1. آئیے اہم اسلامی کتب کو یونیکوڈ میں انٹرنیٹ پر پیش کرنے کے لئے مل جل کر آن لائن ٹائپنگ کریں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ کے ذریعے آپ روزانہ فقط دس پندرہ منٹ ٹائپنگ کر کے ہزاروں صفحات پر مشتمل اہم ترین کتب کو ٹائپ کرنے میں اہم کردار ادا کرکے صدقہ جاریہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ میں شمولیت کے لئے یہاں کلک کریں۔
  2. آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صرف ایک اللہ سے مانگو !!!

'توحید وشرک' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد عامر یونس, ‏نومبر 20، 2013۔

  1. ‏نومبر 20، 2013 #1
    محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس خاص رکن
    جگہ:
    karachi
    شمولیت:
    ‏اگست 11، 2013
    پیغامات:
    16,968
    موصول شکریہ جات:
    6,506
    تمغے کے پوائنٹ:
    1,069

    صرف ایک اللہ سے مانگو !!!
    1460058_561446187263976_1651084495_n.jpg
     
    • پسند پسند x 3
    • متفق متفق x 2
    • زبردست زبردست x 1
    • لسٹ
  2. ‏نومبر 20، 2013 #2
    محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس خاص رکن
    جگہ:
    karachi
    شمولیت:
    ‏اگست 11، 2013
    پیغامات:
    16,968
    موصول شکریہ جات:
    6,506
    تمغے کے پوائنٹ:
    1,069

    صالحين كےمقام ومرتبہ كا واسطہ دے كراللہ تعالى سےسوال كرنے كا حكم

    كيا فوت شدہ صالح اور نيك لوگوں كےمرتبہ اورمقام كي بنا پر زندہ لوگوں پر اللہ تعالى كرم كرتا ہے كہ جب ہم اللہ تعالى سے كسي صالح اور نيك شخص كي نيكي اور اصلاح اور اس كي عبادت كےواسطےسے كسي مصيبت سے چھٹكارا طلب كريں، حالانكہ ہميں علم ہے كہ فائدہ اللہ تعالي كي جانب سے ہي ہے ؟

    الحمد للہ :

    اس ميں كوئي شك نہيں كہ دعاء شرعي عبادات ميں سےايك عظيم عبادت ہے جس كےساتھ اللہ تعالي كا قرب حاصل كيا جاتا ہے، اور اس ميں بھي كوئي شك نہيں كہ يہ كسي بھي بندے كےلئےجائزنہيں كہ وہ اللہ تعالي كي عبادت اس طريقہ پر كرے جو نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم كي زبان سے مشروع نہيں كيونكہ حديث ميں نبي كريم صلي اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

    عائشہ رضي اللہ تعالي عنہا بيان كرتي ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نےفرمايا:
    اور مسلم كي ايك روايت كےالفاظ ہيں:
    اس سےيہ معلوم ہوا كہ اللہ تعالي كواس كا وسيلہ يا واسطہ دينا جو نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم سےثابت نہيں نہ تو قولي اورفعلي طور پر اور نہ ہي ان صحابہ كرام نےكيا جونيكي اورخير ميں ہم سےزيادہ سبقت لےجانےوالےتھے ايسا كام كرنا بدعت اور برائي ہے، وہ بندہ جو اللہ تعالي سےمحبت كرتا اور رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كي اتباع وپيروي كرتا ہے وہ اس سےاجتناب كرے اورايسےطريقہ سےعبادت نہ كرے جو شرعا ثابت نہيں.

    لھذا جب ہم سائل نےجو كچھ ذكر كيا ہے اسےديكھتےہيں، كہ صالح اور نيك لوگوں كےمقام ومرتبہ اوران كي عبادت اورمقام كا اللہ تعالي كو وسيلہ دينا، توہم اس كام كو ايك نئي ايجاد پاتےہيں جو نبي صلى اللہ عليہ وسلم سےثابت نہيں، اور نہ ہي صحابہ كرام رضي اللہ تعالي عنہم سےثابت ہے كہ انہوں نے كسي ايك دن بھي اللہ تعالي كو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كےمقام ومرتبہ اوران كي شان كا وسيلہ ديا ہو نہ تو نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم كي زندگي ميں نہ ہي وفات كےبعد، بلكہ نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم كي زندگي ميں وہ نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم كي دعا سےوسيلہ پكڑتےكہ نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم ان كےلئےاللہ تعالي سےدعا فرمايا كرتےتھے، اورجب نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم فوت ہوگئے توانہوں نے زندہ اور صالح افراد كي دعا كا وسيلہ بنايا اور نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم كي شان اور مرتبہ كےوسيلہ كو ترك كرديا، جو كہ واضح طور پر اس بات كي دليل ہے كہ اگر نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم كي ذات يا ان كےمقام ومرتبہ كا وسيلہ خيرو بھلائي اور مشروع ہوتا تو صحابہ كرام ہم سےسبقت لے جاتےہوئےايسا ضرور كرتے.

    اور كون ايسا شخص ہے جويہ خيال كرےكہ وہ عمر بن خطاب رضي اللہ تعالي عنہ سےخيروبھلائي ميں زيادہ حرص ركھتا ہے؟ ديكھيں عمربن خطاب رضي اللہ تعالي عنہ نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم كےمقام مرتبہ اوران كي شان كا وسيلہ دينے سے اعراض كررہے ہيں بلكہ انہوں نے نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم كےچچا كي دعا كا وسيلہ بنايا، اور صحابہ كرام بغير كسي مخالف اور انكار كے اس كي گواہي ديتےہيں جيسا كہ صحيح بخاري ميں ہے:

    انس بن مالك رضي اللہ تعالى عنہ بيان كرتےہيں كہ :

    نبي صلى اللہ عليہ وسلم يا عباس رضي اللہ تعالي عنہ كو وسيلہ بنانے كا معني يہ ہے كہ ان كي دعا كا وسيلہ بناتےتھےجيسا كہ حديث كےبعض طرق ميں اس كوبيان بھي كيا گيا ہے:

    انس رضي اللہ تعالي عنہ بيان كرتےہيں كہ جب نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم كےدور ميں بارش نہ ہوتي اور قحط پڑجاتا تو صحابہ كرام ان سے بارش دعا طلب كرتےتوانہيں بارش مل جاتي، اور جب عمر رضي اللہ تعالي عنہ كي امارت ميں ايسا ہوا" اس كےبعد باقي حديث ذكر كي، اسےاسماعيلي نے صحيح پر اپني مستخرج ميں بيان كيا ہے.

    اور مصنف عبدالرزاق ميں ابن عباس رضي اللہ تعالي عنہما كي حديث ميں ہےكہ: عمر رضي اللہ رضي اللہ تعالي نےعيدگاہ ميں بارش كي دعا كي اور عباس رضي اللہ تعالي عنہ كو كہنےلگے: اٹھو اور بارش كي دعا كرو، تو عباس رضي اللہ تعالى عنہ كھڑے ہوئے" پھر باقي حديث ذكر كي،اسے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ تعالى نے فتح الباري ميں نقل كيا اورخاموشي اختيار كي ہے.

    تواس سےواضح ہوا كہ عمر رضي اللہ تعالي عنہ نےجو توسل اور وسيلہ كا قصد كيا تھا تو ايك نيك اور صالح شخص كي دعا تھي جو كہ صحيح اور مشروع ہے، اس كےبہت سےدلائل پائےجاتےہيں اور صحابہ كرام كےحالات سے يہ معلوم ہے كہ جب وہ قحط سالي كا شكار ہوتےاور بارش نہ ہوتي تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے دعا كرنےكا كہتےتو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كےدعا كرنےسےبارش ہوجاتي اس ميں بہت سي احاديث مشہورہيں.

    مستقل فتوي كميٹي كےفتاوي ميں ہے كہ:

    رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے مقام اور مرتبہ يا كسي صحابي يا ان كےعلاوہ كسي اور كا شرف و مقام يا اس كي زندگي كےواسطےاوروسيلہ سےدعا كرنا جائزنہيں، اللہ تعالى نےاسےمشروع نہيں كيا،اس لئےكہ عبادات توقيفي ہيں، بلكہ اللہ تعالى نے اپنےبندوں كےلئے اپنےناموں اور صفات اوراس كي توحيد اور اس پرايمان اور اعمال صالحہ كا وسيلہ مشروع اور جائز كيا ہے، نہ كہ كسي كي زندگي اوراس كےمقام ومرتبہ كاوسيلہ، لھذا مكلفين پر واجب ہے كہ وہ اس پر اكتفا كريں جواللہ تعالى نےان كےلئےمشروع كيا ہے، تواس سےيہ پتہ چلتا ہے كہ كسي كي زندگي يا مقام مرتبہ وغيرہ كاوسيلہ دين ميں نئي ايجاد كردہ اور بدعت ہے.
    اھ ديكھيں: فتاوي اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 1/ 153)

    اورشيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ تعالى كہتےہيں:

    " كسى ايك كےلئے بھى يہ جائزنہيں كہ وہ اپنے سے پہلے سلف صالحين كا اللہ تعالى كوواسطہ دے، كيونكہ ان كا نيك اورصالح ہونا اس كےعمل ميں سےنہيں كہ اسےاس كا بدلہ ديا جائے، مثلا غار والے تين اشخاص نے اپنے سے پہلے نيك وصالح لوگوں كا وسيلہ نہيں ديا بلكہ انہوں نےاللہ تعالى كےسامنے اپنے اعمال صالحہ كو وسيلہ بنايا تھا اھ.
    اللہ تعالى سےہمارى دعا ہے كہ وہ ہميں موت تك اپنےدين اور شريعت پر ثابت قدم ركھےآمين.

    واللہ تعالى اعلم.

    ديكھيں: التوسل وانواعہ و احكامہ تاليف: الشيخ البانى رحمہ اللہ تعالى صفحہ ( 55 ) اور فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 1 / 153 ) اور التوصل الى حقيقۃ التوسل تاليف الشيخ محمد نسيب الرفاعى ( 18 ) .

    واللہ اعلم .
    الاسلام سوال وجواب
     
    • پسند پسند x 3
    • شکریہ شکریہ x 1
    • متفق متفق x 1
    • لسٹ
  3. ‏نومبر 20، 2013 #3
    محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس خاص رکن
    جگہ:
    karachi
    شمولیت:
    ‏اگست 11، 2013
    پیغامات:
    16,968
    موصول شکریہ جات:
    6,506
    تمغے کے پوائنٹ:
    1,069

    1463175_481224275324256_228878681_n.jpg
     
    • پسند پسند x 3
    • شکریہ شکریہ x 1
    • متفق متفق x 1
    • لسٹ
  4. ‏نومبر 20، 2013 #4
    محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس خاص رکن
    جگہ:
    karachi
    شمولیت:
    ‏اگست 11، 2013
    پیغامات:
    16,968
    موصول شکریہ جات:
    6,506
    تمغے کے پوائنٹ:
    1,069

    1456500_481305701982780_531919716_n.png
     
    • پسند پسند x 2
    • شکریہ شکریہ x 1
    • متفق متفق x 1
    • زبردست زبردست x 1
    • لسٹ
  5. ‏نومبر 20، 2013 #5
    Dua

    Dua سینئر رکن
    شمولیت:
    ‏مارچ 30، 2013
    پیغامات:
    2,579
    موصول شکریہ جات:
    4,379
    تمغے کے پوائنٹ:
    463

    جزاک اللہ خیرا کثیرا
    کسی نیک انسان سے دعا کروانا جائز ہے۔لیکن نیک انسان کا وسیلہ دے کر دعا کرنا سنت نبوی ﷺ نہیں۔
     
    • متفق متفق x 2
    • پسند پسند x 1
    • لسٹ
  6. ‏نومبر 20، 2013 #6
    محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس خاص رکن
    جگہ:
    karachi
    شمولیت:
    ‏اگست 11، 2013
    پیغامات:
    16,968
    موصول شکریہ جات:
    6,506
    تمغے کے پوائنٹ:
    1,069

    1452339_1392937510949322_2083185829_n.jpg
     
    • متفق متفق x 3
    • پسند پسند x 1
    • لسٹ
  7. ‏نومبر 28، 2013 #7
    محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس خاص رکن
    جگہ:
    karachi
    شمولیت:
    ‏اگست 11، 2013
    پیغامات:
    16,968
    موصول شکریہ جات:
    6,506
    تمغے کے پوائنٹ:
    1,069

    999620_559408800805883_1876127004_n.jpg
     
    • پسند پسند x 2
    • متفق متفق x 1
    • زبردست زبردست x 1
    • لسٹ
لوڈ کرتے ہوئے...

اس صفحے کو مشتہر کریں