پرجھوٹ کا یہ پلندہ موجود ہے اور اسے ایک مستشرق جس کا نام " نولڈکۃ " نے اپنی کتاب " تاریخ مصاحف " ( 2/12 ) میں اس سورۃ کو محسن فانی کشمیری سے نقل کیااور فرانسی ایشائ ہفت روزہ ( 1842 میلادی ) ص ( 431 – 439 ) نے بھی نشر کیا ہے ۔

اور اسی طرح مرزا حبیب اللہ ھاشمی الخوئ نے اپنی کتاب " منھاج البراعۃ فی شرح منھاج البلاغۃ " ( 2/ 217 ) میں اور محمد باقر المجلسی نے اپنی کتاب " تذکرۃ الائمۃ " ( ص 19 - 20 ) فارسی زبان میں بھی نقل کیا ہے جو کہ ایران میں منشورات مولانا کی شائع کردہ ہے ۔

دیکھیں محب الدین الخطیب کی کتاب " الخطوط العریضۃ للاسس التی قام علیھا دین الشیعۃ " ۔

ان کا یہ سارے کا سارا گمان اللہ تعالی کے مندرجہ ذیل قول کی تکذیب ہے :

اللہ سبحانہ وتعالی کے فرمان کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے :
{ بیشک ہم نے ہی قرآن کو نازل فرمایا اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں } الحجر ( 9 )
اور اسی لۓ امت مسلمہ کا اس بات پر اجماع ہے کہ جو بھی قرآن کریم میں تحریف وتبدیل کا گمان رکھے وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔

شیخ الاسلام ابن تیمۃ رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں :

اور اسی طرح جو بھی ان میں سے یہ گمان رکھے کہ قرآن کریم میں کوئ نقص یا پھر اس کی کوئ آیت چھپائ گئ ہے یا یہ گمان رکھے کہ اس کی کچھ باطن تاویلیں ہیں جو کہ مشروع اعمال کو ساقط کردیتی ہیں وغیرہ ، تو یہ سب قرامطی اور باطنی ہیں اور اسی طرح تناسخی بھی ہیں جن کے کفر میں کسی قسم کا کوئ بھی اختلاف نہیں ۔ الصارم المسلول ( 3 / 1108 -1110 ) ۔

اور ابن حزم رحمہ اللہ تعالی کا قول ہے :

یہ کہنا کہ دوتختیوں کے درمیان ( یعنی قرآن ) میں تغیر تبدل ہے ، صریح کفر اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب ہے ۔

الفصل فی الاھواء والملل والنحل ( 4 /139 ) ۔
واللہ تعالی اعلم .
الاسلام سوال وجواب
 
  • پسند
Reactions: Dua
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069

ضدی

رکن
شمولیت
اگست 23، 2013
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
76
بھائی بنیاد سے ہی ان محترمہ کو یہ بات نہیں کہی جا سکتی۔
میں بنیاد سے متعلق معلومات چاہتی ہوں۔
اس کا سیدھا اور آسان سا نسخہ یہ ہی ہے کہ آپ کو یہاں فورم پر آنے کی دعوت دیں تاکہ ان کے موقف کو سنیں اسی حساب سے پھر اگر وہ کسی باطل موقف کی طرفداری کریں گی تو اس کے خلاف دلیل سے بات کی جائے گی اور علی بہرام کی باتیں مزید اُن کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہونگی۔
 
  • پسند
Reactions: Dua
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اس کا سیدھا اور آسان سا نسخہ یہ ہی ہے کہ آپ کو یہاں فورم پر آنے کی دعوت دیں تاکہ ان کے موقف کو سنیں اسی حساب سے پھر اگر وہ کسی باطل موقف کی طرفداری کریں گی تو اس کے خلاف دلیل سے بات کی جائے گی اور علی بہرام کی باتیں مزید اُن کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہونگی۔
علی بہرام
 

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
اور اسی طرح جو بھی ان میں سے یہ گمان رکھے کہ قرآن کریم میں کوئ نقص یا پھر اس کی کوئ آیت چھپائ گئ ہے یا یہ گمان رکھے کہ اس کی کچھ باطن تاویلیں ہیں جو کہ مشروع اعمال کو ساقط کردیتی ہیں وغیرہ ، تو یہ سب قرامطی اور باطنی ہیں اور اسی طرح تناسخی بھی ہیں جن کے کفر میں کسی قسم کا کوئ بھی اختلاف نہیں ۔ الصارم المسلول ( 3 / 1108 -1110 ) ۔
تناسخی کون لوگ ہیں جنکے کفر میں ابن تیمیہ کوئی اختلاف نہیں رکھتے اور ان کا حدود اربعہ کیا ہے کیا یہ وہ لوگ ہیں جو قرآن میں ناسخ و منسوخ مانتے ہیں یا کوئی اور لوگ ہیں ؟؟؟
امید ہے کوئی ابن تیمیہ کا چاہنے والا اس قول کی تشریح فراہم کرے گا
 
Top