• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صراط مستقیم

شمولیت
اگست 10، 2013
پیغامات
365
ری ایکشن اسکور
316
پوائنٹ
90
السلام علیکم۔۔۔

حدیث نبوی صلی علیہ وسلم ہے کہ:

اللہ پاک نے صراط مستقیم کی مثال اس طرح بیان فرمائی ہے جیسے ایک راستہ ہو اور اس کے دونون طرف دیواریں ہوں' ان میں کئی اک کھلے ہوئے دروازے ہوں اور دروازوں پر پردے لٹک رہے ہوں۔ راستے کے دروازے پر ایک پکارنے والا مقرر ہو جو یہ اعلان کر رہا ہو کہ اے لوگو! تم سب سیدھے راستے پر چلو اور دائیں بائیں مت جھانکو۔ اور ایک پکارنے والا راستے کے درمیان میں ہو جب کوئی ان میں سے کسی دروازے کو کھولنا چاہے تو وہ کہہ دے :تجھ پر افسوس! اسے نہ کھولنا' اگر تو نے اسے کھول دیا تو اس میں داخل ہو جائے گا۔۔۔
چنانچہ اس مثال میں صراط سے مراد اسلام ہے' دیواریں حدودِ الٰہی ہیں ' کھلے ہوئے دروازے سے مراد اللہ پاک کی حرام کردہ چیزیں ہیں۔ راستے کے دروازے پر پکارنے والا قرآن ہے اور سرِراہ پکارنے والا اللہ کا وہ خوف ہے جو ہر مسلمان کے دل میں ہوتا ہے۔۔۔

مسند احمد 183، جامع الترمذی، الامثال، باب ماجاء ،حدیث 2859
 
Top