• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صغیرہ اور کبیرہ گناہ

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
ایک حدیث مبارکہ کا مفہو م ہے کہ جو ایک دن میں 100 بار "سبحان اللہ وبحمدہ "پڑھے تو اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں چاہے سمندر کی جھاگ کے برابر بھی کیوں نہ ہو ۔تو کیا اس میں صغیرہ اور کبیرہ دونوں گناہ شامل ہیں؟
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
ان تسبیحات کو پڑھتے وقت آپ نے
١۔اخلاص اور صدق دل کے ساتھ
٢۔ سابقہ گناہوں پر ندامت کے ساتھ
٣۔ اور دوبارہ گناہ نہ کرنے کے عزم کے ساتھ
جن گناہوں کے لیے بھی معافی کی نیت کی تو ان شاء اللہ تعالی وہ معاف ہو جائیں گے، چاہے صغیرہ ہوں یا کبیرۃ، تھوڑے ہوں یا زیادہ۔
 
Top