• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صدیق کو محدَّث پر کیوں ترجیح حاصل ہے؟

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
صدیق کو محدَّث پر کیوں ترجیح حاصل ہے؟

اس کی کئی نظیریں ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ سیدناابوبکر رضی اللہ عنہ کو سیدناعمر رضی اللہ عنہ پر ترجیح حاصل ہے حالانکہ عمر رضی اللہ عنہ محدث ہیں کیونکہ صدیق کا مرتبہ محدث کے مرتبہ سے بلند تر ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ صدیق جو کچھ بھی کہتا ہے یا کرتا ہے تو وہ رسول معصوم سے سیکھتا ہے اور محدث بعض باتیں اپنے دل سے حاصل کرتا ہے اور اس کا دل معصوم نہیں ہے۔ا س کو ضرورت ہے کہ وہ اپنے دل کے القاءات کو نبی معصوم صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کی کسوٹی پر پرکھے۔ اسی لیے سیدناعمر رضی اللہ عنہ صحابہ رضی اللہ عنہم سے مشورہ فرمایا کرتے اور ان سے مباحثہ کیا کرتے ، بعض امور میں ان کی طرف رجوع کیا کرتے اور بعض میں صحابہ ان سے اختلاف فرمایا کرتے تھے۔ آپ ان کو اور وہ آپ کو کتاب و سنت سے دلائل سنایا کرتے تھے۔ مناظرہ کر کے اپنی بات منوایا کرتے لیکن یہ کبھی نہ کہتے تھے کہ میں محدث ہوں، ملہم ہوں اور مجھ سے خطاب ہوتا ہے۔ اسی لیے تم لوگوں کو میری بات مان لینی چاہیے اور معارضہ نہیں کرنا چاہیے۔ پس جو شخص ولی اللہ ہونے کا دعویٰ کرے یا اس کے دوست اس کو ولی اللہ کہیں اور یہ سمجھیں کہ اس سے خطاب ہوتا ہے، اس لیے اس کے پیروئوں پر اس کی ہر بات مان لینا ضروری ہے۔ اس سے مناظرہ نہیں کرنا چاہیے اور کتاب و سنت ملحوظ رکھنے کے بغیر ہی اس کا ’’حال‘‘ تسلیم کر لینا چاہیے تو یہ مدعی اور اس کے دوست جو اس دعویٰ میں شریک ہیں خطاکار ہیں اور ایسے لوگ گمراہ ترین لوگوں میں سے ہیں۔ اس لئے کہ سیدناعمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ اس سے افضل ہیں، آپ امیرالمومنین ہیں۔ تاہم مسلمان ان سے جھگڑتے تھے اور جو کچھ سیدناعمر رضی اللہ عنہ کہتے یا وہ خود کہتے اس کو کتاب و سنت پر پیش کرتے تھے۔

الفرقان بین اولیاء الرحمان و اولیاء الشیطان- امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
 
Top