• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ضعیف اور موضوع احادیث کی نشاندہی مطلوب ہے ۔ چوتھا حصہ

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
ضمیمہ۔۴....کتب: ۱۔ نکاح ، ۲۔المعاملات ، ۳۔ُ العلم، ۴۔الاعتصام بالکتاب و السنة، ۵۔ دعوت
الی الخیر، امر بالمعروف و نہی عن المنکر، ۶۔ الفتن ، ۷۔علاماتِ قیامت، ۸۔ المناقب والفضائل

۱۔کسی عورت کو نکاح کا پیغام دینا ہو تو اسے ایک نظر دیکھ لےنا گناہ نہیں۔ (مسند احمد، سنن ابن ماجہ)۔۲۔ شوہر دیدہ (بیوہ یا مطلقہ )عورت کو اپنے نفس پر اپنے ولی سے زیادہ حق اور اختیار ہے۔ (صحیح مسلم)۔۳۔ کنواری کے نکاح سے قبل اس سے اجازت حاصل کی جائے، خاموشی بھی اجازت ہے۔ (صحیح مسلم)۔ ۴۔قرابت داروں کی حق تلفی سے ڈرواور ہمیشہ سیدھی بات بولو۔ ( ابی داو¿د،ترمذی نسائی،ابن ماجہ)۔۵۔ نبی ﷺنے اپنی بیویوں کا مہر پانچ سو درہم(مساوی چالیس پچاس بکریاں ) مقرر فرمایا تھا۔ (مسلم)۔۶۔وہ نکاح بہت بابرکت ہے جس کا خرچ کم سے کم ہو۔ (بیہقی)۔۷۔ اﷲ کے ہاں وہ بدترین درجہ میں ہوگا جو بیوی سے ہم بستری کے بعد اس کا راز فاش کرے۔ (مسلم)۔۸۔ اگر چاہو تو عزل (حمل سے بچنے کے لئے مباشرت کے دوران منی فرج سے باہر خارج کرنا)کرلو لیکن جو بات مقدر ہوچکا ہے وہ ہو کے رہے گا۔ (صحیح مسلم)۔۹۔جو اپنی بیویوں کے ساتھ عدل نہ کرے تو قیامت کے دن اس کا ایک دھڑگرا ہوا ہوگا۔ ( ترمذی، نسائی )۔۰۱۔حلال اور جائز چیزوں میں اﷲ تعالیٰ کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ چیزطلاق ہے۔ (سنن ابی داو¿د)۔۱۱۔ سخت تکلیف کے بغیر شوہر سےطلاق کامطالبہ کرنے والی پر جنت کی خوشبو حرام ہے۔ (مسند احمد،ترمذی )۔ ۲۱۔عورتوں کو طلاق نہ دو ا لّایہ کہ چال چلن مشتبہ ہو۔ ذائقہ چکھنے کے شوقین مردو زن نا پسندیدہ ہیں ۔ (طبرانی)۔۳۱۔ نکاح،طلاق اور رجعت(ایک یا دو طلاق کے بعد رجوع کرنا)تین ایسی چیزیں ہیں جن کا ہنسی مذاق کے طور پر کہنا بھی حقیقت ہی کے حکم میں ہے۔ (جامع ترمذی'سنن ابی داو¿د)۔۴۱۔ زبردستی کی طلاق اور زبردستی کے "عتاق"(غلام آزاد کرنا) کا اعتبار نہیں۔ ( ابی داو¿د ابن ماجہ)۔۵۱۔تین دن سے زیادہ سوگ منع ہے البتہ شوہر کے انتقال پر چار مہینے دس دن سوگ کا حکم ہے۔ ( مسلم)۔۶۱۔ دورانِ عدت بیوہ رنگےن کپڑے، زیورات نہ پہنے نہ خضاب ،مہندی یا سرمہ لگائے ۔ ( ابی داو¿د' نسائی)۔۷۱۔ حلال روزی حاصل کرنے کی فکر ا ور کوشش فرض (نماز روزہ وغیرہ)کے بعد فریضہ ہے۔ (بیہقی)۔۸۱۔ اﷲ کے صالح بندہ کے لئے جائز مال و دولت اچھی چیز ہے۔ (مسند احمد)۔۹۱۔حرام مال سے کیا گیا صدقہ قبول نہیں ہوتا۔(مسند احمد )۔۰۲۔ جو مرنے کے بعد حرام مال پیچھے چھوڑ کے جائے گا ۔وہ اس کے لئے جہنم کا توشہ ہوگا۔(مسند احمد )۔۱۲۔ اﷲ بدی کو بدی سے نہیں بلکہ بدی کو نیکی سے مٹا تا ہے۔ کیونکہ گندگی کبھی گندگی کو نہیں دھوسکتی۔ (مسند احمد )۔ ۲۲۔صدقہ کا ثواب دس گنا اور قرض دینے کا اجراٹھارہ گناہے ۔ ( طبرانی)۔۳۲۔ قرض کی ادائیگی کا سامان چھوڑے بغیر مقروض مرناسب سے بڑا گناہ ہے۔ (مسند احمد،ابی داو¿د)۔۴۲۔مومن کی رو ح قرضہ ادا نہ ہونے تک بیچ میں معلق رہتی ہے۔(مسند شافعی، ترمذی، ابی داو¿د)۔۵۲۔ مقروض کی نیت اگرقرض ادا کرنے کی ہو تو اﷲاس کا قرضہ دنیا ہی میں ادا کرادے گا۔ (سنن نسائی)۔۶۲۔نبیﷺ نے قرض اداکیا تو واجبی رقم سے زیادہ عطا فرمایا۔( یہ جائز بلکہ مستحب ہے) (ابو داو¿د)۔۷۲۔ سات مہلک اور تباہ کن گناہ :اﷲ کی عبادت یا صفات میں کسی کو شریک کرنا، جادو کرنا، قتلِ ناحق،سود کھانا،یتیم کا مال کھانا، جہاد میں لشکر کاساتھ چھوڑ جانا، پاک دامن بندیوں پر زنا کی تہمت لگانا۔ (مسلم)۔۸۲۔ سود خور لوگوں کے پیٹ میں سانپ بھرے ہوں گے ہیں۔(مسند احمد، ابن ماجہ)۔۹۲۔سود خوری کے ستّر حصوں میں ادنیٰ ترین ایسا ہے کہ جیسے اپنی ماں کے ساتھ منہ کالا کرنا (ابن ماجہ، بیہقی)۔۰۳۔نبی ﷺ نے سود لینے، سود دینے، سودی دستاویز لکھنے اور اس کے گواہوں پر لعنت فر مائی۔ (مسلم)۔۱۳۔ رسول اﷲ ﷺ نے باغ یا کھیت کو چند سالوں کے لئے فروخت کرنے سے منع فرمایا۔(صحیح مسلم)۔۲۳۔ جو چیز پاس موجود نہ ہو، اس کی بیع فروخت کا کسی سے معاملہ کرنا منع ہے۔ (جامع ترمذی)۔۳۳۔ مہنگا کر کے بیچنے کے لےے غلہ وغیرہ کی ذخیرہ اندوزی کرنے والا تاجر گنہگار ہے۔ (صحیح مسلم)۔۴۳۔گھر یا جائداد بیچنے میں کوئی برکت یا فائدہ نہیں الّا یہ کہ یہ دام کسی جائداد میں لگادو۔( ابن ماجہ)۔۵۳۔آپس میں ہدےے تحفے بھیجا کرو۔ ہدےے تحفے دِلوں کے کینے ختم کردیتے ہیں۔ (ترمذی)۔۶۳۔ مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے کنواں کھدوانااحسن کام ہے۔ ( ابو داو¿د،سنن نسائی)۔۷۳۔ جوانتقال سے قبل وصیت کر گیا تو اس کا انتقال ٹھیک راستہ پر اور شریعت پر چلتے ہوئے ہوا۔لہٰذا اس کی موت تقویٰ اور شہادت والی موت ہوئی اور اس کی مغفرت ہوگئی۔ (سنن ابنِ ماجہ)۔۸۳۔ ساٹھ سال تک اﷲ کی فرمانبرداری والی زندگی گزارنے والا اگر موت کے وقت وصیت میں حق داروں کو نقصان پہنچاد ے تواُس کے لئے دوزخ واجب ہوجاتی ہے۔ (مسند احمد، ترمذی،ابی داو¿د،)۔ ۹۳۔ اگرکوئی ایسی چیز پر دعویٰ کرے جو اُس کی نہیں تو اس کو چاہئے کہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنالے۔ ( مسلم)

۰۴۔ ظالم حکمراں کے سامنے کلمہ¿ حق کہنا افضل جہاد ہے۔( ترمذی، ابو داو¿د ، ابنِ ماجہ)۔۱۴۔وہ علم (کتاب و سنت کا)جس سے اﷲ کی رضا چاہی جاتی ہے، اگر اسے کوئی دنیا کی دولت کمانے کے لئے حاصل کرے تو وہ قیامت میں جنت کی خوشبو سے محروم رہے گا۔ (مسند احمد،ابی داو¿د، ابن ماجہ)۔۲۴۔ قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب اس عالم کو ہوگا جس کو اس کے علم دین نے نفع نہیں پہنچایا یعنیاس نے اپنی عملی زندگی کو علم کے تابع نہیں بنایا۔ (مسند ابو داو¿د،بیہقی)۔۳۴۔ اولوالامر یعنی خلیفہ یا امیر کا حکم مانو خواہ وہ کوئی حبشی غلام ہی ہو۔ (مسند احمد، ابی داو¿، ترمذی)۔۴۴۔ تم میرے اور میرے خلفاءکے طریقے کی پیروی کو اپنے اوپر لازم کرلینا اور دین میں نئی نکالی ہوئی باتوں سے اپنے آپ کو الگ رکھنا۔(مسند احمد، ابی داو¿، ترمذی، ابن ماجہ)۔۵۴۔ دین میں نکالی ہوئی ہر نئی بات بدعت ہے اور ہربدعت گمراہی ہے۔(مسند احمد، ابی داو¿، ترمذی)۔۶۴۔میں نے تمہارے درمیان دوچیزیں چھوڑی ہیں۔ ایک کتاب اﷲ اور دوسری میری سنت۔ تم جب تک ان دونوں کو مضبوطی سے تھامے رہو گے کبھی گمراہ نہ ہوگے۔ (مو¿طا امام مالک)۔۷۴۔ اﷲ کے رسولﷺ کی حرام کردہ چیزیںبھی انہیں چیزوں کی طرح حرام ہیں جن کو اﷲ تعالیٰ نے قرآن میں حرام قرار دیا ہے۔ (سنن ابی داو¿د، مسند دارمی، سنن ابن ماجہ)۔۸۴۔میری امت تہتر فرقوں میں تقسیم ہوجائے گی۔یہ سب فرقے جہنمی ہوں گے سوائے ایک فرقہ کے جو اُس راستے پر ہوگا جس پر میں ہوں اور میرے اصحاب ہیں۔ (جامع ترمذی)۔۹۴۔ جس نے میری کوئی ایسی سنت زندہ کی جو میرے بعد ختم کردی گئی تھی تو اس شخص کوان پر عمل کرنے والے تمام بندگان خدا کے اجر و ثواب کے برابر اجر و ثواب ملے گا۔(جامع ترمذی)۔۰۵۔جس نے نیکی کے راستہ کی طرف لوگوں کو دعوت دی تو اسے ان سب لوگوں کے اجروں کے برابر اجر ملے گا جو اس کی بات مان کراس راستہ پر عمل کریں گے۔ اور ان لوگوں کے اجر میں کوئی کمی نہ ہوگی (مسلم)۔۱۵۔ جس نے لوگوں کو کسی گمراہی کی دعوت دی تو اس داعی کو ان سب لوگوں کے گناہوں کے برابر گناہ ہوگا۔ جو اس کی دعوت پر بدعملی کے مرتکب ہوں گے اور ان لوگوں کے گناہوں میں کوئی کمی نہ ہوگی ۔(مسلم)۔۲۵۔دوآنکھیں ایسی ہیں جن کو دوزخ کی آگ چھو بھی نہیں سکے گی۔ ایک وہ آنکھ جو اﷲ کے خوف سے روئی ہو اور دوسری وہ آنکھ جس نے جہاد میں جاگ کر پہرہ داری کی ہو۔ (جامع ترمذی)۔۳۵۔جو راہِ خدا میں مارا گیا وہ شہید ہے۔ جس کا طاعون میں انتقال ہوا، وہ بھی شہید ہے اور جس کا پیٹ کے امراض ( ہیضہ، اسہال وغیرہ) میں مبتلا ہوکر انتقال ہوا ، وہ بھی شہید ہے۔ (صحیح مسلم)۔۴۵۔ وہ خوش نصیب ہے جو فتنوں سے دور رکھا گیا قابل مبارک ہے وہ جو بندہ فتنوں میں مبتلا ہوا اور ثابت قدم رہا (ابو داو¿د)۔۵۵۔نبیﷺ اپنے ذاتی کام خود کرتے تھے۔ ضرورت پڑنے پر خود ہی اپنی ٹوٹی جوتی مرمت کر لیتے ، خود ہی اپنا پھٹا ہوا کپڑا سی لیتے ،اپنے کپڑوں میں جوئیں دیکھتے اور بکری کا دودھ بھی آپ خود ہی دوہ لیتے تھے۔( ترمذی)
 
Top