• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صوفیاء اہلحدیث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کا طریق السلوک

aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
عقیل صاحب کسی عمل کے بدعت ہونے اور کسی شخص کے فی نفسہ بدعتی ہونے میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ جس طرح ہر کفریہ عمل پر آپ کسی کو کافر نہیں کہہ سکتے اسی طرح کسی شخص سے اگر غیر شرعی فعل کا صدور ہونے پر فوراً بدعتی ہونے کا ٹھپہ نہیں لگا سکتے۔ جھوٹ بولنے والوں پر اللہ تعالیٰ نے لعنت کی ہے تو یقیناً جھوٹ بولنے والا لعنتیوں والا کام کرتا ہے لیکن آپ اس کو لعنتی نہیں کہہ سکتے۔
ہر بڑے عالم کے کچھ شذوذات اور تفردات ہوتے ہیں لیکن ان تفردات کی وجہ سے ہم انھیں بدعتی یا مشرک نہیں کہتے۔
ہم تمام ائمہ و علما کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن جب ان کی بات کتاب و سنت سے ٹکراتی ہے تو ان کی اس بات کو چھوڑ دیتے ہیں۔

سید نذیر حسین دہلوی، داؤد غزنوی، ابراہیم میر بہت بڑے علما تھے اللہ تعالیٰ ان کی مساعی کو قبول فرمائے۔ لیکن فرشتے ہرگز نہ تھےان سے اجتہادی غلطی کا صدور ہو جانا کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے اور نہ ہی انھوں نے کبھی یہ دعویٰ کیا ہو گا کہ ہم سے کسی غلطی کا صدور ناممکن ہے۔ اس لیے ہمیں ان علما پر تکفیر و تفسیق کے فتوے لگانے کی ضرورت نہیں ہے نہ ہی اللہ نے ہماری یہ ذمہ داری لگائی ہے۔ ہم صرف یہ کر سکتے ہیں کہ سچائی کے ساتھ ان کے اقوال و اعمال کا کتاب و سنت کے ساتھ موازنہ کر لیں ان کے جو بات کتاب و سنت سے مطابقت نہ رکھے اس کو چھوڑ دیں اور بس!

میں نے اسی لیے آپ سے بدعت کی تعریف پوچھی تھی تاکہ اس تعریف کی میزان میں ہم متصوفانہ افکار کا جائزہ لیں اور بات کو کسی نتیجہ تک پہنچا سکیں۔ اس لیے آپ نے اگر وہی پرانی باتیں دہرانی ہیں تو اس سے بہتر ہو گا کہ بدعت کی تعریف کر دیں۔
اس فورم پر میں نے اکثر دیکھا تھا کہ دیگر مسالک اور بالخصوص صوفیاء ٌ کو تنقید کو بے جا نشانہ بنایا جا رہا ے تھا ،اسلئے میں نے صوفیاء اہلحدیث کو پیش کیا تاکہ کم از کم یہ لوگ اپنی سوچ وفکر کو مشرک اور بدعتی کے دائرے سے باہر نکالے۔جس کو جی چاہا مشرک بدعی کہہ دیا۔
بھائی آپ نےارشاد فرمایا کہ ہم اس عمل کو پرکھے کیا پرکھنے کا معیار میری اور آپ کی سوچ و انداز ہو گا یا تواتر توارث سے دیکھنا ہو گا۔اگر سید نذیر حسین دہلویٌ غلطی کر سکتے ہیں تو یہ اصول آپ اپنے اوپر لاگو کیوں نہیں کرتے ،ہو سکتا ہے کہ آپ ہی غلطی پر ہوں،انکی رائے کو آپ غلط قرار دے رہے ہیں اور اپنی رائے کو عین قران وسنت،جبکہ تصوف کو مفسرین محدثین نے اختیار کیا ہے،اور دوسری آپ کو یہ بات بتا دوں کہ جیسا آپ کہہ رہے کہ کہ ہم ہر بات کو قرآن و حدیث پر پرکھے گے ،یہی تو پرکھ کر انہوں نے تصوف کو عین اسلامی قرار دیا ہے ،مگر یہ عجیب تماشا ہے کہ جو سیدھی عربی کی عبارت بھی نہ پڑھ سکے( میں آپکی بات نہیں کر رہا ہوں) وہ بھی پر کھ رہا ہے۔اور ایسا بھی نہیں ہوتا کہ سید نذیرٌ تو بھول گئے اور متاخرین علماء اہلحدیث تک سب بھولے ہی رہے جبکہ قرآن وسنت انکا اوڑھنا بچھوڑنا تھا۔اور اپنے وغیر سب اس بات کی صدیق بھی کرتے ہیں ،اور پھر بات معمولی نہیں ۔منکرین تصوف کہتے ہیں کہ شرک وبدعت ہے ،اور اللہ اپنے ایسے بندوں کی حفاظت نہ فرمائیں ممکن ہی نہیں

اس لیے تقلیدی جمود سے نکلو میرے بھائی فکر اہل حدیث اسی جمود ہی کا تو خاتمہ چاہتی ہے جس کو لے کر آپ ہلکان ہوئے جا رہے ہیں۔
میرے بھائی میرے نزدیک بات سمجھنے کا طریقہ یہی ہے کہ قرآن و حدیث عمل صحابہ اور تعامل امت ،تو اتر توارث ضروری سمجھتا ہو ں اور پنی رائے کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔
اختلافی مسائل میں تواتر توارث کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جاتا ہے ،اگر ہر شخص کی ذاتی رائے ہی دین بن جائے تو پھر دین دین نہین رہے گا مذاق بن جائے گا ،جس کا جی چاہے گا اتھ کر من مانی تفاسیر شروع کر دے گا اور تمام گمرائیوں کی جڑ تواتر توارث کو چھوڑنا ہے۔
میرے بھائی یہ کونسا جمود توڑنے کا طریقہ ہے کہ سلف و حلف غلط نہیں بلکہ مشرک وبدعتی
اور اگر درست ہے تو صرف اور صرف میرا فرمایا ہوا

آپ کے سوال کا جواب جہاں پوچھا گیا تھا دے دیا گیا ہے اور آپ وہاں ہی بات کو جاری رکھے یہاں ابن شداد صاحب کو موقعہ دے۔
 
aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
جس بحث برائے بحث کا الزام آپ ہم پر لگا رہے تھے اپنی تحریر پر ایک طائرانہ نظر دوڑائیں آپ خود کیا کررہے ہیں؟؟؟۔۔۔ آپ کی ہرتحریر میں یہ ہی دعوٰی ہوتا ہے کہ یہ پیش کردوں گا وہ پیش کردوں گا تو بھائی پیش کریں۔۔۔ تاکہ جو ہم نے روک کے رکھا ہوا ہے اس کو بھی منظرلائیں۔۔۔ ہم سوباتوں کی ایک بات کرتے ہیں۔۔۔ ہم ہر عمل پر دلیل مانگتے ہیں۔۔۔
چلو شداد بھائی میں غلط ہی پرسہی ،اب صرف ایک بات کو لے گے۔اور اسکی کو لے کر آگے چلے گے ،ادھر ادھر بات نہیں ہو گی

مع علینا واصحابی۔۔۔
یہ میرا معیار ہے یا یوں کہہ لیں کے میرا حدود اربع
ہ،،، اب میں اس کے اندر رہتے ہوئے، صوفی بھی ہوں، دیوبندی بھی ہوں، بریلوی بھی ہوں، لیکن جیسے ہی حد سے نکلا میں گمراہ ہوگیا۔۔۔ لہذا بھائی یہ اہلحدیث امرتسر سے وجود میں نہیں آئے ہیں۔۔۔ نبیﷺ فرمارہے ہیں۔۔۔ جو ہمارے اس دین میں کوئی نئی چیز ایجاد کرے۔۔۔ ابوبکررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم اگر کسی نے زکوٰۃ میں ایک سوئی بھی کم دی اس کے لئے اعلان جنگ ہے، الیوم اکملت لکم دینکم الخ۔۔۔۔آیات نازل ہورہی ہیں تو جواب دیتے ہیں آج ہماری دو عیدیں ہیں۔۔۔ اگر کوئی بھائی وہ حدیث یہاں پیش کردے جس میں عراق کی مسجد میں بیٹھے کچھ مسلمان اللہ کے ذکر میں مشغول تھے تو ایک صحابی رسولﷺ جب اُن کو دیکھتے ہیں تو فرماتے ہیں یہ کام بدعت کمی زیادتی پر معافی۔۔۔ یہ جتنے بھی آئمہ کرام کی کتابوں میں سے جو آپ مثالیں دے رہے ہیں وہ خود کیا صؤفی تھے؟؟؟۔۔۔ اب اگر اُن کے پیروکار اس کام میں لگ گئے تو قصور کس کا ہے؟؟؟۔۔۔ اب دیکھیں حنفیوں میں بریلوی بھی ہیں اور دیوبندی بھی، اسی طرح دیوبندیوں میں مماتی بھی اور غیرمماتی بھی۔۔۔ تو بندہ کم سے کم وہ بات کرے جو عقل تک پہنچے۔۔۔ اس لئے میری آپ سے درخواست ہے علمی مباحث کا جو طریقہ ہوتا ہے اُس کا اپنائے اور دلائل پیش کیجئے۔۔۔ تاکہ ہمیں بھی مزہ آئے پڑھنے اور رد پیش کرنے میں۔
بھائی ہر فرقہ یہی دعوی لے کر آتا ہے کہ مری بات ہی قرآن وحدیث ہے ۔ جو حدیث آپ نے پوچھی ہے اس موضوع پر منکرین تصوف کی طرف سے ایک کتاب ہے غالبا اسکا نام ہے مجلس ذکر کی شرعی حثیت" اس میں آپکو مل جائے گی۔اور صوفیاء کے طریقہ ذکر پر مولانا عمران اسلم صاحب سے بات ہو رہی ہے،لہذا آپ شریعت طریقت والے تھریڈ سے مستفید ہوں ادھر یہ بات جاری ہے ،لہذا اس بات کو ادھر ہی رہنے دے
اب صرف ہم نے اگلے تھریڈ میں اس بات کا جایزہ لینا ہے جو آپکا اعتراض ہے یا سوال ہےشاہ ولی اللہ محدث دہلویٌ پر
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ١١١٤(ھ-١١٧٢ھ) کی تدریسی اور تحریری خدمات اور کارناموں کا بڑا عمل دخل رہا ہے گرچہ حالات وظروف نے ان پر تصوف کا رنگ باقی رکھا جیسا کے اُن کی اپنی کتاب تفہیمات الٰہیہ اور دیگر کتابوں میں یہ فرمانا کے مجھے اللہ تعالٰی نے اطلاع دی ہے کہ میں اپنے زمانے کا امام اور مجدد ہوں اور لوگوں کو میری اتباع کرنی چاہئے اس طرح کی باتیں کشف والہام کے حاملین ہی کیا کرتے ہیں جو تصوف کی منزلوں میں ایک منزل ہے چنانچہ فرماتے ہیں۔۔۔

ونشافی قلبی داعیۃ من جھۃ الملا الاعلی علی تفصیلھا ان مذھب ابی حنیفۃ والسافعی ھما مشھور ان فی الامۃ المر حومۃ وھما اکثر المذاھب تبعاوتصنیفا۔
ملا اعلٰی کی طرف سے میرے دل میں یہ بات ڈالی گئی کہ امام ابو حنیفہ اور امام شافعی دونوں آئمہ کے مذاہب امت میں مشہور ہیں اور کثرت اتباع اور کثرت تصنیف کے لحاظ سے بھی معروف ہیں (تفھیمات جلد ١ صفحہ٢١٢، منقول از تحریک آزادی فکر۔۔۔ صفحہ ١٣٠-١٣١)۔۔۔
آپ نے یہاں سے تین اعتراض ثابت کرنے ہیں
١۔شرک
٢۔بدعت
٣۔تصوف نیا دین ہے
کیو نکہ اکثر منکرین تصوف پر اسی طرح کے بے جا الزام لگاتے ہیں۔
اگر آپ اس اقتباس کو سمجھنے کے لئے پوچھ رہے تو پھر ثابت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں
 
سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
aqeel بھائی یہ اہل حدیث لوگ ہیں۔ ان کو جب تک آپ اللہ ، اس کے رسول اور صحابہ کے حوالہ سے کوئی بات نہیں لا کر دیں گے صرف ہندستان کے اکابرین کے حوالہ سے کچھ بھی نہیں منواسکتے ۔
 
Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,596
پوائنٹ
139
aqeel بھائی یہ اہل حدیث لوگ ہیں۔ ان کو جب تک آپ اللہ ، اس کے رسول اور صحابہ کے حوالہ سے کوئی بات نہیں لا کر دیں گے صرف ہندستان کے اکابرین کے حوالہ سے کچھ بھی نہیں منواسکتے ۔
جزاک اللہ خیرا
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
aqeel بھائی یہ اہل حدیث لوگ ہیں۔ ان کو جب تک آپ اللہ ، اس کے رسول اور صحابہ کے حوالہ سے کوئی بات نہیں لا کر دیں گے صرف ہندستان کے اکابرین کے حوالہ سے کچھ بھی نہیں منواسکتے ۔
جزاک اللہ خیرا۔۔۔
ہماری دو دھاری تلوار!۔ ہمارا منہج الحمداللہ!۔
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَطِيْعُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ وَاُولِي الْاَمْرِ مِنْكُمْ ۚ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِيْ شَيْءٍ فَرُدُّوْهُ اِلَى اللّٰهِ وَالرَّسُوْلِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ ۭ ذٰلِكَ خَيْرٌ وَّاَحْسَنُ تَاْوِيْلًا
اے ایمان والو! فرمانبرداری کرو اللہ تعالیٰ کی اور فرمانبرداری کرو (رسول اللہﷺ) کی اور تم میں سے اختیار والوں کی۔ پھر اگر کسی چیز پر اختلاف کرو تو اسے لوٹاؤ، اللہ تعالیٰ کی طرف اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف، اگر تمہیں اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان ہے یہ بہت بہتر ہے اور باعتبار انجام کے بہت اچھا ہے۔

یہاں پر بات سمجھنے کی ہے!۔
اللہ کی اطاعت، رسولﷺ کی اطاعت اور اخیتار والوں کی اطاعت!۔
لیکن جیسے ہی کوئی اختلاف ہوجائے کسی بھی بات پر تو تیسرے کی اطاعت سے خارج کردیا۔۔۔
باقی بچے دو اللہ رب العالمین، اور محمد رسولﷺ رحمت اللعالمین۔۔۔
 
محترم! حرب صاحب فیضی اور عمران اسلم صاحب بڑے ادب سے گذارش کروں گا کہ
کیا آپکا مسلک قرآن و حدیث کی من مانی تشریات کا نام ہے؟
کیا چودہ صدیوں میں
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَطِيْعُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ وَاُولِي الْاَمْرِ مِنْكُمْ ۚ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِيْ شَيْءٍ فَرُدُّوْهُ اِلَى اللّٰهِ وَالرَّسُوْلِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ ۭ ذٰلِكَ خَيْرٌ وَّاَحْسَنُ تَاْوِيْلًا
اے ایمان والو! فرمانبرداری کرو اللہ تعالیٰ کی اور فرمانبرداری کرو (رسول اللہﷺ) کی اور تم میں سے اختیار والوں کی۔ پھر اگر کسی چیز پر اختلاف کرو تو اسے لوٹاؤ، اللہ تعالیٰ کی طرف اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف، اگر تمہیں اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان ہے یہ بہت بہتر ہے اور باعتبار انجام کے بہت اچھا ہے۔
اس آیت کے معانی و مفہوم کو فقط آپ ہی سمجھ سکے۔؟ جیسا کہ محترم نے لکھا کہ ہمارا اصول " یعنی باقی چودہ سالہ اسلامی تاریخ میں کسی کا یہ اصول نہیں رہا ہے ۔جن جن نفوس مقدسیہ نے تصوف کو جزو دین ثابت کیا ہے وہ بالکل جائل اور قران و حدیث سے نابلد ہیں؟
آپ صاف لفظوں میں لکھ دے کہ ہم سلف اور حلف کو مطلق جائل سمجھتے ہیں ،اور قرآن وحدیث پڑھ کر جو تعبر ہم کریں گے وہ دین ہو گا۔
aqeel بھائی یہ اہل حدیث لوگ ہیں۔ ان کو جب تک آپ اللہ ، اس کے رسول اور صحابہ کے حوالہ سے کوئی بات نہیں لا کر دیں گے صرف ہندستان کے اکابرین کے حوالہ سے کچھ بھی نہیں منواسکتے ۔
بھائی اہلحدیث کے اصول کیا ہیں وہ تو ذرا تفصیل سے یہاں بیان فرما دے۔سراجا منیرا میں قرآن حدیث سے ان اصولوں کے مدعی مولانا میرؒ نے تصوف و احسان کو عین شریعت کے مطابق ثابت کیا ہے۔
کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ یہاں مادر پدر آزادی ہے ، یہاں سب اپنی اپنی مرضی وخواہشات کو خبصورت نام کیساتھ( اہلحدیث ) چپساں کر دیتے ہیں۔
اگر آپ سب اپنی اپنی تشریات کو دین کہتے ہیں تو پھر اہلحدیث کے بجائے کوئی اور اپنے لئے نام تجویز فرمائیں۔
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
بھائی عقیل صاحب
میں آپ کی ہمت کو داد دیتا ہوں کہ ماشاء اللہ آپ بڑی جواں مردی کے ساتھ سبھی کا جواب عنایت فرمارہے ہیں۔ لیکن ابھی تک ان ابحاث کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا اور میں سمجھتا ہوں کہ برآمد بھی نہیں ہوگا۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ آپ عالم نہیں ہیں اور دوسری بات یہ ہے کہ تصوف ایک پریکٹکل عمل ہے جو پریکٹیکل کرنے سے ہی سمجھ میں آئے گا اور کسی بھی چیز کو عمل میں لانے کے لیے خطرہ مول لینا پڑتا ہے اور یہاں خطرہ مول لینے کے لیے کوئی تیار نہیں جن حضرات کو اس کے نام سے ہی خوف آتا ہو تو ان کو سمجھانا بیکار ہے جس طرح سے جب کسی بچہ کے دل میں کسی چیز کا خوف بیٹھ جاتا ہے تو وہ کسی بھی قیمت پر اس کے قریب جانے کو پسند نہیں کرتا چا ہے وہ کتنی ہی مفید شئی ہویہی معاملہ تصوف کا ہے یہ بیچارے اس سے خوف زدہ ہیں گو اکابرین سابقین نے اس سےبھر پور فائدہ اٹھایا اور کچھ علماء اب بھی محتاط انداز میں اس سے خود بھی مستفید ہورہے ہیں اور دوسروں کو بھی فائدہ پہنچا رہے ہیں ۔ لیکن واضح رہے کہ زمین کی خاصیتیں جدا گانہ ہوتی ہے ہر خطہ سے ایک جیسی پیداور نہیں لی جاسکتی اگر کسی ہنر سے پیداوار لے بھی لی تو اصل کےمطابق نتائج برآمد نہیں ہوگا ۔ اور ماحولیات پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے اس لیے جتنا آپ سمجھائیں گے اس کے منفی اثرات ہی برآمد ہوں گے ۔ کنعان صاحب کے تعارفی تھریڈ کو آپ نے ملاحظہ فرمایا ہوگا کہ انہوں نے تصوف کے بارے کچھ کہنے سے معذرت چاہ لی کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ یہاں اس کا میدان نہیں ہے اور مجھ ہیچمدان ننگِ خلائق ،ننگ اِسلاف، سراپا قصور واعظ بے سرور نے بھی اس بارے میں کنارہ کشی کرلی۔ اس لیے یہ فقیر پرتقصیر ملتمس ہے کہ جناب والا بھی اپنا موضوع سخن تبدیل فرمالیں اور ان گوہر نایاب کو کسی خطہ زر خیز میں استعمال فرمائیں تاکہ کوئی نتیجہ معنیٰ خیز برآمد ہو۔ یا بھر برف کے پگھلنے کا انتظار فرمائیں یا جب تک کہ لوہا گرم ہو۔
زمین شور سنبل برنیارد
در او تخم عمل ضایع مگردان​
.
فقط والسلام
آپ کا مخلص وخیر اندیش
 
aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
مفتی عابد الرحمن صاحب اللہ آپکو خوش وخرم رکھے ،حضرت میرے مزاج میں مایوسی نہیں ہے ،اور دوسرا میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ بہت سارے احباب مغالطے کا شکار ہیں۔تیسرا میرا تعلق روحانیت میں ایک ایسی جماعت سے ہے،جہاں سے بہت سارے اہلحدیث احباب بھی مستفید ہورہے ہیں۔اس لئے مجھے ہمدردی بھی انکی زیادہ ہے۔دوسرےلفطوں میں آپ کہہ سکتے کہ علم تصوف وسلوک میں میں اہلحدیث صوفیاء کا شاگرد ہوں۔

مجھے امید ہےاور میرا کچھ تجربہ بھی یہی کہتا ہے کہ

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

بس دعا یہی ہے کہ
جو دیکھا ہے میں نے وہ اوروں کو بھی دکھا دے

آمین
 
لگے رہیے !
 
Top