• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صحیح حدیث کے شرائط۔

طارق بن زیاد

مشہور رکن
شمولیت
اگست 04، 2011
پیغامات
324
ری ایکشن اسکور
1,719
پوائنٹ
139
السلام وعلیکم محترمین۔
امید کہ ان شاء اللہ آپ تمام احباب خیر و عافیت سے ہونگے۔
امام بخاری رحمہ اللہ علیہ کسی بھی صحیح حدیث کو اپنی صحیح میں لکھنے کے لئے چند اک شروط کی پابندی کیا کرتے تھے۔
٠١ ۔ اتصال السند
٠٢ ۔ عدل
٠٣ ۔ ضبط
٠٤ ۔ شاذ
٠٥ ۔ اور علط
برائے مہربانی ان تمام کی کوئی تشریح کرے۔تاکہ بات سمجھنے میں آسانی ہو جائے۔اللہ آپکو جزائے خیر دے ۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
آپ نے جوشرائط درج کئے ہے وہ صحیح بخاری میں امام بخاری کے شرائط نہیں ہیں بلکہ صحیح حدیث کے شرائط ہیں ۔
جن کی تفصیل یہ ہے:

عدل
یعنی حدیث کو روایت کرنے والے تمام لوگ دیانت دار اورسچے ہوں، اس کافیصلہ دیگر ناقدین کے اقوال کو سامنے رکھتے ہوئے کیاجاتاہے۔

ضبط
یعنی حدیث کوروایت کرنے والے تمام لوگ مضبوط حافظہ کے مالک ہوں ۔
تنبیہ : متاخرین نے قوت حفظ میں تفاوت کا اعتبار کرتے ہوئے تام الضبط کی بنسبت کم تر ضبط والے روای کی منفرد مرویات کے لئے ’’حسن ‘‘ کی اصطلاح بنائی ہے لیکن متقدمین ضبط میں یہ تفریق نہیں کرتے تھے بلکہ ہرضابط کی روایت کو وہ صحیح ہی کہتے تھے ، اورمتقدمین مین بعض نے جن احادیث کو حسن کہا ہے تو وہ اصطلاحی معنی میں نہیں ہے۔
بعض حضرات بہت بڑی غلط فہمی کے شکارہوگئے ہیں اوریہ سمجھ لیا کہ متقدمین حسن حدیث کوبھی حجت نہیں سمجھتے تھے لیکن ایسا موقف متقدمین میں کسی ایک سے بھی ثابت نہیں دراصل متقدمین ’’حسن‘‘ کی اصطلاح استعمال ہی نہیں کرتے تھے بلکہ متاخرین کی اصطلاح میں جوروایت ’’حسن‘‘ بنتی ہے متقدمین اسے بھی صحیح ہی کہتے تھے۔


اتصال السند
اس کا مطلب یہ ہے کہ حدیث کو روایت کرنے والے تمام لوگوں نے جس سے حدیث نقل کی ہے اس سے ان لوگوں نے اس حدیث کو براہ راست اخذکیا ہو۔

شاذ
یعنی جس رویات میں مذکورہ بالاشرائط تو پائے گئے مگر اس میں ایسا ہو کی کسی راوی نے اپنے سے اثق (زیادہ عدل وضبط والا) یا متعدد ثقات کی مخالفت کی ہو۔

علت:
یعنی جس میں مذکورہ بالاتمام شرطیں پائی گئیں مگرچوٹی کے حفاظ حدیث نے اسے معلول قراردے دیا ہو۔

تبیہ : سوال میں اس پانچویں شرط’’علت ‘‘ کی جگہ ’’علو‘‘ لکھا گیا ہے۔
عرض ہے کہ شاید یہ لکھتے میں غلطی ہے ورنہ عدم علو صحت حدیث کے لئے قطعا مضر نہیں نیز ایک بھی محدث ایسانہیں ہے کہ جس نے اپنی کتاب میں صحیح حدیث کے لئے علو کی شرط لگائی ہو۔
 

طارق بن زیاد

مشہور رکن
شمولیت
اگست 04، 2011
پیغامات
324
ری ایکشن اسکور
1,719
پوائنٹ
139
السلام وعلیکم محترم کفایت اللہ صاحب
جزاک اللہ خیر جناب کہ آپنے میرے اس سوال کا مناسب جواب دیا۔
میں نے
نہیں بلکہ
لکھا ہے۔بس فرق یہ ہے کہ
سے لکھا جب کہ آپنے
سے۔
اللہ آپ جیسے علماء اور مفکرین کا سایہ اس امت پر تا دیر قائم رکھے۔آمین
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
علت
علط

شاکر بھائی یہ کیا معاملہ ہے ؟؟؟
میرے پاس حرف ’’ط‘‘ ۔۔۔۔۔۔۔۔عل کے بعد نہیں لکھا جاتا بلکہ ایسا لکھنے پر ’’ط‘‘ کی جگہ ’’و‘‘ ظاہر ہوتا ہے یہ کا مسئلہ ہے؟؟؟
 

طارق بن زیاد

مشہور رکن
شمولیت
اگست 04، 2011
پیغامات
324
ری ایکشن اسکور
1,719
پوائنٹ
139
علت
علط

شاکر بھائی یہ کیا معاملہ ہے ؟؟؟
میرے پاس حرف ’’ط‘‘ ۔۔۔۔۔۔۔۔عل کے بعد نہیں لکھا جاتا بلکہ ایسا لکھنے پر ’’ط‘‘ کی جگہ ’’و‘‘ ظاہر ہوتا ہے یہ کا مسئلہ ہے؟؟؟
اچھا جناب اگر آپکے پاس "ط "لکھنے پر "و "آرہا ہے تو آپ اک بار دیکھیں کہ "و "لکھنے پر کیا آرہا ہے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
علت
علط

شاکر بھائی یہ کیا معاملہ ہے ؟؟؟
میرے پاس حرف ’’ط‘‘ ۔۔۔۔۔۔۔۔عل کے بعد نہیں لکھا جاتا بلکہ ایسا لکھنے پر ’’ط‘‘ کی جگہ ’’و‘‘ ظاہر ہوتا ہے یہ کا مسئلہ ہے؟؟؟
بھائی جان، اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے پاس جمیل نوری نستعلیق فونٹ اپ ڈیٹ نہیں ہے، بلکہ پرانا فونٹ ہے۔ جس میں لگیچرز کے کچھ مسائل موجود تھے۔ ہمارے پاس تو علت اور علط اور علو سب درست دکھائی دے رہے ہیں۔ آپ اپنا فونٹ درج ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کر لیجئے۔
http://font.urdulog.com/downloads/249-jameel-noori-nastaleeq-regular
اور پھر کاپی کر کے C:/Windows/Fonts میں جا کر پیسٹ کر دیں تو مسئلہ حل ہو جانا چاہئے، ان شاءاللہ۔
 

طارق بن زیاد

مشہور رکن
شمولیت
اگست 04، 2011
پیغامات
324
ری ایکشن اسکور
1,719
پوائنٹ
139
بھائی جان، اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے پاس جمیل نوری نستعلیق فونٹ اپ ڈیٹ نہیں ہے، بلکہ پرانا فونٹ ہے۔ جس میں لگیچرز کے کچھ مسائل موجود تھے۔ ہمارے پاس تو علت اور علط اور علو سب درست دکھائی دے رہے ہیں۔ آپ اپنا فونٹ درج ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کر لیجئے۔
http://font.urdulog.com/downloads/249-jameel-noori-nastaleeq-regular
اور پھر کاپی کر کے C:/Windows/Fonts میں جا کر پیسٹ کر دیں تو مسئلہ حل ہو جانا چاہئے، ان شاءاللہ۔
جزاک اللہ خیر محترم
 
Top