• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صوفیاء اہلحدیث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کا طریق السلوک

aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
عقیل بھائی!۔ شاکر بھائی کا اور میرا معاملہ الگ ہے۔۔۔ میں اس سلسلے میں دخل اندازی نہیں کرسکتا۔۔۔ ہاں آپ لنک پیش کردیجئے جس کو پڑھنا ہوگا وہ پرھ لے گا اور جس کو اس پر رد پیش کرنا ہوگا وہ کردے گا۔۔۔ میں نے اپنی تحریر میں بہت کچھ پوچھا تھا مگر آپ نے بھی اپنی باتیں کیں اس لئے میں خاموش ہوکر رہ گیا۔۔۔ فلحال اس موضوع کو اصل میں زم ہونے دیں پھر وہاں ان شاء اللہ پھر بات ہوگی۔۔۔ کیونکہ ہمارے ایک بہت پیارے دوست نے کہا ہے کہ آپ اس معاملے میں نہ پڑیں صوفی ہوجائیں گے تو چلیں دیکھتے ہیں۔۔۔ نتیجہ کیا نکلتا ہے۔۔۔
حرب بھائی! میرے ساتھ حقیقت میں اس فورم ناروا سلوک کیا گیا ہے،میری پرانی آئی ڈی "قریشی " کو بلا وجہ بلاگ کیا گیا۔حتی کہ میرا پہلامضمون علماء اہلحدیث اور تصوف کو دو بار بلا وجہ ڈیلیٹ کیا گیا ،مگر میں نے پیچھے پڑ کر دوبارہ لکھ کر پوسٹ کیا،اور بہت دفعہ انتظامیہ سے یہ بات کہی کہ آپ مضمون ڈیلیٹ نہ کریں۔آپ سوچ نہیں سکتے کے میں کتنی محنت سے لکھتا ہوں ،کیونکہ مجھے ٹائپنگ نہیں آتی ،میرا بہت وقت یہاں صرف ہوتا ہے۔
میرے بھائی !کچھ نہیں ہو گا ،تصوف سلوک سے ایمان کی لذت نصیب ہو جاتی ہے۔اللہ کی یاد کا ایک نشہ چھایا رہتا ہے۔بس دل کرتا ہے کہ میں ہوں اور میرا للہ ہو ،خلوت میں انجمن ہوتی ہے،اور انجمن میں خلوت ہوتی ہے،مگر یہ علم اب ناپید ہوچکا ہے ،اور اس کے طالب بھی بہت کم ہیں ،کون اتنا مجاہدہ کریں کہ ہمہ متوجہ اللہ رہے،بس اللہ کی رحمت کوئی ادھر آ جائے،
دوسری طرف جہلا صوفی ہیں الف ،ب بھی نہیں جانتے اور مرید بنا رہے ہیں ،قبر والے کو عذاب ہو رہا ہے ،اور اوپر عرس ہو رہا ہے ،کیا کیا تماشے ہیں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
عقیل صاحب، ہم بار بار گزارش کر چکے ہیں کہ آپ تصوف کے موضوع پر جو لکھنا چاہیں لکھیں۔ لیکن فی الحال جو موجودہ موضوعات چل رہے ہیں، انہیں مکمل کر لیں۔ پہلے ہی تین چار موضوعات چل رہے ہیں، مزید کسی نئے موضوع کا اضافہ مناسب نہیں۔ انہی جاری موضوعات میں آپ دیگر مضامین بھی شامل کر لیں، اس کے لئے علیحدہ دھاگا نہ بنائیں۔ ہر پوسٹ میں انتظامیہ سے شکوے شکایت کرنا درست طرز عمل نہیں۔ آپ توجہ مضامین پر رکھیں، نظامت پر نہیں۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
حرب بھائی! میرے ساتھ حقیقت میں اس فورم ناروا سلوک کیا گیا ہے،میری پرانی آئی ڈی "قریشی " کو بلا وجہ بلاگ کیا گیا۔
عقیل بھائی!۔ ناروا سلوک کا تو شکوہ کررہے ہیں، لیکن آپ اپنے طریقے کا بھی تو احتساب کیجئے، اور بلاوجہ تنقید سے آپ اپنی بات پہنچانے کی بجائے، اپنی بات کہنے سے معذور کردیئے جائیں گے۔۔۔ میں شاکر بھائی سے اتفاق کرتاہوں کے پہلے جو موضوعات چل رہے ہیں پہلے اُن کو تو کسی منطقی انجام تک پہنچائیں نئے کی بات بعد میں کریں گے۔۔۔ اس لئے اپنا بھی وقت بجائیں۔۔۔ اور اُسی وقت کو بقول آپ کے!۔
تصوف سلوک سے ایمان کی لذت نصیب ہو جاتی ہے۔اللہ کی یاد کا ایک نشہ چھایا رہتا ہے۔بس دل کرتا ہے کہ میں ہوں اور میرا للہ ہو ،خلوت میں انجمن ہوتی ہے،اور انجمن میں خلوت ہوتی ہے،
ہمیں بھی گناہ گار کررہے ہیں۔۔۔
 

aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
عقیل بھائی!۔ ناروا سلوک کا تو شکوہ کررہے ہیں، لیکن آپ اپنے طریقے کا بھی تو احتساب کیجئے، اور بلاوجہ تنقید سے آپ اپنی بات پہنچانے کی بجائے، اپنی بات کہنے سے معذور کردیئے جائیں گے۔۔۔ میں شاکر بھائی سے اتفاق کرتاہوں کے پہلے جو موضوعات چل رہے ہیں پہلے اُن کو تو کسی منطقی انجام تک پہنچائیں نئے کی بات بعد میں کریں گے۔۔۔ اس لئے اپنا بھی وقت بجائیں۔۔۔ اور اُسی وقت کو بقول آپ کے!۔

ہمیں بھی گناہ گار کررہے ہیں۔۔۔
پاک و ہند میں علمائے اہلحدیث کی خدمات حدیث - کتب لائبریری - علماء کے حالات و واقعات
یہ کتاب ارشاد الحق اثری صاحبٌ کی ہے۔اس میں جید علماء اہلحدیث کا ذکر کیا گیا ہے۔اور مزے کی بات یہ ہے کہ جن علماء کا تذکرہ کیا گیا ہے ان میں اکثریت صوفی ہیں ،یا تصوف اسلامی کی حمایت کرتے ہیں مگر ظلم یہ کیا گیا ہے کہ مقدس ہستیوں کی خدمات حدیث کا تو ذکر کیا گیا مگر کسی مقام پر اشار ہ دینا بھی گوارہ نہ کیا گیا کہ یہ حضرات علم ظاہر وباطن میں کامل واکمل تھے ،خود جامعہ سلفیہ کی بنیاد ہی صوفیوں نے رکھی ،کیا یہ تاریخی حقیقتیں اسطرح چھپائی جا سکے گی؟؟؟؟
اے اپنا مسلک اہلحدیث کہلانے والو جاگو؟؟؟؟؟؟ورنہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔تمھاری داستاں تک بھی نہ ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔؟
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
،کیا یہ تاریخی حقیقتیں اسطرح چھپائی جا سکے گی؟؟؟؟
اے اپنا مسلک اہلحدیث کہلانے والو جاگو؟؟؟؟؟؟ورنہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔تمھاری داستاں تک بھی نہ ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔؟
عجیب بات کی آپ نے،یعنی کتاب میں موجودہ ہستوں کے حوالے سے جو خدمات پیش کی گئیں اُن سے بھرپور اتفاق، تو سوچیں اگر وہ صوفیت کا پرچار کرتے تو کیا اس کا ذکر اس کتاب میں نہیں ہوتا۔۔۔ میں یہ کتاب ڈآنلوڈ کررہا ہوں پڑھنے کے بعد ہی کچھ تبصرہ ہوگا۔۔۔ لیکن دیکھئے جو شعر کا آپ نے پیش کیا ہے۔۔۔ اتنی جلد بازی عقلمندی نہیں کہلائے گی۔۔۔ مجھے حیریت اس بات پر ہوتی ہے کہ آپ صوفی اہلحدیث ہیں اور دوسری طرف عابد بھائی جو دیوبندی ہیں وہ آپ کی حمایت کے ہر جگہ موجود ہوتے ہیں اور انہیں عابد بھائی سے اہلحدیث کا اختلاف اس پورے فورم پر دیکھا جاسکتا ہے۔۔۔ یہ دورنگی کیسی؟؟؟۔۔۔ وہ جو صوفیوں کے سلسلے میں لسٹ پیش کی تھی اس میں ایک بھکت طاہرالقادری بھی ہے پیرعبدالقادرجیلانی رحمہ اللہ علیہ کا مگر وہ کبھی بھی خود کو اہلحدیث نہیں کہلواتا قادری بنا ہوا ہے پکا بریلوی تو یہ کیا ہے؟؟؟۔۔۔ انہیں کہتے ہیں زمینی حقائق جسے ہم دیکھ رہے ہیں اور آپ تسلیم نہ کرنے پر بضد ہیں۔۔۔ امام ابن تیمہ رحمۃ اللہ علیہ کی بات پر میں نے دو آئمہ جو اُن سے پہلے کے تھے کی مثالیں آپ کو پیش کی پھر بھی آپ کے اندر کا جوالا مکھی ٹھنڈا نہیں ہوا۔۔۔ اہلحدیث کی ابتداء امرتسر نہیں ہوئی۔۔۔ نہ ہی ہندوستان سے، ہندوستان سے اگر کسی نے ابتداء لی تو وہ قادیانی ، یا پھر مکتبہ بریلی یا مکتبہ دیوبند ہیں۔۔۔ اس زمینی حقیقت کو بھی تو تسلیم کیجئے سادات کون ہوتے ہیں۔۔۔ شیعہ رافضی اس کی تحقیق کیجئے پہلے!۔۔۔۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
خانقاہی تصوف کا ہندستانی معاشرہ پر بڑا گہرا اثر رہا ہے ۔ علماء اہل حدیث کو ان اثرات سے باہر نکلنے میں تھوڑا وقت لگ گیا۔ یہ ساری مثالیں اصل میں باہر نکلنے کے مرحلہ کے درمیان کی مثالیں ہیں ۔ ہمارے کسی بڑے کا کوئی قول وعمل اگر قرآن وسنت یا منہج صحابہ سے ٹکرائے گا ہم سے رد کر دیں گے یہی ہمارا منہج ہے ۔
 

aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
=حرب بن شداد;73200]عجیب بات کی آپ نے،یعنی کتاب میں موجودہ ہستوں کے حوالے سے جو خدمات پیش کی گئیں اُن سے بھرپور اتفاق، تو سوچیں اگر وہ صوفیت کا پرچار کرتے تو کیا اس کا ذکر اس کتاب میں نہیں ہوتا۔۔۔ میں یہ کتاب ڈآنلوڈ کررہا ہوں پڑھنے کے بعد ہی کچھ تبصرہ ہوگا۔۔۔ لیکن دیکھئے جو شعر کا آپ نے پیش کیا ہے۔۔۔ اتنی جلد بازی عقلمندی نہیں کہلائے گی۔۔۔
حضرت! مجھے یہی تو دکھ ہوا ہے ،آپ کتاب پڑھ لیں پھر بتاؤں گا۔ اور ان صوفیاء کی زندگی پر جو کتابیں لکھی گئی ہیں ،وہ
میں آپ کو بتا دوں گا،آپ ذاتی تحقیق جاری رکھیں ، آپ خود کہیں گے کہ میرا یہ کہنا بجا ہے کہ
ظلم یہ کیا گیا ہے کہ مقدس ہستیوں کی خدمات حدیث کا تو ذکر کیا گیا مگر کسی مقام پر اشار ہ دینا بھی گوارہ نہ کیا گیا کہ یہ حضرات علم ظاہر وباطن میں کامل واکمل تھے
مجھے حیریت اس بات پر ہوتی ہے کہ آپ صوفی اہلحدیث ہیں اور دوسری طرف عابد بھائی جو دیوبندی ہیں وہ آپ کی حمایت کے ہر جگہ موجود ہوتے ہیں اور انہیں عابد بھائی سے اہلحدیث کا اختلاف اس پورے فورم پر دیکھا جاسکتا ہے۔۔۔ یہ دورنگی کیسی؟؟؟
حضرت میرا مسلک وہی ہے، جو صوفیاء کا ہوتا ہے ہاں بعض مسائل میں میرے اختلافات ہیں جو فروعی نوعیت کے ہیں ، فراعات پر لڑ نا اچھی بات نہیں۔ اسی لئے میں نے ان مسائل پرخاموشی اختیار کی ہے۔مفتی عابد صاحب اچھے آدمی ہیں ۔ہاں میں اسطرح کا حنفی نہیں ہوں جو اہلحدیث سے نفرت کرتا ہوں بلکہ مجھے اہلحیدیث لوگوں سے محبت ہے ،میں نمازیں اکثر اہلحدیث احباب کے ساتھ انکی مسجد میں پڑھتا ہوں،اور میرے اہلحدیث دوست اس بات پر گواہی دے گے کہ میں نے کبھی منافقت نہیں کی۔ مگر انکی حما یت والی بات آپ غلط انداز میں لے رہے ہیں۔دیکھو جو میں نے مراسلے لکھے ہے،صفحہ نمبر تک حوالے دیئے ہیں ،اب پتا نہیں یہ اہلحدیث کہلانے والے لوگ ان حقائق سے کیوں منحرف ہیں۔

۔۔۔ وہ جو صوفیوں کے سلسلے میں لسٹ پیش کی تھی اس میں ایک بھکت طاہرالقادری بھی ہے پیرعبدالقادرجیلانی رحمہ اللہ علیہ کا مگر وہ کبھی بھی خود کو اہلحدیث نہیں کہلواتا قادری بنا ہوا ہے پکا بریلوی تو یہ کیا ہے؟؟؟۔۔۔ انہیں کہتے ہیں زمینی حقائق جسے ہم دیکھ رہے ہیں اور آپ تسلیم نہ کرنے پر بضد ہ
یں
یہ بات میں آپ کی سمجھا نہیں۔ذرا وضاحت فرمائیں؟
[۔۔
۔ امام ابن تیمہ رحمۃ اللہ علیہ کی بات پر میں نے دو آئمہ جو اُن سے پہلے کے تھے کی مثالیں آپ کو پیش کی پھر بھی آپ کے اندر کا جوالا مکھی ٹھنڈا نہیں ہوا۔۔۔ اہلحدیث کی ابتداء امرتسر نہیں ہوئی۔۔۔ نہ ہی ہندوستان سے، ہندوستان سے اگر کسی نے ابتداء لی تو وہ قادیانی ، یا پھر مکتبہ بریلی یا مکتبہ دیوبند ہیں۔۔۔ اس زمینی حقیقت کو بھی تو تسلیم کیجئے سادات کون ہوتے
ہیں۔۔۔ شیعہ رافضی اس کی تحقیق کیجئے پہلے!۔
۔
بھائی میرے آپ نے آئمہ کے جو قول آپ نے پیش کیے ہیں ،میرے پاس امام مالک کا قول موجود ہے جو تصوف کے میں ہے ،اور اس قول کو شاہ عبد الحق محدث دہلوی ٌ نے مشکوۃ
شریف کی شرح میں نقل کیا ہے اور اسی طرح امام احمد بن حنبلٌ نے بھی شروع میں مخالفت کی مگر پھر رجوع کیا اور یہ تمام باتیں میں فرصت میں تفصیل سے لکھ دوں گا۔ بلکہ ایک تحریڈ کی اگر اجازت ہو تو شافعی اور حنبلی صوفیاء کی لسٹ پیش کر سکتا ہوں کیا شیخ عبد لاقادرٌ کی غنیطالبین سے آپ ان واقف ہیں ۔ابھی بھی حنبلی علما ء کے صوفی ہونے میں شک ہے ، یہ ممکن ہی نہیں کہ انہوں نے مطلق تصوف کی مخالفت کی ہو۔
مجھے اہلحدیث کی ابتدا اور انتہا ء سے کوئی غرض نہیں،اور نہ ہی دیوبندی اور بریلوی سے،ناموں میں کیا رکھا ہے ،میں نے کم وپیش پانچ چھ سال اسی بات پر صرف کیے کہ انکے اختلاف کیا
ہیں ۔اور حاصل یہی ہے کہ زیادہ پیٹ کا چکر ہے ،اللہ ہم کو ہدایت دے،بھائی ان باتوں کو چھوڑیں دیو بندی بریلوی کو ہم اپنے موضوع پر آتے ہیں،ہاں آپ نے سادت والی جو بات لکھی ہے وہبھی سمجھا دی جئے گا آپ کیا کہنا چاہتے ہیں ۔صحابہ کا گستاخ مسلمان نہیں ہوسکتا۔ذرا شاولی اللہ ٌ کے اس اقتباس پر جو آپکے اعتراضات ہیں وہ پیش کیجئے
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ١١١٤(ھ-١١٧٢ھ) کی تدریسی اور تحریری خدمات اور کارناموں کا بڑا عمل دخل رہا ہے گرچہ حالات وظروف نے ان پر تصوف کا رنگ باقی رکھا جیسا کے اُن کی اپنی کتاب تفہیمات الٰہیہ اور دیگر کتابوں میں یہ فرمانا کے مجھے اللہ تعالٰی نے اطلاع دی ہے کہ میں اپنے زمانے کا امام اور مجدد ہوں اور لوگوں کو میری اتباع کرنی چاہئے اس طرح کی باتیں کشف والہام کے حاملین ہی کیا کرتے ہیں جو تصوف کی منزلوں میں ایک منزل ہے چنانچہ فرماتے ہیں۔۔۔

ونشافی قلبی داعیۃ من جھۃ الملا الاعلی علی تفصیلھا ان مذھب ابی حنیفۃ والسافعی ھما مشھور ان فی الامۃ المر حومۃ وھما اکثر المذاھب تبعاوتصنیفا۔
ملا اعلٰی کی طرف سے میرے دل میں یہ بات ڈالی گئی کہ امام ابو حنیفہ اور امام شافعی دونوں آئمہ کے مذاہب امت میں مشہور ہیں اور کثرت اتباع اور کثرت تصنیف کے لحاظ سے بھی معروف ہیں (تفھیمات جلد ١ صفحہ٢١٢، منقول از تحریک آزادی فکر۔۔۔ صفحہ ١٣٠-١٣١)۔۔۔
 

aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
خانقاہی تصوف کا ہندستانی معاشرہ پر بڑا گہرا اثر رہا ہے ۔ علماء اہل حدیث کو ان اثرات سے باہر نکلنے میں تھوڑا وقت لگ گیا۔ یہ ساری مثالیں اصل میں باہر نکلنے کے مرحلہ کے درمیان کی مثالیں ہیں ۔ ہمارے کسی بڑے کا کوئی قول وعمل اگر قرآن وسنت یا منہج صحابہ سے ٹکرائے گا ہم سے رد کر دیں گے یہی ہمارا منہج ہے ۔
حضرت آپ ادوار پر نہ جائیں اگر آج بھی اہلحدیث صوفی نکل آئے تو پھر کیا کہے گے،بات یہ تصوف مجاھدہ مانگتا ہے ،وہ اخلاص والے لوگ تھے ،اور ہمارا زمانہ باتوں کا ہے ،عمل کا فقدان
ہے،تصوف لفظ عربی ہے ،اور صوفیاء کی اکثریت کا تعلق بھی عرب سے ہے ،اور ہندوستان میں بھی تصوف باہر سے آیا ۔
بات کسی بڑے چھوٹے کے قول کی نہیں ب،اگر اقول انکا سند نہیں تو آپ پھر کسی کھاتے میں نہیں آتے کہ آپ کسی بات پر غور بھی کیا جائے ،بات یہ ہے کہ میرے بھائی اہل جنت دنیا میں بھی جنتیوں والے کام کرتے ہیں ۔دوزخ اور جنت یہاں سے ساتھ جاتے ہیں۔آپ کیا سمجھتے کہ سید نذیر حسین دہلویٌ جیسا عہد ساز شخص بدعتی اور مشرک ہو سکتا ہے ،کیا متاخرین علماء
اہلحدیث سید داؤد غزنویٌ جیسی ہستی شرک اور بدعت کی حمایت کر سکتی ہے ۔کیا مولانا ابراھیم میرٌ جیسا عالم فاضل اتنے جاہل تھے کہ تصوف جو شرک وبدعت جیسی موضی بلا ہے باوجود
مناظر ہونے کہ نہ جان سکے،میاں !سوچو کیا مولانا ثناء اللہ جیسا متکلم "شریعت اور طریقت لکھ کر تصوف کی حمایت کرتا ہے اور پنی اخبار طریقت پر مضمون جاری کرتا ہے۔کیا کیا مثالیں آپ کو دوں،
میں تو ان حضرات کی پاؤں کی خاک نھی نہیں ہاں آپ ان سے ورع وتقوی میں ،علم و عمل میں اور تحقیق کے میدان مین آگے ہونگے ،اور آپ اپنی خدمات دین وہ پیش کر دے میں
ان حضرات کی پیش کر دیتا ہوں۔ پتا چل جائیں گا کہ کس کے قول قرآن و ھدیث پر ہیں۔آپ ذرا منکرین تصوف کو دیکھیں اور ان لوگوں کہ دیکھیں۔فرق صاف ظاہر ہے
میرے بھائی جب اختلاف ہوتا تو سلف وحلف کو دیکھا جاتا ہے،کیو ں نہ دیکھا جائے اللہ کا حکم ہے۔
فَاسْأَلُواْ أَهْلَ الذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لاَ تَعْلَمُونَ
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
عقیل بھائی
جس بحث برائے بحث کا الزام آپ ہم پر لگا رہے تھے اپنی تحریر پر ایک طائرانہ نظر دوڑائیں آپ خود کیا کررہے ہیں؟؟؟۔۔۔ آپ کی ہرتحریر میں یہ ہی دعوٰی ہوتا ہے کہ یہ پیش کردوں گا وہ پیش کردوں گا تو بھائی پیش کریں۔۔۔ تاکہ جو ہم نے روک کے رکھا ہوا ہے اس کو بھی منظرلائیں۔۔۔ ہم سوباتوں کی ایک بات کرتے ہیں۔۔۔ ہم ہر عمل پر دلیل مانگتے ہیں۔۔۔

مع علینا واصحابی۔۔۔
یہ میرا معیار ہے یا یوں کہہ لیں کے میرا حدود اربعہ،،، اب میں اس کے اندر رہتے ہوئے، صوفی بھی ہوں، دیوبندی بھی ہوں، بریلوی بھی ہوں، لیکن جیسے ہی حد سے نکلا میں گمراہ ہوگیا۔۔۔ لہذا بھائی یہ اہلحدیث امرتسر سے وجود میں نہیں آئے ہیں۔۔۔ نبیﷺ فرمارہے ہیں۔۔۔ جو ہمارے اس دین میں کوئی نئی چیز ایجاد کرے۔۔۔ ابوبکررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم اگر کسی نے زکوٰۃ میں ایک سوئی بھی کم دی اس کے لئے اعلان جنگ ہے، الیوم اکملت لکم دینکم الخ۔۔۔۔آیات نازل ہورہی ہیں تو جواب دیتے ہیں آج ہماری دو عیدیں ہیں۔۔۔ اگر کوئی بھائی وہ حدیث یہاں پیش کردے جس میں عراق کی مسجد میں بیٹھے کچھ مسلمان اللہ کے ذکر میں مشغول تھے تو ایک صحابی رسولﷺ جب اُن کو دیکھتے ہیں تو فرماتے ہیں یہ کام بدعت کمی زیادتی پر معافی۔۔۔ یہ جتنے بھی آئمہ کرام کی کتابوں میں سے جو آپ مثالیں دے رہے ہیں وہ خود کیا صؤفی تھے؟؟؟۔۔۔ اب اگر اُن کے پیروکار اس کام میں لگ گئے تو قصور کس کا ہے؟؟؟۔۔۔ اب دیکھیں حنفیوں میں بریلوی بھی ہیں اور دیوبندی بھی، اسی طرح دیوبندیوں میں مماتی بھی اور غیرمماتی بھی۔۔۔ تو بندہ کم سے کم وہ بات کرے جو عقل تک پہنچے۔۔۔ اس لئے میری آپ سے درخواست ہے علمی مباحث کا جو طریقہ ہوتا ہے اُس کا اپنائے اور دلائل پیش کیجئے۔۔۔ تاکہ ہمیں بھی مزہ آئے پڑھنے اور رد پیش کرنے میں۔۔۔
 

عمران اسلم

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
عقیل صاحب کسی عمل کے بدعت ہونے اور کسی شخص کے فی نفسہ بدعتی ہونے میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ جس طرح ہر کفریہ عمل پر آپ کسی کو کافر نہیں کہہ سکتے اسی طرح کسی شخص سے اگر غیر شرعی فعل کا صدور ہونے پر فوراً بدعتی ہونے کا ٹھپہ نہیں لگا سکتے۔ جھوٹ بولنے والوں پر اللہ تعالیٰ نے لعنت کی ہے تو یقیناً جھوٹ بولنے والا لعنتیوں والا کام کرتا ہے لیکن آپ اس کو لعنتی نہیں کہہ سکتے۔
ہر بڑے عالم کے کچھ شذوذات اور تفردات ہوتے ہیں لیکن ان تفردات کی وجہ سے ہم انھیں بدعتی یا مشرک نہیں کہتے۔
ہم تمام ائمہ و علما کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن جب ان کی بات کتاب و سنت سے ٹکراتی ہے تو ان کی اس بات کو چھوڑ دیتے ہیں۔
سید نذیر حسین دہلوی، داؤد غزنوی، ابراہیم میر بہت بڑے علما تھے اللہ تعالیٰ ان کی مساعی کو قبول فرمائے۔ لیکن فرشتے ہرگز نہ تھےان سے اجتہادی غلطی کا صدور ہو جانا کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے اور نہ ہی انھوں نے کبھی یہ دعویٰ کیا ہو گا کہ ہم سے کسی غلطی کا صدور ناممکن ہے۔ اس لیے ہمیں ان علما پر تکفیر و تفسیق کے فتوے لگانے کی ضرورت نہیں ہے نہ ہی اللہ نے ہماری یہ ذمہ داری لگائی ہے۔ ہم صرف یہ کر سکتے ہیں کہ سچائی کے ساتھ ان کے اقوال و اعمال کا کتاب و سنت کے ساتھ موازنہ کر لیں ان کے جو بات کتاب و سنت سے مطابقت نہ رکھے اس کو چھوڑ دیں اور بس!
اس لیے تقلیدی جمود سے نکلو میرے بھائی فکر اہل حدیث اسی جمود ہی کا تو خاتمہ چاہتی ہے جس کو لے کر آپ ہلکان ہوئے جا رہے ہیں۔
میں نے اسی لیے آپ سے بدعت کی تعریف پوچھی تھی تاکہ اس تعریف کی میزان میں ہم متصوفانہ افکار کا جائزہ لیں اور بات کو کسی نتیجہ تک پہنچا سکیں۔ اس لیے آپ نے اگر وہی پرانی باتیں دہرانی ہیں تو اس سے بہتر ہو گا کہ بدعت کی تعریف کر دیں۔
 
Top