• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صبح جلدی اٹھنے سے وزن میں کمی اور تناؤ سے نجات پائی جاسکتی ہے، ماہرین صحت

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
صبح جلدی اٹھنے سے وزن میں کمی اور تناؤ سے نجات پائی جاسکتی ہے، ماہرین صحت

ویب ڈیسک منگل 12 اپريل 2016

صبح کا وقت مراقبے، ورزش، مستقبل کے منصوبے بنانے اور تناؤ دور کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ فوٹو؛ فائل
لندن: لائف کوچ اور شخصیت سازی کے ماہرین کا اصرار ہے کہ صبح جلدی اٹھنے کے بعد چند عادات اپنا کر وزن گھٹانا، تناؤ دور کرنا اور زندگی کی لاتعداد کامیابیاں سمیٹنا ممکن ہے جب کہ ہمارے لاتعداد مسائل صبح جلدی اٹھنے سے ختم ہوسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق صبح کو جلدی اٹھنا ’معجزانہ عمل‘ کہلاتا ہے اور پوری زندگی پر اس کے زبردست اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ اس طرح پورا دن کامیاب اور بامقصد گزرتا ہے اور بامقصد زندگی کے لیے پہلی کامیابی یہی ہے کہ انسان جلدی بیدار ہوجائے۔ لیکن نیند سے قبل مثبت سوچ اپنائیے کیونکہ جب بیدار ہوں گے تو اس وقت آپ کا دل و دماغ مثبت ہی سوچے گا۔

صبح بیداری کا درست وقت:
ماہرین کے مطابق صبح 5 بجے کا عمل بیدار ہونے کے لیے بہترین ہے لیکن اس سے کم فوائد صبح 7 بجے بیدار ہوکر بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ اس کی مشق کے طور پر جس وقت آپ بیدار ہوتے ہیں اس سے ایک گھنٹہ قبل کا الارم سیٹ کریں اور ایک گھنٹہ پیچھے لاتے لاتے اپنے مطلوبہ وقت تک پہنچ جائیں اور الارم اگر موبائل میں ہے یا گھڑی میں تو اسے کمرے میں دور کسی مقام پر رکھیں۔ صبح برش کے بعد ایک دو گلاس پانی پی لیں اس سے فوری توانائی فراہم ہوگی۔

اضافی وقت کا فائدہ کیسے اُٹھائیں:
عبادت اور مراقبہ کریں، صبح کا پرسکون ماحول ہے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عبادت کریں اور 10 سے 15 منٹ سکون اور خاموشی سے بیٹھ کر اپنا پورا دن کا کامیابی سے تصور کریں، اس سے آپ کو ذہنی سکون ملے گا، بلڈ پریشر نارمل ہوگا اور دماغی سرگرمی بڑھے گی۔

6 منٹ میں خود کو بدلیں:
کامیاب ترین افراد ایک اور مشق کرتے ہیں جو صبح کو بہت فائدہ مند ہوتی ہے وہ یہ ہے۔

پہلا منٹ:
اپنے بدن کو آرام دہ پوزیشن میں لائیں، ذہن کو پرسکون اور خالی کریں اور تناؤ کو اپنے سامنے ختم ہونے کا تصور کریں۔

دوسرا منٹ:
اپنے مقاصد کی لسٹ بنائیں۔ اس کی تفصیلات میں جائیں اور اسے پورا کرنے کے لیے جو عمل ضروری ہیں انہیں بلند آواز میں دُہرائیں۔

تیسرا منٹ:
آنکھ بند کریں اور آج کے دن کے مقاصد کا درست ترین انداز میں تصور کریں۔ خود کو کام میں مگن دیکھ کر خوش ہوں۔ دن کی خوشیوں کا تصور کریں۔

چوتھا منٹ:
آپ میں موجود جو قابلِ فخر باتیں ہیں انہیں لکھیں۔ ہر ایک کا شکریہ ادا کریں۔ دن کے مقاصد لکھیں اور آخر میں اسے دماغ میں بسالیں۔

پانچواں منٹ:
کسی تحریکی اور پرجوش کتاب کےایک یا دوصفحات پڑھیں یا ان کی آڈیو سنیں۔ اپنے اندر موجود مزید خوبیوں کو دریافت کریں۔

چھٹا منٹ:
فوراً اٹھ کھڑے ہوں اور 60 سیکنڈ میں جتنی اٹھک بیٹھک کرسکتے ہیں وہ کریں کیونکہ اس سے دل توانائی سے بھرجائے گا اور دورانِ خون تیز ہوگا۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ہڈیوں کو مضبوط بنانا ہے تو باقاعدگی سے دوڑ کو اپنا معمول بنالیں، ماہرین

ویب ڈیسک جمعرات 21 اپريل 2016


دوڑنے سے ہڈیوں اور ڈھانچے کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے،ماہرین، تحقیق

میڈرڈ: ماہرین کہتےہیں کہ اگر آپ اپنی ہڈیاں مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو باقاعدگی سے دوڑ کو اپنا معمول بنانا ہوگا۔

ہسپانوی ماہرین کے مطابق دوڑنے اور اس سے وابستہ تربیت سے ہڈیوں کا اسٹفنیس انڈیکس بہتر ہوتا ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی اور اس کو جاننے کا سب سے اہم پیمانہ ہے۔ اسی طرح عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہڈیاں نرم ہوتی جاتی ہیں اور انہیں مضبوط رکھنے کے لئے باقاعدہ دوڑ بہت ضروری ہے۔
اگرچہ عمر، جنس، غذا اور دیگرعوامل کا اثر بھی ہڈیوں پر ہوتا ہے لیکن دوڑنے سے ہڈیوں اور ڈھانچے کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ تحقیق میں اسپین کی کیمیلو ہوزے سیلا یونیورسٹی نے 10 کلومیٹر سے لے کر طویل میراتھن میں دوڑنے والے افراد کی ایڑھی سمیت پاؤں کی ہڈی کی مضبوطی کا جائزہ لیا ۔مطالعے کے لئے 122 میراتھن، 81 نصف میراتھن اور 10 کلومیٹر دوڑنے والے افراد کو شامل کیا گیا اور اسی عمر کے عام افراد کو بھی نوٹ کیا گیا ۔

تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ جتنا آپ دوڑتے ہیں ہڈیاں اتنی ہی مضبوط ہوتی جاتی ہیں۔ ماہرین نے یہ انکشاف بھی کیا کہ دوڑنے سے ہڈیوں کی ساخت پر بھی نمایاں اثر پڑتا ہے ، باقاعدگی سے دوڑنے والے افراد میں بوڑھا ہونے پر ہڈیوں کا بھربھرا پن اور کمزوری کا اثر بھی بہت کم ہوتا ہے۔
 
Top