• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صہیونی ریاست اور امریکہ الگ تھلگ ہوگئے

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
سلطانیہ: صہیونی ریاست اور امریکہ الگ تھلگ ہوگئے

آئي اے ای اے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے کہاہے کہ آئي اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ صہیونی ریاست اور امریکہ الگ تھلگ ہوگئے ہیں۔

سلطانیہ: صہیونی ریاست اور امریکہ الگ تھلگ ہوگئے

ابنا: ایٹمی توانائي کی بین الاقوامی ایجنسی، آئي اے ای اے، میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے جمعہ کے روز ویانا میں آئي اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے اختتام پر آئی آر آئی بے کے نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئي اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کی حالیہ تاریخ میں پہلی بار دیکھنے میں آیا کہ صہیونی ریاست اور امریکہ پوری طرح الگ تھلگ ہوگئے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ نے مشرق وسطی ایٹمی ترک اسلحہ کانفرنس کو، جو عنقریب فن لینڈ میں منعقد ہونے والی تھی، یک طرفہ طور پر ملتوی کردیا جس پر مختلف ممالک، خاص طور سے ایران، روس، چین، جاپان نیز یورپی یونین کی طرف سے بھی امریکہ کے خلاف شدید مذمتی بیانات جاری کئے گئے اور سب ہی نے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔
علی اصغر سلطانیہ نے کہا کہ ایران مشرق وسطی اور پوری دنیا سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کا ہمیشہ خواہاں اور دیگر ممالک سے زیادہ اور صدق دل سے اس سلسلے میں کوشاں رہا ہے۔
 
Top