• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صلاح الدین الجزائری

BlueJayWay

مبتدی
شمولیت
ستمبر 08، 2014
پیغامات
31
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
13
صلاح الدین الجزائری سے میرا پہلا تعارف آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک اسلامی کتب خانے میں ہوا جب میں نے ان کی کتاب The Myth of Muslim Barbarism and its Aims خریدی۔ یہ ایک شاندار کتاب ہے جس میں انتہائی سادگی اور روانی سے مسلمانوں کا بدنام کرنے کی تاریخ بیان کی گئی ہے۔ مثال کے طور پر 1874 میں اگر کوئی painting تیار کی گئی جس میں کسی مسلمان کو کسی غیر مسلم پر ظلم کرتے دکھایا گیا، تو مصنف نے اس کا پس منظر اور پھر تاریخی حقائق کی روشنی میں اس کا محاکمہ کیا ہے۔

اس کا بعد میں نے آہستہ آہستہ ان کی تمام کتب جمع کیں۔

The Crusades
یہ صلیبی جنگوں پر ایک شاہکارہے۔ سادہ، عام فہم مگر انتہائی عمدہ کام۔ Simple without being simplistic ۔ اس میں مستشرقین کے کذب بیانی انتہائی clinical انداز میں قاری کے سامنے رکھی گئی ہے۔


The Hidden Debt to Islamic Civilisation
یہ مسلمانوں کی تمدنی اور سائنسی ترقی وغیرہ کے گمشدہ ابواب ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کے پہلی مرتبہ street light مسلمانوں نے استعمال کیِ؟

The Golden Age and Decline of Islamic Civilisation
مسلمانوں کے عروج و زوال کی داستان

A Short History of Islam
مختصر تاریخ اسلام
 
Last edited:

BlueJayWay

مبتدی
شمولیت
ستمبر 08، 2014
پیغامات
31
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
13
ابھی حال ہی میں ان کی تین نئی کتب مارکیٹ میں آئی ہیں۔

The Long War
جو کہ عثمانی حکومت کے زوال کی داستان ہے (1911-1922)

Decisive Victories: Gallipoli, Sakarya, Dumplupinar
یہ کتاب عثمانی حکومت کی آخری چند فتوحات کی کہانی ہے۔

The Great Turks
یہ ترکوں کے کارناموں پر مشتمل ہے اور بہت مفصل کام ہے۔ جیسے کے اس میں ہندوستان کا ذکر بھی تفصیل سے کیا گیا ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا یہ کتب اردو ترجمے میں بھی دستیاب ہیں؟
جزاک اللہ خیرا
 

BlueJayWay

مبتدی
شمولیت
ستمبر 08، 2014
پیغامات
31
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
13
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی نہیں۔ جس طرح ڈاکٹر صلابی کی قدر کرنے میں ہمیں وقت لگا ہے، شاید صلاح الدین الجزائری کے لئے بھی درکار ہو۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی نہیں۔ جس طرح ڈاکٹر صلابی کی قدر کرنے میں ہمیں وقت لگا ہے، شاید صلاح الدین الجزائری کے لئے بھی درکار ہو۔
محترم بھائی!
اگر ہوسکے تو اردو طبقے کے لیے صلاح الدین الجزائری صاحب کی کتابوں سے اہم اقتباسات اردو میں ترجمہ کرکے پیش کردیں۔ جزاک اللہ خیرا۔
ڈاکڑ صلابی صاحب کی کچھ کتابوں کا ترجمہ محدث لائبریری میں موجود ہے۔



 

BlueJayWay

مبتدی
شمولیت
ستمبر 08، 2014
پیغامات
31
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
13
میرے لیے اردو لکھنا خاصا پر اذیت کام ہے۔ اگر کسی کو ضرورت ہو تو مجھ سے فوٹو کاپی کروا لے۔
ڈاکٹر صلابی کی الفرقان والے ایڈیشن ہی بہتر ہیں گو کہ ترجمہ میں بعض جگہ مسائل ہیں۔
دارالسلام نے تو روافض سے متعلق کافی کچھ سنسر کردیا ہے۔
 
Top