• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صحیح ابن خزیمہ

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
امام ابن خزیمہ کاشمار اکابر محدثین او رنامور ائمہ فن میں ہوتا ہے احادیث پر ان کی نظر نہایت وسیع اور گہر ی تھی فقہ میں بھی ان کادرجہ نہایت بلند تھا وہ کم سنی میں ہی امام وحافظ حدیث کی حیثیت سے مشہور ہوگئے تھے ان کے معاصر علماء اور ارباب کمال ا ن کے علم وکمال کے معترف تھے امام ابن خزیمہ محدث وفقہی ہونے کے ساتھ ساتھ نامور مصنف بھی تھے ان کی تصنیفات 140 سے زائد ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب صحیح ابن خزیمہ علامہ ابن خزیمہ کی سب سے اہم اور مایہ ناز کتاب ہے اس کا شمار حدیث کی اہم اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے حافظ ابن کثیر  کہتے ہیں کہ صحیح ابن خزیمہ نہایت مفید اور اہم کتابوں میں سے ہے اس کتاب میں امام ابن خزیمہ کی محدثانہ اور فقیہانہ صلاحیتوں کابھر پور اظہار کیا گیاہے اس میں انہوں نے حدیث رسول کو موتیوں کی طرح ایک لڑی میں پرو دیا ہے اورفرامین مبارکہ سے علمی نکات کا استنباط کر کے امت مسلمہ کی راہنمائی کا عظیم فریضہ ادا کیاہے امام موصوف نے باطل فرقوں کارد خالص علمی انداز میں کیا ہے ۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر انصار السنہ پبلیکیشنز کے ذمہ دراران نے اردو دان طبقہ کے لیے اعلی معیار پر تخریج وتحقیق کے ساتھ طباعت سے آرستہ کیا ہے کتاب کے ترجمہ کی سعادت شیخ الحدیث مولانا محمد اجمل بھٹی ﷾(فاضل جامعہ لاہور اسلامیہ ،لاہور) نے حاصل کی اور فوائد کا فریضہ مولانا محمد فاروق رفیع﷾ (استاد جامعہ لاہور اسلامیہ،لاہور) نے سر انجام دیا ہے ۔ اللہ تعالی ناشرین کتاب کی جہود کو قبول فرمائے اور اس کتاب کا نفع عام کردے ( آمین)(م۔ا)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین جلد 1
عرض ناشر
عرض مترجم
امام ابن خزيمہ کے حالات زندگی
وضو کے متعلق ابواب
پاخانہ ، پیشاب اور نیند سے وضو واجب ہونے کا بیان
اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو کرنے کا حکم
دودھ پی کر کلی کرنا مستحب ہے
شرم گاہ کو دائیں ہاتھ سے چھونا منع ہے
بیت الخلاء سے نکلتے وقت دعا پڑھنی چاہیے
عورت کے وضو سے پجے ہوئے پانی سے وضو کرنا جائز ہے
وضو اور غسل کےلیے نیت کرنا واجب ہے
وضو میں ایڑیوں کے نہ دھونے پر وعید کا بیان
غسل جنابت کے لیے نیت کرنا ضروری ہے
تیمم کے لیے پھونک مارنے کا بیان
نماز کے احکام و مسائل
فہرست مضامین جلد 2
وہ مقامات جن پر نماز پڑھنا جائز ہے اور وہ مقامات جہاں نماز پڑھنے سے روکا گیا
قبروں کو مساجد بنانے کی ممانعت کا بیان
نمازی کے سترہ کے ابواب کا مجموعہ
نماز میں جائز گفتگو اور رب عزوجل سے مانگنے اور اس سے مشابہ ابواب کا مجموعہ
نماز میں جائز افعال کے ابواب کا مجموعہ
نماز میں ناپسندیدہ افعال کے ابواب کا مجموعہ
حضر میں بارش کی وجہ سے نمازوں کو جمع کرنے کی رخصت کا بیان
بچھونوں پر نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ
نماز میں بھول چوک کے ابواب کا مجموعہ
نماز وتر اور اس میں سنتوں کے ابواب کا مجموعہ
نماز فجر سے پہلے کی دو رکعات ( سنت ) اور ان میں مذکور سنتوں کے ابواب کا مجموعہ
نفل نماز کے متعلق غیر مذکور احادیث کے ابواب کا مجموعہ
نماز چاشت اور اس میں جو مسنون چیزیں ہیں ان کے ابواب کا مجموعہ
بیٹھ کر نفل نماز پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ
سفر میں نفل نماز سواری کے اوپر بیٹھ کر پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ
عیدالفطر ، عیدالاضحٰی اور جو ان میں ضروری سنتوں کے ابواب کا مجموعہ
فہرست مضامین جلد 3
نماز کے لیے سکون اور اطمینان کے ساتھ چل کر جانے کا بیان اور نماز کے لیے دوڑ کر جانا منع ہے
مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنتوں کے ابواب کا مجموعہ
عورتوں کے نماز باجماعت ادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ
مسند کے اختصار سے مختصر کتاب الجمعۃ کا بیان
جمعۃ المبارک کی فضیلت کے ابواب کا مجموعہ
غسل جمعہ کے ابواب کا مجموعہ
جمعہ کے لیے خوشبو لگانے ، مسواک کرنے اور اچھا لباس پہننے کے ابواب کا مجموعہ
جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب کا مجموعہ
روزے کے احکام و مسائل
چاند اور ماہ رمضان کے روزوں کی ابتداء کے وقت پر مشتمل ابواب کا مجموعہ
روزے کی حالت میں ممنوع ان اقوال و افعال کے ابواب کا مجموعہ
افطاری کے وقت اور جن چیزوں سے افطاری کرنا مستحب ہے ان کے ابواب کا مجموعہ
رمضان المبارک میں قیام کرنے کے ابواب کا مجموعہ
اعتکاف کے ابواب کا مجموعہ
فہرست مضامین جلد 4
زکوۃ کے احکام و مسائل
زکاۃ ادا نہ کرنے میں سخت وعید کے ابواب کا مجموعہ
اونٹ ، گائے اور بکریوں کی زکاۃ کا مجموعہ
چاندی کی زکاۃ کے متعلق ابواب
زکوۃ کی وصولی کے ابواب کا مجموعہ
زکوۃ کی تقسیم کے ابواب کا مجموعہ
رمضان المبارک میں صدقہ فطر ادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ
نفلی صدقہ کے متعلق ابواب کا مجموعہ
حج کے احکام و مسائل
ایسے افعال کے ابواب کہ محرم کے لیے جنہیں کرنے کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے
 
Top